• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خاوند کے حقوق :

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا
جس طرح ایک مرد کے لیے ایک نیک عورت نعمت ہوتی ہے اسی طرح ایک عورت کے لیے بھی ایک نیک مرد نعمت ہوتا ہے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خاوند کی ناشکری کرنے سے بعض آ جاؤ فرمایا عورتوں کی کثرت جہنم میں نہ شکری کی وجہ سے ہو گی اور اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اپنے سے نچلے درجے والے انسان کو دیکھ لو دو احادیث لکھ رہا ہوں بہنیں بلخصوص غور کریں

بخاری شریف حدیث نمبر : 29


آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مجھے دوزخ دکھلائی گئی تو اس میں زیادہ تر عورتیں تھیں جو کفر کرتی ہیں۔ کہا گیا حضور کیا وہ اللہ کے ساتھ کفر کرتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ خاوند کی ناشکری کرتی ہیں۔ اور احسان کی ناشکری کرتی ہیں۔ اگر تم عمر بھر ان میں سے کسی کے ساتھ احسان کرتے رہو۔ پھر تمہاری طرف سے کبھی کوئی ان کے خیال میں ناگواری کی بات ہو جائے تو فوراً کہہ اٹھے گی کہ میں نے کبھی بھی تجھ سے کوئی بھلائی نہیں دیکھی۔

اس نا شکری کا علاج نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑ ے پیار حکیمانہ انداز میں یوں بیان فرمایا !

تم ہمیشہ اس کی طرف دیکھو جو تم سے نچلے درجہ کا ہے اور اس کی طرف نہ دیکھو جو تم سے اوپر ہے یہ اس بات کے زیادہ لائق ہے کہ تم اللہ کی اس نعمت کو حقیر نہ سمجھنے لگ جاؤ جو اس نے تم پر کی ہے __

مسلم شریف <کتب الزہد و الرفائق باب الدنیا سجن المومن و جنہ الکافر

گھر میں آمدنی کم ہو یا زیادہ اگر شوہر محنتی ہے تو اس کہ وجود باعث رحمت ہے نا شکری کر کے نو تو اس کا دل برا کریں اور نہ اپنے عمالبرباد کریں بلکہ اپنے سے ہلکے درجہ والوں کو دیکھ لیا کریں اس سے ان شاء اللہ شکر گزاری کے جذبات پیدا ہوں گے

اللہ مجھے اور آپ سب بہنوں اور بھائیوں کو سمجھ کر عمل کی توفیق عطا فرمائے - آمین
 
Top