• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خدمۃ لعلمائے اہل الحدیث

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,111
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
ارباب مدارس و مساجد کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ اچھے وظائف مقرر کریں اور وہ علمائے کرام کے حقوق احسن انداز میں ادا کریں ۔ہم تک تقریبا سو مستحق علمائے کرام کی درخواستیں آچکی ہیں ۔بعض کے ذاتی گھر نہیں ،بعض کی آمدن اخراجات سے بہت کم ہے ،بعض دائمی بیمار ہیں ان کے پاس علاج کے لیے پیسہ نہیں ، وسائل نہ ہونے کی وجہ سے بعض کی اولاد اعلی تعلیم کے حصول سے محروم ہیں ۔اور سب سے اہم کتنے ہی علمائے کرام ساری زندگی مساجد و مدارس میں دینی کام کرتے رہتے ہیں جب بوڑھے ہوجاتے ہیں تو انھیں مسجد و مدرسہ سے چھٹی دے دی جاتی ہے اور ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا جاتا ۔ ہمارا عزم ہے کہ ان علمائے کرام کی مستقل پینشن مقرر کی جائے تاکہ وہ بقیہ زندگی سکون سے گزار سکیں ۔
ہم نے حسب توفیق ان مستحق علمائے کرام کے ساتھ تعاون کرنا ہے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس مشن میں ہمارا ساتھ دیں آپ کا پیسہ پوری امانت داری کے ساتھ مستحقین تک پہنچایا جائے گا ۔اور جس کو بھی آپ کا پیسہ دیا جائے گا اس کے مکمل کوائف آپ تک پہنچائے جائیں گے تاکہ آپ خود بھی تحقیق کرسکیں ۔ان شاء اللہ۔
ہمارے مقاصد :
۱: اللہ تعالی کی رضا کے لیے مستحق علمائے کرام کے ساتھ تعاون کرنا ۔
۲: معاشرے کے بہترین لوگ علمائے کرام خود کفیل ہوں۔
۳: مہنگائی کے دور میں ان کی ضروریات پوری کرنا تاکہ وہ دلجمعی کے ساتھ دین حنیف کا کام کرتے رہیں ۔
یاد رہے کہ یہ ایسا مظلوم شعبہ ہے کہ جس پر کوئی بھی توجہ نہیں کررہا ۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا : جب تک آدمی اپنے بھائی کی مدد کرتا رہتا ہے اللہ تعالی اس کی مدد کرتا رہتا ہے ۔ایک حدیث میں ارشاد فرمایا : تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہے یا مظلوم ۔آئیں اس مشن میں ہمارے دست و بازو بنیں اور علمائے کرام جو انبیائے کرام علیم السلام کے وارث ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ہمارا ساتھ دیں ۔
آپ کابھائی
محمد ابراہیم بن بشیر الحسینوی
رئیس ابن حنبل انٹرنیشنل ٹرسٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
واٹس اپ :00923024056187
ایمیل : ialhusainwy@gmail.com۔
ویب سائٹ :www.ihitrust.com
ایڈریس : جامعہ اما م احمد بن حنبل بائی پاس ،قصور
بینک اکاونٹ :..ibraheem
. MCB Bank Limited
0214 kasur Branch Near bhllay shah dar bar 0878917761006509
 
Last edited by a moderator:

zahra

رکن
شمولیت
دسمبر 04، 2018
پیغامات
203
ری ایکشن اسکور
6
پوائنٹ
48
amazing sharing its awesome thanks for all
 
Top