• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خطبات پروفیسر عبد اللہ ناصر رحمانی

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
648
ری ایکشن اسکور
23
پوائنٹ
53
Title Page --- Khutbat-Professor-Abdullah-Nasir-Rehmani.jpg


کتاب: خطبات پروفیسر عبد اللہ ناصر رحمانی

⭐ آن لائن لنک:
⭐ تبصرہ کتاب:

فضیلۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ بلاشبہ پاکستان کے لئے علمی لحاظ سے سرمایہ اعزاز افتخار ہیں ۔ شیخ موصوف ۲۸ دسمبر۱۹۵۵ء کو عروس البلاد کراچی میں پیدا ہوئے ، آپ کا بچپن اور جوانی اسی شہر میں گزری ۔ پرائمری کے بعد آپ کو آپ کے والد گرامی نے دین کے لیے وقف کر دیا اور دار الحدیث رحمانیہ کراچی میں دینی تعلیم کے حصول کے لیے داخل کروایا ۔ اس وقت یہ دینی دانش گاہ بڑی شہرت کی حامل تھی ۔ جہاں آپ نے آٹھ سال بڑی محنت و لگن سے تعلیم حاصل کی ۔ مزید علمی تشنگیٔ دور کرنے کی غرض سے آپ نے جامعہ الامام محمد بن سعود اسلامیہ میں داخلہ لیا ، اور وہاں چار سال تعلیم حاصل کی اور پھر وطن واپس آ کر جامعہ رحمانیہ کراچی جیسے با وقار اسلامی ادارہ میں پورے آٹھ سال تک’’شیخ الحدیث‘‘ کے منصب جلیل پر فائز ہو کر وطن عزیز کے طلبا کو علمی فائدہ پہنچاتے رہے ۔ آپ نے دار الحدیث رحمانیہ ، جامعہ ابی بکر میں تدریسی فرائض انجام دینے کے ساتھ دعوت و تبلیغ اور تصنیف و تالیف کا کام بھی جاری رکھا آپ کی دعوت کا حلقہ بڑا وسیع ہے سامعین آپ کے علمی خطبات کو بڑے ذوق و شوق سے سنتے ہیں دعوت کے سلسلے میں آپ نے کئی بیرونی ممالک کے سفر بھی کیے ہیں ۔ آپ جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر ہیں اور دعوت و تبلیغ کے سلسلے میں آپ نے سید بدیع الدین شاہ راشدی﷫ کے بعد بڑا نمایاں کام کیا ہے ۔ نیز آپ معهد السلفى للتعليم و التربية کراچی کے بانی و مدیر بھی ہیں اللہ تعالٰی اشاعت دین کے لیے آپ کی تمام کاوشوں کو شرف فبولیت سے نوازے ۔ زیرنظر کتاب ’’ خطبات پروفیسر عبد اللہ ناصر رحمانی‘‘مولانا عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ کے ان مواعظ عالیہ کا مجموعہ ہے جیسے حافظ شبیر صدیق صاحب نے حافظ عبد العظیم اسد(مدیر دار السلام ) کی نگرنی میں سی ڈیز سے قرطاس پر منتقل کیا ہے ۔ دار السلام کے ریسرچ سکالرز نے ان خطبات و مواعظ کی زبان کو اس قدر سادہ اور عام فہم بنا دیا ہے کہ معمولی اردو خوان بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے ۔ (م ۔ ا)
نوٹ:
محدث میڈیا پراجیکٹس کی اپ ڈیٹس، کتابیں، سوالات کے جوابات، مضامین، ویڈیوز، شمارہ جات، آیات واحادیث کے گرافکس اور دیگر مستند دینی واصلاحی پوسٹس حاصل کرنے کےلیے کوئی سا ایک گروپ جوائن کیجیے!
گروپ: 01
گروپ: 02
محدث میڈیا
 
Top