• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خطرہ ہو تو مسلمان خواتین حجاب اتار سکتی ہیں: سعودی عالم دین

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
خطرہ ہو تو مسلمان خواتین حجاب اتار سکتی ہیں: سعودی عالم دین
روزنامہ پاکستان، 14 اکتوبر 2015 (13:04)

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک معروف عالم دین عبدالعزیز الفوزون نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ غیر مسلم ریاستوں میں مقیم مسلمان خواتین کو اگر خطرہ محسوس ہو تو وہ اپنا حجاب اتار سکتی ہیں ۔


سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ایک اعلیٰ عدالتی ادارے میں فقہی پروفیسر عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ اگر حجاب کرنے پر محض فقرے کسے جانے کا احتمال ہو تو خواتین لازمی اپنا جسم اور منہ ڈھانپیں لیکن اگر جسمانی حملے کا خطرہ ہو تو انہیں حجاب اتارنے کی اجازت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں بھی خواتین کو چاہئے کہ وہ جسم کا زیادہ سے زیادہ حصہ اور بالوں کو چھپائے رکھیں۔ عبدالعزیز الفوزان کی جانب سے یہ بیان سعودیہ کے سیٹلائٹ مذہبی ٹی وی چینل المجد پر نشر کیا گیا ہے۔
ح
 
Top