• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواب تین قسم کے ہوتے ہیں

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
خواب.۱
میں اور میرے کچھ دوست (یاد نہیں کہ کونسے دوست تھے) ایک مکان کی چھت پر پہنچتے ھیں' چھت کے دوسرے کونے کی طرف جا رھے ھوتے ھیں تو دیکھتے ھیں کہ ایک گن شپ ھیلی کاپٹر ھے جو بہت زیادہ فائیرنگ کر رھا ھے' میں انہیں کہتا ھوں کہ فوراً لیٹ جاؤ اور دیوار کی اوٹ لے کر چھپ جاؤ' تاکہ ھیلی کاپٹر ھمیں دیکھ کر ھم پر فائرنگ شروع نہ کر دے. ھم سب ایسے ھی کرتے ھیں. یہ کام چھت کے دوسرے کونے پر کیا ھم نے. وہاں میں دیکھتا ھوں کہ چھت پر اینٹی ائیر کرافٹ گنیں لگی ھیں چھت کے درمیان میں. میں سوچتا ھوں کہ ان گنوں پر جن کی ذمہ داری تھی وہ کہاں ھیں. (خواب کے مطابق) میں سمجھتا ھوں کہ مجھے یہ گنیں چلانی آتی ھیں.
مگر میں یہ سوچ کر کہ ھو سکتا ھے کہ ان پر موجود سوار کسی مصلحت کی وجہ سے ان گنوں پر نہیں سوار اس وقت' چنانچہ مجھے ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہئیے کہ جس کا مجھے باقاعدہ کسی ناظم الامور نے کہا نہی.
میں اپنے ساتھ موجود ساتھیوں سے کہتا ھوں کہ ایک ایک کر کے وہ واپس نیچے چلے جائیں چھت سے' تاکہ اکٹھے جانے کی وجہ سے ھیلی کاپٹر کی نظر میں نہ آ جائیں. وہ سب لوگ شائید تین یا چار ساتھی تھے' وقفے وقفے سے چھت پر موجود دروازے سے نیچے واپس چلے جاتے ھیں. میری باری آتی ھے اور میں وقفی تھوڑا زیادہ کرتا ھوں' تاکہ اگر کوئی حرکت نوٹس کی بھی ھیلی کاپٹر نے تو وقفے سے اسکا سدباب ھو جائے.
جب میں نیچے جانے کے لئیے دروازے کے پاس پہنچتا ھوں تو دیکھتا ھوں کہ اس چھت پر تو اور بھی دروازے تھے. تب مجھے پتہ چلتا ھے کہ بہت سارے مکانوں کے اوپر یہ چھت ھے اور ان سب کے دروازے اسی چھت پر کھلتے ھیں. اور میں بھول جاتا ھوں کہ ھم کس دروازے سے اوپر آئے تھے' یا یہ کہ کس دروازے سے میرے سب دوست نیچے گئے.
میں بہت پریشان ھوتا ھوں اور سوچتا ھوں کہ مجھے ساتھیون کے ساتھ رہنا چاہئیے تھا.
بہرحال میں کسی دروازے سے نیچے اترتا ھوں' مگر یہ وہ مکان نہیں ھوتا جہان میں نے اترنا تھا. وہاں پتہ چلتا ھے کہ علاقے کے بہت سے لوگ زخمی ھیں' اور ھیلی کاپٹر نے بہت زیادہ تباہی مچائی ھے علاقے میں..
یہ خواب میں نے تقریباً دو یا تین سال پہلے دیکھا تھا..
خواب تین قسم کے ہوتے ہیں:
1- من اللہ
2- من النفس
3- من الشیطان
علماء تعبیر نے ان تین قسم کے خوابوں میں تفریق کرنے کی چند نشانیاں بتائی ہیں۔ ہمارے اکثر خواب دوسری قسم سے ہوتے ہیں جبکہ بہت سے خواب تیسری قسم سے ہوتے ہیں اور بہت کم پہلی قسم سے ہوتے ہیں۔ اور وہ بھی اس بات پر مبنی ہے کہ دیکھنے والا کتنا متقی اور پرہیز گار ہے، کیونکہ متقی لوگوں کے اکثر خواب پہلی قسم سے ہوتے ہیں جبکہ انبیاء کے تمام خواب پہلی قسم سے ہوتے ہیں۔
ان میں تفریق کے چند اصول یہ ہیں:
اللہ کی طرف سے خواب: مختصر اور معین ہوتے ہیں، با معنی ہوتے ہیں، وہ دیکھنے والے پر اپنا اثر چھوڑتے ہیں اور انہیں یاد رکھتا ہے اور دیکھنے والا اسے بھولتا نہیں ہے، با اخلاق ہوتے ہیں، احتلام والے نہیں ہوتے، حال یا مستقبل قریب وبعید کے متعلق ہوتے ہیں، لاجکل اور ترتیب وار ہوتے ہیں، دیکھنے کے بعد انسان اچانک اٹھ جاتا ہے۔

جبکہ دوسری اور تیسری قسم کے خواب: پریشان کن ہوتے ہیں (شیطانی) یا مکس ہوتے ہیں، بے معنی ہوتے ہیں، لمبے اور فلمی کہانی کی طرح ہوتے ہیں، سچائی سے دور ہوتے ہیں (شیطانی)، دیکھنے والا انہیں بھول سکتا ہے یا اس کی مکمل تفصیل یاد نہیں رہتی، نا شائستہ ہوتے ہیں (شیطانی) یا مکس (نفسانی) ہوتے ہیں، احتلام والے ہوتے ہیں، بے ترتیب اور متعارض ہوتے ہیں (شیطانی) مکس (نفسانی)، کوئی خاص مضمون نہیں ہوتا یا لمبی کہانی کی طرح ہوتے ہیں اور کئی احوال (Events) پر مشتمل ہوتے ہیں، وغیرہ۔

دیکھیں:
http://islamandpsychology.blogspot.com/2010/10/differentiating-between-dreams-from.html
https://islamgreatreligion.wordpress.com/2013/01/23/17-rules-of-islamic-dream-interpretations/

مذکورہ بالا خواب بھی کافی فلمی ہے، لمبا ہے، کئی مختلف احوال پر مشتمل ہے، پریشان کن ہے، اور مضطرب ہے۔ لہٰذا یہ اللہ کی طرف سے تو بالکل نہیں ہو سکتا، بلکہ یہ دوسری قسم کے خواب میں سے ہے، اس قسم کے خواب چونکہ دیکھنے والے کی اپنی سوچ اور خواہشات پر مشتمل ہوتے ہیں اس لئے ان سے دیکھنے والے کی موجودہ شخصیت یا خواہشات کا اندازہ تو لگایا جا سکتا ہے لیکن ان سے کوئی غیبی خبر حاصل نہیں ہوتی اور ان کی تفسیر میں پہلی قسم کے خواب کی تفسیر والے اصول لاگو نہیں ہوں گے اور ان کی تفسیر کوئی سائیکائیٹرسٹ جو خوابوں میں مہارت رکھتا ہو بھی کر سکتا ہے بلکہ وہی بہتر کر سکتا ہے۔
واللہ اعلم۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
خواب.۲
یہ خواب میں نے تقریباً دو ماہ پہلے دیکھا
ھم نئے گھر میں شفٹ ھوئے ھیں اور ھم بہت خوش ھیں' اسلئیے کہ وہ گھر بہت ھی خوبصورت تھا' آرام اور ہر لحاظ سے.
میری اہلیہ نے آلو مٹر قیمہ بنایا ھوا تھا اور میں نے کھانا کھایا اور کھانا بہت مزے کا بنا ھوا تھا. گھر کے ایک طرف لفٹ لگی تھی اور دوسری طرف سیڑھیاں تھیں جو نیچے جاتی تھیں. نیچے کوئی اور فیملی رہتی تھی' اور گھر کے آخر میں سیڑھیاں تھیں جو اوپر جاتی تھیں. میں چھت پر جانے لگا تو میں نے دیکھا کہ وہاں سیڑھیوں کے پاس ایک صحن بھی بنا ھوا تھا' جہاں چارپائی بچھی تھی چھت سے آتی ھوا کا مزہ لینے کے لئیے.
نوٹ: اس خواب کے بہت سے حصے میں اب بھول چکا ھوں..
یہ بھی یقینا دوسری قسم کا خواب ہے، اس کا کوئی معنی نہیں ہے، بے مقصد، اور نفسانی خواب ہے۔
 
Top