• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواب کی تعبیر درکار ہے

شمولیت
مئی 30، 2017
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
52
اسلام علیکم محترم قارئیں

کچھ دن پہلے مجے خواب عجیب آیا

میں حاجت کے لئے باتھ روم گیا وہاں ایک جن محسوس ہوا اور میرا جسم دب گیا مطلب paralise
ہوگیا بیٹھا بیٹھا صرف سوچ کام کرہی تھی

تو میں باتھ روم میں ہے قرآن پڑھنے لگ گیا معاذاللہ

پھر میں تھوڑی دیر میں ٹھیک ہوگیا

اور بھاگتا ہوا اپنی امی کے گلے لگ گیا تو مجے ووہ جنّات غائبانہ طور سے نظر انے لگے میں اپنی امی سے کہتا عی مجے بچاؤ مجے بہت ڈر لگ رہا ہے

پر امی کوئی responce نہیں دے رہی

پھر میری آنکھ کھل گئی اور میں بہت کپ کپا رہا تھا جب اٹھا تو

جزاکاللہ خیر
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اسلام علیکم محترم قارئیں
کچھ دن پہلے مجے خواب عجیب آیا
میں حاجت کے لئے باتھ روم گیا وہاں ایک جن محسوس ہوا اور میرا جسم دب گیا مطلب paralise
ہوگیا بیٹھا بیٹھا صرف سوچ کام کرہی تھی
تو میں باتھ روم میں ہے قرآن پڑھنے لگ گیا معاذاللہ
پھر میں تھوڑی دیر میں ٹھیک ہوگیا
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
اس خواب کی تعبیر دو طرح سے ہوسکتی ہے :
(1) خواب دیکھنے والا بیت الخلاء کے مسنون آداب کی خلاف ورزی کا مرتکب ہے ؛
قرآن مجید میں اللہ تعالی نے بتایا ہے کہ :
( إِنَّهُ يَرَاكُمْ هُوَ وَقَبِيلُهُ مِنْ حَيْثُ لا تَرَوْنَهُمْ ) الأعراف /27
﴿ يقينا وہ اور اس كا قبيلہ اور لاؤ لشكر تمہيں ايسے طور پر ديكھتا ہے جہاں سے تم انہيں نہيں ديكھ سكتے ﴾الاعراف ( 27 ).

اور جب شياطين خبيث اور گندے ہيں تو وہ گندى اور خبيث جگہ سے مانوس ہوتے اور وہاں رہتے ہيں.
رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہميں بچاؤ كے ليے قضائے حاجت كے ليے بيت الخلاء ميں داخل ہونے كا طريقہ اور دعاء سكھائى ہے تا كہ ہميں اللہ تعالى شيطانوں كے شر سے محفوظ ركھے، لہذا مسلمان شخص كو بيت الخلاء ميں داخل ہونے سے قبل درج ذيل دعاء پڑھنى چاہيے:

" بسم الله، اللهم إني أعوذ بك من الخبث و الخبائث "
اللہ تعالى كے نام سے، اے اللہ ميں خبيثوں اور خبيثنيوں سے تيرى پناہ ميں آتا ہوں.
یہ کلمات ان دو حدیثوں سے ماخوذ ہیں :

عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : ( ستر ما بين أعين الجن وعورات بني آدم إذا دخل أحدهم الخلاء أن يقول : بسم الله ) صححه الألباني في صحيح الترمذي ( 496 ) .
روى الترمذي برقم ( 606 )
علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ترمذى حديث نمبر ( 496 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

سیدنا على بن ابى طالب رضى اللہ تعالى عنہ سے بيان روايت كيا ہے كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" جنوں كى آنكھوں اور بنوآدم كے ستر اور شرمگاہ كے درميان پردہ اور آڑ يہ ہے كہ جب تم ميں سے كوئى شخص بيت الخلاء ميں داخل ہو تو بسم اللہ كہے "


أن النبي صلى الله عليه وسلم قال : ( إن هذه الحشوش محتضرة ، فإذا أتى أحدكم الخلاء فليقل : اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث ) صححه الألباني في صحيح ابن ماجه ( 241 ) روى أبو داود ( 6 ) وابن ماجة ( 296 )

اور ابو داود اور ابن ماجہ رحمہما اللہ نے روايت كيا ہے كہ: نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:
" ان قضائے حاجت والى جگہوں ميں جن حاضر ہوتے ہيں، اس ليے تم ميں سے جب كوئى بيت الخلاء ميں داخل ہو تو وہ كلمات كہے:

" اللهم إني أعوذبك من الخبث و الخبائث "
اے اللہ ميں خبيثوں اور خبيثنيوں كے شر سے تيرى پناہ ميں آتا ہوں.
سنن ابو داود حديث نمبر ( 6 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 296 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابن ماجہ حديث نمبر ( 241 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.۔
ان احادیث کےمطابق اگر یہ دعاء نہ پڑھی جائے تو بیت الخلاء میں جنات اور شیاطین انسان سے چھیڑ چھاڑ کرسکتے ہیں ،

ــــــــــــــــــــــــــــــــ
اور اس خواب کی دوسری تعبیر و تاویل یہ ہے کہ :
جنات اور شیاطین انسان کے چھپے دشمن ہیں ،
اور بیت الخلاء انتہائی ضرورت کی جگہ ،
تو مراد یہ کہ :
انتہائی ضرورت کے کام ، یا جگہ میں دشمن نقصان پہنچا سکتا ہے ، ہوشیار رہیں ،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 
شمولیت
مئی 30، 2017
پیغامات
93
ری ایکشن اسکور
15
پوائنٹ
52
جزاکاللہ شیوخ

السلام علیکم

اثری صاحب

جزاکاللہ
دراصل رومن انگلش اردو میں کنورٹ کرتے ہوئے کچھ چیزیں نظر انداز ہوجاتی ہیں مجسے

اصلاح کے لئے بیحد شکریہ
 
Top