• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خواتین اپنا سجدہ درست کریں سنت کے مطابق سجدہ کریں !!!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خواتین اپنا سجدہ درست کریں سنت کے مطابق سجدہ کریں ضعیف روایات کو بنیاد بنا کر کتے کی طرح بازو نہ بچھائیں


بخاری ، باب : سجدوں میں اپنی کہنیاں (زمین پر) نہ بچھائے۔
حدیث نمبر : 466
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سجدوں میں اعتدال کرو اور تم میں سے کوئی شخص اپنی دونوں کہنیاں (زمین پر)، جس طرح کہ کتا بچھا لیتا ہے، نہ بچھائے۔
------------------​


عبداللہ بن عمر رض نقل کی ہے کہ "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے' عورت جب سجدہ کرے تو اپنا پیٹ رانوں سے چپکالے- ایسے طور پر کہ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ پردے کا موجب ہو-"
"اس جیسی (ضعیف) روایت کے ساتھ استدلال نہیں کیا جاسکتا-"
(ملاحظ ہو، سنن بیہقی، ج2، ص:222-223)

بہرحال ارکان نماز میں مرد و عورت کے درمیان شریعت اسلامیہ نے کوئی فرق و امتیاز نہیں کیا- بلکہ ایک عام حکم دیا ہے:

{صلو کما رایتمونی اصلی}
"تم نماز اس طرح پڑھو جیسے تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے"
(صحیح بخاری)
 
Top