• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوبصورت لوگوں کی خوبوصورت باتیں

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
ہماری تاریخ میں بے شمار ایسے خوبصورت لوگ گزرے ہیں جو اپنی مثال آپ تھے
کیا ہم ان لوگوں کے سچے واقعات اس تھریڈ میں جمع کر سکتے ہیں ؟
ابھی بھی وقت ہے اگر ہم نے نسل نو کو اپنے اسلاف کی محبت نہیں سکھائی تو
اللہ نہ کرے
داستاں نہ ہو گی داستانوں میں ہماری
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
انگریزوں کے زمانے میں ایک عالم بغاوت کے الزام میں بند تھے،،جمعے والے دن نہا دھو کر تیل کنگھی کر کے انتظار میں رھتے جونہی جمعے کی اذان ھوتی تیز تیز قدموں سے چلتے جیل کے مین گیٹ پر کھڑے رھتے،پوری اذان جیل کی کے گیٹ کی سلاخیں پکڑ کر سنتے اور پھر واپس آ جاتے،، انگریز جیلر جو ان کا یہ معمول دیکھ رھا تھا،، آخر اس نے حافظ صاحب کو دفتر طلب کیا اور پوچھا کہ
" تم یہ کیا تماشہ کرتے ھو ھر جمعے والے دن ؟ جب تم کو معلوم ھے کہ جیل کا دروازہ بند ھے اور تم اس سے باھر نہیں جا سکتے تو پھر اتنے دور چل کر جانے کا کیا مقصد ھے ؟ حافظ صاحب نے جواب دیا،، جیلر صاحب،میرے رب کا مجھے حکم ھے کہ جب جمعے کی اذان سنو تو سارے کام چھوڑ کر جھٹ پٹ مسجد پہنچو ! میں جہاں تک یہ حکم پورا کر سکتا ھوں ، کر دیتا ھوں اس امید کے ساتھ کہ آگے میری مجبوری کو دیکھ کر میرا رب میری حاضری خود لگا دے گا کیوں کہ وہ فرماتا ھے کہ وہ کسی کی استطاعت سے زیادہ اس پر بوجھ نہیں ڈالتا، مجھے امید ھے میرا رب مجھے جمعے کا اجر عطا فرما دے گا،اگرچہ میں جیل میں ظہر پڑھتا ھوں،،جو چیز آپ کو تماشا لگتی ھے وہ میرے لیئے دین اور ایمان کا مسئلہ ھے،،
بس ھمارا معاملہ بھی یہی ھو،جہاں تک اسلام میں وسعت موجود ھے وھاں تک ہم کوشش کرتےرھیں دین کے دائرے میں رھتے ہوئے،
 
Last edited by a moderator:
Top