• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خوشگوار زندگی کے چند اہم اصول

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
310
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
خوشگوار زندگی کے چند اہم اصول

اُن تمام افراد کے لیے نصیحتیں ، جو عمر کے اس مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں:40 سال ، 50 سال ، 60 سال ، 80 سال اور اس سے زائد عمر والے ، اللہ آپ سب کو عبادت، صحت اور عافیت کے ساتھ نوازے

پہلی نصیحت:


ہر سال حجامہ کروائیں، چاہے آپ کو کوئی بیماری یا تکلیف محسوس نہ ہو

دوسری نصیحت:

ہمیشہ پانی پیتے رہیں، چاہے پیاس محسوس نہ ہو ، کیونکہ جسم میں پانی کی کمی بہت سی بڑی بیماریوں کی وجہ بنتی ہے

تیسری نصیحت:

ورزش ضرور کریں، چاہے آپ کتنے ہی مصروف کیوں نہ ہوں ، کم از کم چہل قدمی، تیراکی یا کسی بھی قسم کی جسمانی سرگرمی ضرور کریں

چوتھی نصیحت:

کھانے میں کمی کریں ، جیسا کہ حدیث نبوی ﷺ ہے:"ابنِ آدم کے لیے چند لقمے کافی ہیں جو اس کی کمر سیدھی رکھیں" کھانے کی حد سے بڑھی ہوئی خواہش کو چھوڑ دیں ، خود کو محروم نہ کریں، مگر مقدار ضرور کم رکھیں

پانچویں نصیحت:

جہاں تک ممکن ہو گاڑی کم استعمال کریں ، مسجد، دکان یا کسی ملاقات کے لیے پیدل جانے کی کوشش کریں

چھٹی نصیحت:

غصہ چھوڑ دیں…
غصہ چھوڑ دیں…
غصہ چھوڑ دیں…
اور فکر و پریشانی بھی چھوڑ دیں ، ناخوشگوار حالات سے خود کو دور رکھیں، کیونکہ یہ سب صحت کو کمزور اور روح کی خوبصورتی کو ختم کر دیتے ہیں ، اُن لوگوں کی صحبت اختیار کریں جن کے ساتھ آپ کو سکون ملے

ساتویں نصیحت:

جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ اپنا مال دھوپ میں رکھو اور خود سائے میں بیٹھو ،اپنے اوپر اور اپنے اردگرد کے لوگوں پر خرچ کرنے میں کنجوسی نہ کریں ، مال زندگی گزارنے کے لیے ہے، زندگی مال کے لیے نہیں

آٹھویں نصیحت:

کسی شخص پر،کسی خواہش پر،یا کسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے، افسوس میں خود کو نہ جلائیں ، اسے نظرانداز کریں، بلکہ بھول جائیں ، اگر وہ آپ کے مقدر میں ہوتا تو بستر پر لیٹے ہوئے بھی آپ تک پہنچ جاتا اور جو اللہ نے آپ سے دور رکھا، وہ کسی برائی سے بچانے کے لیے ہی رکھا

نویں نصیحت:

عاجزی اختیار کریں، پھر عاجزی اختیار کریں ، مال، مرتبہ، طاقت اور اثر و رسوخ ، سب کچھ تکبر سے برباد ہو جاتا ہے ،عاجزی لوگوں کے دلوں کو قریب کرتی ہے اور اللہ کے ہاں مرتبہ بلند کرتی ہے

دسویں نصیحت:

اگر آپ کے سر کے بال سفید ہو گئے ہیں تو یہ عمر کے خاتمے کی علامت نہیں، بلکہ بہتر زندگی کے آغاز کی نشانی ہے ، امید رکھیں، ذکر کے ساتھ جئیں، سفر کریں، حلال طریقے سے خود کو خوش رکھیں ، رات کو دیر تک جاگنے سے پرہیز کریں اور جلدی سوئیں

( 11) سب سے آخری اور اہم ترین نصیحت

نماز کبھی نہ چھوڑیں ، یہی دنیا میں آپ کی سب سے بڑی کامیابی ہے اور اُس دن کام آئے گی جب نہ مال فائدہ دے گا اور نہ اولاد۔

اگر یہ تحریر آپ کو پسند آئے تو نیکی کے پھیلاؤ کا ذریعہ بنیں اور اسے آگے پھیلائیں ، ممکن ہے آپ ہی اس کا سبب بن جائیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"جو شخص کسی نیکی کی طرف رہنمائی کرے، اسے بھی نیکی کرنے والے کے برابر اجر ملتا ہے۔"

( ڈاکٹر سارہ المطیری )
 
Top