• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

خیانت کرنے والے

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
خیانت کرنے والے

اللہ رب العزت فرماتے ہیں:
{اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْخَآئِنِیْنَ o} [الانفال:۵۸]
'' بے شک اللہ تعالیٰ خیانت کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا۔ ''
{اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُوْرٍ o} [الحج:۳۸]
'' کوئی خیانت کرنے والا ناشکرا، اللہ تعالیٰ کو ہرگز پسند نہیں۔ ''
(خیانت) امانت کی ضد اور دھوکہ فراڈ اور کسی چیز کو چھپانے کے معنی میں مستعمل ہے۔
(خائنین) وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول سے اور جو ذمہ داریاں ان پر عائد ہیں مثلاً علم اور امانت وغیرہ میں خیانت کرتے ہیں، رازوں کو فاش کرتے ہیں، فراڈ سے کام لیتے ہیں، عہد کو توڑتے ہیں اور طے شدہ معاملات کی مخالفت کرتے ہیں نیز اپنی بادشاہت یا رعیت میں یا اپنے زیر سایہ افراد سے دھوکہ کرتے ہیں۔
ان کی صفات بیان کرتے ہوئے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( خَیْرُکُمْ قَرْنِیْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ، ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَھُمْ۔)) قَالَ عِمْرَانُ: (( لَا أَدْرِيْ أَذَکَرَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم بَعْدُ قَرْنَیْنِ أَؤْ ثَـلَاثَۃ۔)) قَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : (( إِنَّ بَعْدَکُمْ قَوْمًا یَخُوْنُوْنَ وَلَا یُؤْتَمَنُوْنَ، وَیَشْھَدُوْنَ وَلَا یُسْتَشْھَدُوْنَ، وَیَنْذِرُوْنَ وَلَا یَفُوْنَ وَیَظْھَرُ فِیْھِمُ السَّمَنُ۔))1
'' بے شک تمہارے بعد ایسے لوگ پیدا ہوں گے خیانت کریں گے اور وہ امانت کی پاسداری کرنے والے نہیں ہوں گے۔ اور وہ گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔ اور نذریں مانیں گے مگر پوری نہیں کریں گے۔ اور ان میں موٹاپا عام ہوگا۔''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 أخرجہ البخاري في کتاب الشہادات، باب: لا یشہد علی شہادۃ جور إذا أُشہد، رقم: ۲۶۵۱۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
نیز فرمایا:
(( مَنْ أُفْتِيَ بِغَیْرِ عِلْمٍ کَانَ اِثْمُہُ عَلیٰ مَنْ أَفْتَاہُ وَمَنْ أَشَارَ عَلیٰ أَخِیْہِ بِأَمْرٍ یَعْلَمُ أَنَّ الرُّشْدَ فِيْ غَیْرِہِ فَقَدْ خَانَہُ۔ ))1
'' جس نے بغیر علم کے فتویٰ دیا تو اس کا گناہ اس پر ہے جس نے فتویٰ دیا اور جس نے اپنے بھائی کی کسی معاملے کی طرف رہنمائی کی حالانکہ اسے علم ہے کہ (اس کی) بہتری دوسرے معاملہ میں ہے تو اس نے اپنے بھائی سے خیانت کی۔ ''
یہ ایسے لوگ ہیں جو اقرباء اور پڑوسیوں کے گھروں اور ان کے بال بچوں کے نگران بنتے ہیں مگر خیانت کرتے ہیں۔اپنے شرکائے کار سے یا کاروبار کے مالکوں سے بددیانتی کرتے ہیں۔ مقتدیوں کے علاوہ دعا میں صرف اپنے آپ کو ہی خاص کرتے ہیں۔ عورتوں کی طرف نظریں چرا چرا کر دیکھتے ہیں۔ خاوند اپنی بیگمات سے یا بیگمات اپنے خاوندوں سے دھوکہ کریں۔ کچھ لوگوں کی باتوں کو جھٹلاتے ہوں حالانکہ دوسرے لوگ ان باتوں کی تصدیق کرنے والے ہوں۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہنمی لوگوں کی نشانی بتاتے ہوئے فرمایا کہ:
(( وَالْخَائِنُ الَّذِيْ لَا یَخْفٰی لَہٗ طَمْعٌ وَإِنْ دَقَّ إِلاَّ خَانَہُ، وَرَجُلٌ لَا یُصْبِحُ وَلَا یُمْسِيْ إِلاَّ وَھُوَ یُخَادِعُکَ عَنْ أَھْلِکَ وَمَالِکَ۔ ))2
'' خائن وہ ہے کہ جس پر حقیر چیز کی طمع بھی مخفی نہیں۔ چنانچہ وہ اس کی اس میں خیانت کرتا ہے اور وہ آدمی جو صبح اور شام تجھ سے تیرے گھر والوں اور تیرے مال کے متعلق دھوکہ کرتا ہے۔ ''
ایسے ہی لوگوں کے بارے میں فرمانِ ربّ جلیل ہے:
{اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ مَنْ کَانَ خَوَّانًا اَثِیْمًا o} [النساء:۱۰۷]
'' بے شک اللہ تعالیٰ کسی بھی خیانت کرنے والے گنہگار کو پسند نہیں فرماتے۔ ''


اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
علم دین کو چھپانا سب سے بڑی خیانت ہے !!!

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے علم کو چھپایا، قیامت کے دن اس کو آگ کی لگام پہنائی جائے گی۔

(طبرانی کبیر: ۱۰۶۸۹، عن ابن عباس رضی اللہ عنہ)
 
Top