• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

داعش کے حملوں کا خطرہ، سعودی عرب کی سرحد پر پاکستانی فوج کی تعیناتی کی اطلاع

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
داعش کے حملوں کا خطرہ
سعودی عرب کی سرحد پر پاکستانی فوج کی تعیناتی کی اطلاع
پاک فوج کی جانب سے تردید

لندن (ویب ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق اور شام میں سرگرم جنگجو تنظیم ISIS کے حملے کے خدشے کے پیش نظر سعودی عرب نے اتحادی ممالک پاکستان اور مصر سے معاونت طلب کر لی ہے اور دونوں ممالک کے ہزاروں فوجیوں کو عراق کے ساتھ ملحقہ سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کہیں بھی پاک فوج تعینات نہیں کی گئی ہے۔

برطانوی اخبار "دی ٹائمز" نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کو ISIS (داعش) کی جانب سے سرحد پار بڑے حملوں کا خطرہ ہے جس کے باعث اس نے اپنے اتحادی ممالک سے فوجی معاونت طلب کی ہے تاکہ اپنی 500 میل طویل سرحد کو دشمن کے حملوں سے محفوظ رکھ سکے۔ سعودی عرب کے قریبی دوست ممالک پاکستان اور مصر نے سعودی عرب کی درخواست پر فوجی معاونت فراہم کی ہے اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے فوجی سعودی عرب پہنچے جنہیں عراق کے ساتھ سعودی سرحد پر تعینات کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ ایک سال میں اپنے دفاع پر 36 ارب پاﺅنڈ خرچ کیے جس کے بعد وہ برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دفاع زیادہ رقم خرچ کرنے والا چوتھا بڑا ملک بن گیا۔

دوسری جانب آئی ایس پر آر نے پاک فوج کی تعیناتی کی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کہیں بھی پاک فوج تعینات نہیں کی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں نہ فوجی بھیجے اور نہ ہی تعینات کئے گئے۔

ح
 
Top