• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دراصل اسلام نے کسی بھی نظام کو شرعی حیثیت نہیں دی ؟؟؟؟کیا واقعی؟؟؟؟

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائیواوربہنوں
کسی صاحب نے ایک فورم پر لکھا:

;428539 نے کہا ہے:
دراصل اسلام نے کسی بھی نظام کو شرعی حیثیت نہیں دی ۔ جب کسی بھی نظام کی شرعی حیثیت نہیں تو پھر اس کے تحت منتخب ہونے والے ارکان کی شرعی حیثیت کا سوال ہی نہیں‌۔ کسی بھی نظام سے اگر دین کی کچھ خدمت ہوسکتی ہے اس کو اپنا لینے میں‌کوئی حرج نہیں‌۔
کیا یہ اقتباس​
اَلْيَوْمَ اَكْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا۰ۭ
کے خلاف نہیں؟؟؟؟؟​
حیراں ہوں، دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو مَیں​
مقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو مَیں​
چھوڑا نہ رشک نے کہ ترے گھر کا نام لوں​
ہر اک سے پُو چھتا ہوں کہ “ جاؤں کدھر کو مَیں“​
جانا پڑا رقیب کے در پر ہزار بار​
اے کاش جانتا نہ تری رہ گزر کو مَیں​
لو، وہ بھی کہتے ہیں کہ ’یہ بے ننگ و نام ہے‘​
یہ جانتا اگر، تو لُٹاتا نہ گھر کو مَیں​
چلتا ہوں تھوڑی دُور ہر اک تیز رَو کے ساتھ​
پہچانتا نہیں ہُوں ابھی راہبر کو مَیں​
پھر بے خودی میں بھول گیا راہِ کوئے یار​
جاتا وگرنہ ایک دن اپنی خبر کو مَیں​
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
میرےخیال میں یہ بات درست ہےکہ اسلام نےاپنا کوئی باقاعدہ نظام نہیں دیا۔البتہ اس نےایک فلسفہءحیات ضرور دیاہے۔ اور نظام کےحوالے سے آزاد چھوڑدیاہے۔ہر دور کےتقاضوں کےمطابق جیسےمناسب ہوویسےہی نظام وضع کرلیاجائے ۔لیکن اس میں یہ خیال رکھاجائے کہ نظام کا کوئی پہلواسلامی تعلیمات کےمنافی نہ ہو۔
 
کیلانی

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 24، 2013
پیغامات
347
ری ایکشن اسکور
1,110
پوائنٹ
127
محترم کیلانی صاحب!
آپ کا خیال سر آنکھوں پر۔ لیکن اگر بات مدلل ہو تو چشم براہ۔
دلیل میں قرآنی آیت کا جواب ؟؟؟؟
فرض کریں آپ سیاست کو ہی لےلیں اس میں آپ دیکھیں قرآن و حدیث کےمطالعہ سے اس کےچندایک بنیادی اصول ملتے ہیں ۔مثلایہ کہ حاکمیت صرف خداکی ہو۔سیاسی نظام کی روح شورائی ہو۔عہدےامانت دار اور اہلیت والوں کودیےجائیں۔ان میں سے ہر ایک کےبارےمیں قرآنی آیات اور احادیث مشہور ہیں۔لیکن آپ دیکھیں اس میں اسلام نے چنداصولی ہدایات دینےپرہی اکتفاکیاہے۔تفصیل کےساتھ اس کا باقاعدہ ڈھانچہ نہیں کھڑاکیا وہ ہر علاقےاور وقت کےمناسب چھوڑدیاہے۔کہ حالات کےمطابق اسےتیارکرلیاجائے۔اسی طرح تاریخ میں اولیات عمر ﷜جوملتی ہیں وہ بھی اسی قبیل سےہیں۔الغرض ایسے ہی اسلام کی معاشی یادیگر تعلیمات کےبارےمیں بھی ہمیں چنداصولی ہدایات ملتی ہیں۔آگےان کےاطلاق کیلے حالات کےمطابق نظام وضع کیا جائےگا۔
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
آصف برادر آپ کیلانی صاحب کی اس بات پہ غور کریں۔
لیکن اس میں یہ خیال رکھاجائے کہ نظام کا کوئی پہلواسلامی تعلیمات کےمنافی نہ ہو۔
جب اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں ہوگا تو نتیجہ نکلے گا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے موافق ہوگا۔۔جب نظام اسلامی تعلیمات کے موافق ہوگا۔۔تو پھر اس نظام کا نام چاہے جو مرضی ہو، وہ اسلامی نظام ہی کہلائے گا۔

کیا آپ نام لیکر بتا سکتے ہیں کہ اسلام نے کونسے نظام کو شرعی نظام قرار دیا ہے؟ یا اس کو شرعی حیثیت واتھارٹی دی ہے؟ کیونکہ آپ کی کوٹ کردہ آیت سے یہ بات واضح نہیں ہورہی۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
آصف برادر آپ کیلانی صاحب کی اس بات پہ غور کریں۔

جب اسلامی تعلیمات کے منافی نہیں ہوگا تو نتیجہ نکلے گا کہ وہ اسلامی تعلیمات کے موافق ہوگا۔۔جب نظام اسلامی تعلیمات کے موافق ہوگا۔۔تو پھر اس نظام کا نام چاہے جو مرضی ہو، وہ اسلامی نظام ہی کہلائے گا۔

کیا آپ نام لیکر بتا سکتے ہیں کہ اسلام نے کونسے نظام کو شرعی نظام قرار دیا ہے؟ یا اس کو شرعی حیثیت واتھارٹی دی ہے؟ کیونکہ آپ کی کوٹ کردہ آیت سے یہ بات واضح نہیں ہورہی۔
تو پھر اس نظام کا نام چاہے جو مرضی ہو، وہ اسلامی نظام ہی کہلائے گا۔
چاہے اس نظام کا نام تصوف ہو
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
چاہے اس نظام کا نام تصوف ہو
پیارے بھائی چاہے آپ اس کا نام بھینس رکھ لیں۔ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔۔ لیکن ہمیں تکلیف اس وقت ہوگی جب اس نظام کے تحت شرعی قوانین کی پاسداری نہیں کی جائے گی۔۔ اور تصوف کی آڑ میں یہی سب ہورہا ہے۔ اور یہ جملے بھی آپ نے سنے ہونگے کہ دین کو جتنا نقصان صوفیوں نے دیا ہے، آج تک کسی اور نے نہیں دیا۔ اور یہ ایسی حقیقت ہے جس کا انکار ناممکن ہے۔
 
السلام علیکم
بھائی جان تصوف کی آڑ میں ہی نہیں بلکہ اسلام کی آڑ میں غلط کام ہورہے ہیں، اور یہ بھی آپنے سنا اور دیکھا ہوگا جتنا نقصاں مسلمانوں نے اسلام کو پہنچایا اتنا دشمنوں نے نہیں پہنچایا اس حقیقت بشمول آپ کے کوئی انکار نہیں کرسکتا
 
گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
السلام علیکم
بھائی جان تصوف کی آڑ میں ہی نہیں بلکہ اسلام کی آڑ میں غلط کام ہورہے ہیں، اور یہ بھی آپنے سنا اور دیکھا ہوگا جتنا نقصاں مسلمانوں نے اسلام کو پہنچایا اتنا دشمنوں نے نہیں پہنچایا اس حقیقت بشمول آپ کے کوئی انکار نہیں کرسکتا
1۔ یہ تو آپ نے تسلیم کرلیا ناں کہ صوفیوں نے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ تبھی تو آپ ایسے الفاظ جاری کررہے ہیں ’’بھائی جان تصوف کی آڑ میں ہی نہیں ‘‘
2۔ اسلام کی آڑ میں کون لوگ غلط کام کررہے ہیں؟یہی صوفی تو ہیں۔۔۔
3۔ آپ کو محسوس ایسا ہوتا ہے۔اور یہ اس وجہ سے محسوس ہوتا ہے کیونکہ اسلام مسلمانوں کے پاس جو ہے۔۔ کافروں کے پاس نہیں۔۔ اس لیے جو چیز جس کے پاس ہوتی ہے نقصان کی امید بھی اس کے پاس سے ہوتی ہے۔۔۔
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
میرے الفاظ سے غلط معنیٰ کشید کررہے ہیں جناب !آپ بھی تو ذرا اپنے گریبان میں جھانک دیکھیں کیا فرمارہے ہیں
’’تو پھر اس نظام کا نام چاہے جو مرضی ہو، وہ اسلامی نظام ہی کہلائے گا‘‘
تو تصوف بھی ایک نظام حیات ہے بشرطیکہ اسلامی تعلیمات سے متصادم نہ ہو
یہ تو آپ نے تسلیم کرہی لیا
2۔ اسلام کی آڑ میں کون لوگ غلط کام کررہے ہیں؟یہی صوفی تو ہیں۔۔۔
صرف صوفی تک ہی کیوں محدود کر ہے ہیں مسلمانوں کی بات کیجئے گا صوفیوں میں تو بڑے بڑے محدثین مجاہدین مثلاً ’’ خاندان ولی اللہ‘‘ ’’خاندان شاہ اسماعیلؒ ‘‘ ’’غزنوی خاندان‘‘ ’’نواب خاندان‘‘ وغیرہم شامل ہیں ۔
3۔ آپ کو محسوس ایسا ہوتا ہے۔اور یہ اس وجہ سے محسوس ہوتا ہے کیونکہ اسلام مسلمانوں کے پاس جو ہے۔۔ کافروں کے پاس نہیں۔۔ اس لیے جو چیز جس کے پاس ہوتی ہے نقصان کی امید بھی اس کے پاس سے ہوتی ہے۔۔۔
یقیناً یہ تعبیر بھینس والی تعبیر ہے صرف گردن ہلانے کے علاوہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کیا مقصود ہے؟
محترم بات ’’نظام‘‘ کی ہورہی ہے ’’تصوف‘‘ کی نہیں ہے۔ دوچار نظام کے نام گنوادیجئے جو اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوں۔ صوفیوں کی بات نہ چھیڑئے گا پھر بات کہیں کی کہیں نکل جائے گی
 
Top