• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

درگزرکرنا

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
درگزرکرنا

رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِنَّ اللّٰہَ تَعَالیٰ عَفْوٌ یُّحِبُّ الْعَفْوَ۔ ))1
'' بے شک اللہ تعالیٰ درگزر کرنے والا ہے درگزری کو پسند کرتا ہے۔ ''
اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
{خُذِ الْعَفْوَ وَأْمُرْ بِالْعُرْفِ وَأَعْرِضْ عَنِ الْجٰھِلِیْنَ o} [الاعراف: ۱۹۹]
'' درگزری کو لازم پکڑ اور نیکی کا حکم دے اور جاہلوں سے اعراض کر۔ ''
دوسرے مقام پر متقین کی صفات حسب ذیل الفاظ میں بیان فرمائیں:
{الَّذِیْنَ یُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّآئِ وَالضَّرَّآئِ وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ o} [آل عمران: ۱۳۴]
'' غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں اور اللہ تعالیٰ ایسے اچھے اخلاق والوں کو دوست رکھتا ہے۔ ''
مزید فرمایا:
{وَأَنْ تَعْفُوْٓا أَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی ط} [البقرہ: ۲۳۷]
'' اور تمہارا معاف کردینا تقویٰ سے بہت نزدیک ہے۔ ''
شرح...: عفو کا معنی ہے کہ انسان قصاص یا مالی جرمانہ کا مستحق ہے مگر اسے چھوڑ دے، یعنی غلطی کی بناء پر جو مواخذہ ہے اسے چھوڑ دینا، اور صفح کا معنی ہے: دل سے غلطی کو معاف کردینا۔ نیز عفو اللہ تعالیٰ کے اسماء حسنی میں شامل ہے۔
غصہ کے وقت درگزر کرنے والوں کی قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے مدح و ستائش کی ہے چنانچہ فرمایا:
{وَإِذَا مَا غَضِبُوْا ھُمْ یَغْفِرُوْنَ o} [الشوریٰ: ۳۷]
'' غصے کے وقت بھی معاف کردیتے ہیں۔ ''
غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والوں کی اللہ تعالیٰ نے ثناء بیان کی ہے اور یہ خبر بھی سنائی کہ میں اس نیکی اور احسان کی وجہ سے ان کو دوست رکھتا ہوں۔
مزید فرمایا:
{إِنْ تُبْدُوْا خَیْرًا أَوْ تُخْفُوْہُ أَوْ تَعْفُوْا عَنْ سُوْٓئٍ فَإِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَفُوًّا قَدِیْرًا o}[النساء:۱۴۹]
'' اگر تم کسی نیکی کو علانیہ کرو یا پوشیدہ یا کسی برائی سے درگزر کرو پس یقینا اللہ تعالیٰ مکمل معاف کرنے والا اور مکمل قدرت رکھنے والا ہے۔ ''
اللہ رب العزت نے عفو و درگزری پر آمادہ کیا اور رغبت دلائی ہے۔
تشریح...: '' عفو '' ان افعال میں شامل ہے جن کے ذریعہ انسان اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرلیتا اور اس کے ہاں جو ثواب ہے اس کا مستحق ٹھہرتا ہے۔ درگزر کرنا اللہ تعالیٰ کی صفات میں شامل ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ بندوں کو عذاب دینے پر قدرت رکھنے کے باوجود عفو درگزر سے کام لیتے ہیں۔''
فرمایا:
{وَلْیَعْفُوْا وَلْیَصْفَحُوْا أَ لَا تُحِبُّونَ أَنْ یَّغْفِرَ اللّٰہُ لَکُمْ وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ o} [النور:۲۲]
'' اور معاف کردینا اور درگزر کرلینا چاہیے کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تعالیٰ تمہارے قصور معاف فرما دے اللہ قصوروں کا معاف فرمانے والا مہربان ہے۔ ''
جزاء چونکہ عمل کی جنس ہے اس لیے جب تو کسی سے درگزر کرے گا تو اللہ تعالیٰ تجھ سے درگزر کرے گا اور جب تو کسی کی غلطی معاف کرے گا تو اللہ تعالیٰ تیری غلطیوں پر معافی کی قلم پھیر دیں گے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے درگزر کرنے اور غصہ کی حالت میں اپنے آپ پر کنٹرول رکھنے اور غصہ پی جانے پر ابھارا ہے کیونکہ ایسا کام جہاد بالنفس اور اعلیٰ عبادت میں داخل ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 صحیح الجامع الصغیر، رقم: ۱۷۷۹۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( لَیْسَ الشَّدِیْدُ بِالصُّرْعَۃِ، إِنَّمَا الشَّدِیْدُ الَّذِيْ یَمْلِکُ نَفْسَہُ عِنْدَ الْغَضَبِ۔ ))1
'' کسی کو پچھاڑنے والے طاقت ور نہیں بلکہ طاقت ور وہ ہے جو غصہ کے وقت اپنے آپ پر کنٹرول رکھے۔ ''
دوسری حدیث میں فرمایا:
(( مَا مِنْ جُرْعَۃٍ أَعْظَمُ أَجْرًا عِنْدَاللّٰہِ، مِنْ جُرْعَۃِ غَیْظٍ، کَظَمَھَا عَبْدٌ ابْتِغَائَ وَجْہِ اللّٰہِ۔ ))2
'' سب سے زیادہ اجر والا گھونٹ اللہ تعالیٰ کے ہاں غصہ کا گھونٹ ہے جسے بندہ اللہ کی رضا چاہتے ہوئے پی جاتا ہے۔ ''

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 أخرجہ البخاري في کتاب الأدب، باب: الحذر من الغضب، رقم: ۶۱۱۴۔
2 صحیح سنن ابن ماجہ، رقم: ۳۳۷۷۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ابوداؤد میں حدیث ہے:
وَقَالَ صلی اللہ علیہ وسلم : (( مَنْ کَظَمَ غَیْظًا، وَھُوَ قَادِرٌ عَلَی أَنْ یُّنْفِذَہٗ دَعَاہٗ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ عَلیٰ رُؤُوْسِ الْخَلَائِقِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ حَتّٰی یُخَیِّرَہُ اللّٰہُ مِنَ الْحُوْرِ مَا شَائَ۔ ))1
'' جو شخص غصہ کو نافذ کرنے کی طاقت رکھنے کے باوجود اسے روک لیتا ہے اور پی لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن لوگوں کے سامنے بلائے گا اور اسے اختیار دے گا کہ جس حور کو وہ چاہے پسند کرلے۔ ''
یعنی اللہ تعالیٰ اسے لوگوں کے درمیان مشہور کردیں گے اور اس کی تعریف کریں گے اور اس کے ذریعہ فخر کریں گے حتیٰ کہ اسے کوئی بھی حور لینے کا اختیار دیا جائے گا یہ محفوظ جنت میں جانے اور بلند درجات تک پہنچنے کی خوشخبری اور کنایہ ہے۔ غصہ پر قابو پانا نفس امارہ (یعنی برائی پر ابھارنے والے نفس) کے خلاف کھلی جنگ ہے لہٰذا جس نے اس کی پیروی ترک کردی جنت اس کا ٹھکانہ اور حور اس کی جزا ہے۔
اتنی پیاری تعریف، اتنی خوبصورت ثناء اور اتنا زیادہ بدلہ محض غصہ کو کنٹرول کرنے پر ہے اور اگر اس کے ساتھ عفو و درگزری یا مدمقابل پر احسان بھی مل جائے پھر تو سونے پہ سہاگہ ہے۔
مصطفی علیہ السلام اسلام کا فرمان ہے کہ:
(( مَا نَقَصَتْ صَدَقَۃٌ مِنْ مَّالٍ مَا زَادَ اللّٰہُ عَبْدًا بِعَفْوٍ إِلاَّ عِزًّا وَمَا تَوَاضَعَ أَحَدٌ لِلّٰہِ إِلاَّ رَفَعَہُ اللّٰہُ۔ ))2
'' اللہ تعالیٰ صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا درگزر کرنے کی وجہ سے بندے کو عزت میں ہی زیادہ کرتا ہے اور جو کوئی اللہ کے لیے فروتنی (تواضع انکساری) اختیار کرے گا اللہ تعالیٰ اسے بلندی عطا کریں گے۔''
اس کے دو مطلب ہیں:
(۱)...اپنے ظاہر پر ہی محمول ہے یعنی جس نے عفو و درگزر سے کام لیا وہ لوگوں کے دلوں میں با عزت اور با شرف بن جائے گا۔
(۲)...آخرت میں اجر اور عزت دینا مراد ہے۔
بسا اوقات دونوں مطلب ہی مراد لیے جاتے ہیں یعنی دنیا میں بھی عزت اور آخرت میں بھی اجر و ثواب کا مستحق۔
چنانچہ ایسا انسان ظالم سے نرمی و بردباری سے پیش آتا ہے اور اپنے دشمن پر غصہ نکالنے پر قدرت رکھنے کے باوجود خاموش رہتا ہے اور غصہ پی جاتا ہے۔ نیز جو بیوقوفی کرتا ہے اس سے اعراض کرتا ہے اور وہ شخص ان سب افعال کی بنیاد صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے معافی اور ثواب پر بھی رکھتا ہے۔
رب کائنات کا فرمان ہے:
{فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَأَجْرُہُ عَلَی اللّٰہِ إِِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ o} [الشوریٰ: ۴۰]
'' اور جو معاف کردے اور اصلاح کرلے اس کا اجر اللہ کے ذمے ہے۔ بلاشبہ وہ ظالموں کو پسند نہیں کرتے۔''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1صحیح سنن أبي داؤد، رقم: ۳۹۹۷۔
2 أخرجہ مسلم في کتاب البر والصلۃ والآداب، باب: استحباب العفو والتواضع، رقم: ۶۵۹۲۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
ابن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے:
جس نے قصاص ترک کردیا اور اپنے اور ظالم کے درمیان عفو و درگزر کے ذریعہ درستی کرلی تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے یعنی اس کام کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اسے اجر سے نوازے گا کیونکہ یہ اعلیٰ اخلاق کی علامت اور بڑے اچھے کاموں میں سے ہے۔1
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 تفسیر قرطبی، ص: ۱۳۴ ؍ ۴، ص:۵، ۶، ص: ۲۴، ۲۷ ۱۶/ شرح مسلم للنووی، ص: ۱۴۱، ۱۴۲؍،۱۶۔ تفسیر ابن کثیر، ص: ۵۸۵ ؍ ۱۔ ص: ۲۸۶ ؍ ۳۔ عون المعبود: ۹۵ ؍ ۱۳۔ تحفۃ الاحوذی، ص: ۱۴۰ ؍ ۴۔

اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top