• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دس بار سورہ اخلاص پڑھنے پر جنت کی ضمانت ثابت ہے یا نہیں ؟

شمولیت
ستمبر 08، 2015
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
17
پوائنٹ
53
السلامُ علیکم.

میرا سوال ہے کہ کیا ایسی کوئی روایت صحیه موجود ہے جس میں یہ ہو کہ اگر کوئی دن میں دس دفعہ سورۃ الاخلاص پڑهے اس کے لئیے جنت میں ایک محل تعمیر کردیا جاتا ہے۔

میں نے کہیں سنا تها کہ یہ ضعیف ہے لیکن اکثر لوگ اس حدیث کا ذکر کرتے ہیں۔

قرآن و حدیث سے راہنمائی فرمائیں شکریہ۔۔۔

وعلیکم السلام
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
میرا سوال ہے کہ کیا ایسی کوئی روایت صحیه موجود ہے جس میں یہ ہو کہ اگر کوئی دن میں دس دفعہ سورۃ الاخلاص پڑهے اس کے لئیے جنت میں ایک محل تعمیر کردیا جاتا ہے۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ ۔
دس دفعہ سورہ اخلاص پڑھنے کی فضیلت میں اس طرح کی ایک روایت مروی ہے
جو درج ذیل ہے ؛
مسند امام احمد میں ہے :
’’ حدثنا عبد الله حدثني أبي حدثنا حسن حدثنا ابن لهيعة قال ، وحدثنا يحيى بن غيلان ، حدثنا رشدين ، حدثنا زبان بن فائد الحبراني عن سهل بن معاذ بن أنس الجهني عن أبيه معاذ بن أنس الجهني صاحب النبي صلى الله عليه وسلم عن النبي صلى الله عليه وسلم قال : (من قرأ سورة الإخلاص "قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ" حتى يختمها عشر مرات بنى الله له قصرا في الجنة . فقال عمر بن الخطاب : إذاً أستكثر يا رسول الله . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم : الله أكثر وأطيب)
رواه الإمام أحمد (3/437)

’’ سیدنا انس جھنی روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو سورہ اخلاص دس بار پڑھے اللہ مالک الملک اُس کے لیے جنت میں محل بنا دیتے ہیں۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے ،اگر ایسا ہے تو ہم کثرت سے پڑھیں گے ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ (بھی ) سب بڑھ کر دےگا اور بہت عمدہ دے گا ‘”
لیکن یہ حدیث انتہائی ضعیف ہے کیونکہ :
وهذا الإسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة ورشدين بن سعد وزبان بن فائد . وقال في مجمع الزوائد (7/145) : "وفي إسناده رشدين بن سعد وزبان كلاهما ضعيف وفيهما توثيق لين" انتهى.
علامہ ہیثمی مجمع الزوائد میں فرماتے ہیں :اس کی سند میں ’’ رشدین بن سعد ‘‘ اور زبان بن فائد ‘‘راوی ہیں
اور یہ دونوں ضعیف ہیں ؛
قلت : والحديث مداره على زبان بن فائد , وقد سبق أنه ضعيف كما في التقريب ، وقال الحافظ في "تهذيب التهذيب" في ترجمة زبان المذكور : قال أحمد : أحاديثه مناكير ، وقال ابن معين : شيخ ضعيف, وقال ابن حبان : منكر الحديث جدا ‘‘
الإسلام سؤال وجواب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علامہ عبد العزيز بن عبد الله بن باز رحمہ اللہ اس حدیث کے متعلق فرماتے ہیں :
هذا الحديث ضعيف جدا لتضعيف الأئمة المذكورين لزبان، وينبغي أن يعلم أن هذه السورة عظيمة وفضلها كبير، وقد صح عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: «إنها تعدل ثلث القرآن (صحيح مسلم صلاة المسافرين وقصرها (812) ، سنن الترمذي فضائل القرآن) » وصح في فضلها أحاديث كثيرة.
(مجموع فتاوى العلامة عبد العزيز بن باز رحمه الله )

فرماتے ہیں : یہ حدیث انتہائی ضعیف ہے ، اس کے راوی ’‘ زبان ’‘ کو ائمہ حدیث نے ضعیف کہا ہے ۔
لیکن یاد رہے اس کے علاوہ سورہ اخلاص کے بہت سے فضائل دوسری صحیح احادیث میں موجود ہیں ؛؛
جیسا کہ صحیح مسلم کی حدیث میں ہے کہ یہ سورہ ایک تہائی قرآن کے برابر ہے
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
میرا سوال ہے کہ کیا ایسی کوئی روایت صحیه موجود ہے جس میں یہ ہو کہ اگر کوئی دن میں دس دفعہ سورۃ الاخلاص پڑهے اس کے لئیے جنت میں ایک محل تعمیر کردیا جاتا ہے۔
تھریڈ کے عنوان میں لفظی غلطی ہے ،اس کو درست کرلیں ؛صحیح الفاظ یہ ہیں :
دس بار سورہ اخلاص پڑھنے پر جنت کی ضمانت ثابت ہے یا نہیں ؟
 

غرباء

رکن
شمولیت
جولائی 11، 2019
پیغامات
86
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
46
تھریڈ کے عنوان میں لفظی غلطی ہے ،اس کو درست کرلیں ؛صحیح الفاظ یہ ہیں :
دس بار سورہ اخلاص پڑھنے پر جنت کی ضمانت ثابت ہے یا نہیں ؟
کیا کوئی ایسی روایت ہے کہ, جو 100 بار صبح اور شام سورہ اخلاص پڑھے گا اُسکا جنازہ فرشتے پڑھائیں گئیں? مجھے تو تلاش کرنے پر نہیں ملی!
رہنمائی فرما دیں۔
JazakAllahu khairan
 
Top