• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دعا کب قبول ہوتی ہے

شمولیت
اگست 23، 2016
پیغامات
10
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
53
دعا کب قبول ہوتی ہے...

1. الله پاک کی حمد و ثنا کرنے اور رسول الله ﷺ پر درود بھیجنے کے بعد۔ [ترمذی: 3477]

2. رات کے آخری حصہ میں۔ [بخاری: 1145]

3. اذان اور اقامت کے درمیان۔ [ابو داﺅد: 521]

4. سجدے کے دوران۔ [ابو داﺅد: 875]

5. فرض نمازوں کے بعد۔ [ترمذی: 3499]

6. کفار سے جنگ کے وقت۔ [ابو داﺅد: 2540]

7. زم زم پیتے وقت۔ [ابن ماجہ: 3062]

8. تلاوت قرآن کے بعد۔ [ترمذی: 2917]

9. بارش کے وقت۔ [صحیح الجامع: 3078]

10. آیت کریمہ: "لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّيْ كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِيْنَ" کے ساتھ دعا کرنے پر۔ [ترمذی: 3505]

11. جمعہ کے دن ایک خاص گھڑی۔ [بخاری: 893]

*. امام کے منبر پر بیٹھنے سے لے کر نماز جمعہ مکمل ہونے تک۔ [مسلم: 853] یا نماز عصر کے بعد سے سورج غروب ہونے تک۔ [ابو داﺅد: 1048]

12. رات میں نیند سے اٹھنے کے بعد یہ کلمات: "لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله" پڑھنے پر۔ [بخاری: 1154]

13. رات کو اچانک بیدار ہونے پر۔ [مشکوة: 1215]

14. آدھی رات کو۔ [صحیحہ: 62/3]

15. جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو۔ [صحیح الاذکار: 54]

16. مسلمانوں کے دینی اجتماع کے دوران۔ [صحیح الاذکار: 57]

17. اسم اعظم پڑھنے کے بعد... اسم اعظم یہ ہیں:

الم اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الحَيُّ القَيُّومُ * لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ * وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ * اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ بِأَنَّ لَكَ الْحَمْدُ * لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ الْمَنَّانُ * بَدِيعُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ * يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ * يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ * اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ أَنِّي أَشْهَدُ أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ * لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ * الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ، وَلَمْ يُولَدْ * وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ * [ترمذی و ابو داﺅد]
 
Top