• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو قبول کرنے میں پاکستان سر فہرست

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
دنیا بھر میں پناہ گزینوں کو قبول کرنے میں پاکستان سر فہرست

کراچی: شام، عراق اور لیبیا کے لاکھوں پناہ گزین جنگ اور بدحالی کی باعث خطرناک سمندروں سے گزر کر یورپ جانے کی کوششوں میں جان کی بازی ہار رہے ہیں جب کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور سال 2013 کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان میں تھے جو 1980 سے اب تک پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں بسایا ہے اور اب بھی وہاں 15 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں لیکن دیگر ذرائع کے مطابق ان کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام اور عراق کے تنازعات کے بعد اب ترکی دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 17 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں لیکن پاکستان کو مہاجرین کی طویل ترین میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔

سال 2015 کے تحت ترکی کے بعد اردن کا نام آتا ہے جہاں شام کی جنگ کے بعد 8 لاکھ لوگ پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔ جب کہ ایران میں بھی 8 لاکھ سے زائد پناہ گزین موجود ہیں جن کی اکثریت افغان باشندوں پر مشتمل ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت دنیا کے 86 فیصد پناہ گزین ترقی پذیر ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور اس فہرست میں چین اور امریکا بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق اگر طویل مدت پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں رکھنے کی بات کی جائے تو پاکستان اس میں سرِ فہرست ہے۔

ایکپریس نیوز
 
Top