• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا میں رمضان آتا ہے پر پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن آتی ہے ""

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دنیا میں رمضان آتا ہے :
پر پاکستان میں رمضان ٹرانسمیشن آتی ہے ""

جہاں علماء کرام کی جگہ ناچ گانے والے مراثی اسلام کے نام پر اپنی دکان سجائے ہوئے ہیں
اور اسلام سیکهاتے ہیں
جہاں ایڈ کمرشل والے رمضان کو پیسے کے لئے استمعال کرتے ہیں
حدیث ہے کہ مسجد میں کسی چیز کے گم ہونے کا اعلان نہ کرو مسجدیں خاص عبادت کے لئے ہیں
پر ہمارے ہاں رمضان پیسے کمانے کا ذریعہ سمجها جاتا ہے
فروٹ سے لے کر ہر چیز پر مفاد...
سب کچه مہنگا ہو جاتا ہے شیطان تو قید کر دیاجاتا ہے پر انسان نما.......
جہاں کچه مراثی میوزک کو حلال کرنے میں لگے ہوئے ہیں تاکہ ان کی روزی روٹی چل سکے ..
آخرت کی کوئی فکر نہیں`` چاہے برباد ہو
جہاں منع کرنے والے کو یہ کہا جاتا ہے
پہلے خود کو ٹهیک کر ..
دعوت دینے سے پہلے ہی شیطان ان کو ورغلہ دیتا ہے
کہ میوزک کو حرام کہنے والوں کے خلاف اٹه کهڑے ہو جاو
نہ ماننے والوں کو برا بهلا کہو
کچه سڑکوں پر لڑکیاں نچوا کر ترقی کہہ رہے ہیں منع کرنے والوں کو گالیوں سے نوازتے ہیں
عورتیں ننگے سر بازاروں میں گهوم رہی ہیں
جن کو گهروں کی زینت ہونا چاہئے
وہ بازاروں کی زینت بنی ہوئی ہیں
نماز کا کوئی کہےتو کپڑے صاف نہ ہونے کا بہانہ بنا کر `جان چهڑاو
اور یہ بهی کہو نماز کی دعوت دینے والوں کو ،،کہ تو پڑه ہمیں بتا کر گناہ گا نہ کر````
تو کیسے یہ دجال کی اطاعت نہیں کریں گے ؟
حدیث ہے کمزور ایمان والے دجال کی اطاعت کرے گے
اب پاکستان کو اسلام کا قلعہ کہنے والوں سے سوال کہی دجال کا قلعہ تو نہیں ؟؟؟؟؟؟؟
سر عام علماء اکرام کو برا بهلا کہا جارہاہے (جن کا ایک احترام ہے قرآن میں ) اور ہر حرام کام کو جائز اور علماء اکرام پر تنقید کی جارہی ہے ..
قرآن میں علماء کی شان اور ہائے افسوس بے حد افسوس ( کہ ان بے پردہ عورتوں کے کہنےپر ہم اپنی آخرت برباد کر رہے ہیں
(القرآن )اے ایمان والوں الله کی اطاعت کرو اور اطاعت کرو رسول کی
:::اور ان کی جو تم میں سے صاحبان امر ہوں:::: پس اگر تم میں کسی بات پر آپس میں تنازعہ ہوجائے تو اسے الله اور الرسول کی طرف لوٹا دو اگر تم الله اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہو یہی بہتر اور عمدہ تاویل ہے (4:59)
اور مراثی ناچ گانے والوں کا دفاع کیا جا رہا ہے
ان کے لئے صفائیاں پیش کی جا رہہ ہیں
قرآن حدیث کا رد کر کے،، معازاللہ
لگتا ہے دجال کا ظہور قریب ہے

یا اللہ ہمیں ہدایت دے اور ان فتنوں سے بچا! اللهم آمین

فیس بک سے شیئر کیا ہے
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
حدیث ہے کمزور ایمان والے دجال کی اطاعت کرے گے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !
شیخ محترم @خضر حیات کیا یہ حدیث ہے
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ان الفاظ کے ساتھ مجھے کوئی حدیث نہیں ملی ، لیکن دجال کے متعلق وارد احادیث سے یہ مفہوم اخذ کیا جاسکتا ہے کہ اس کی پیروی کرنے والے ، کافر ، منافق ، جہلاء وغیرہ ہی ہوں گے ، وہ اپنی شعبدہ بازی اور خوارق عادت چیزوں سے لوگوں کو متاثر کرلے گا ۔ جبکہ مضبوط ایمان والے ، اور اللہ کی طرف سے اہل توفیق لوگ اس کے فتنے سے بچ جائیں گے ۔ واللہ اعلم ۔
ویسے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی فتنہ دجال سے پناہ مانگتے رہے ، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو بھی ترغیب دلائی ۔
مزید تفصیل
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
❶ القرآن |◄ وہ لوگ جنہوں نے اپنے دین کو کھیل اور تماشہ بنا لیا اور ان کو دنیا کی زندگی نے دھوکے میں ڈالے رکھا، پس آج ہم انہیں بھلا دیں گے جیسے انہوں نے اپنے اس ملاقات کے دن کو بھلا دیا۔

سورۃ الاعراف (51)

❷ القرآن |◄ اور اس شخص سے بڑا گمراہ کون ہوگا جو اللہ تعالى کی (نازل کردہ شرعی) ہدایت کے بجائے اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہے ۔ یقینا اللہ تعالى ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

سورۃ القصص (50)
 

اٹیچمنٹس

Last edited by a moderator:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
پختہ کار علماء کو بلا کر سیدھے سیدھے ، پروگرام ہونے چاہییں ، تاکہ لوگوں کو علمی ، روحانی فائدہ ہو ۔
ایکٹروں کو بلائیں گے تو ’ ایکٹنگ ‘ ہی ہوگی ، اور دین کے ساتھ اس مذاق پر اللہ تعالی کی ناراضی ہی ملے گی ۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
ٹی وی چینلز پر دینی پروگرام پیش کرنے کا مقصد دین کی نشر و اشاعت یا تعلیم و تربیت نہیں ہوتی ،
بلکہ دیگر موضوعات کی طرح دینی موضوع کو ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کا ذریعہ بنایا جاتا ہے ،
ہدف تو بہر حال ’’ ریٹنگ ‘‘ ہوا کرتی ہے ،
اور ناظرین کی توجہ ایکٹرز اور سنگرز پر زیادہ ہوتی ہے اس لیئے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق مواد اور برانڈ پیش کیا جاتا ہے ،
اسی لئے ۔۔عـــ
زاغوں کے تصرف میں عقابوں کے نشیمن
کا منظر منہ چڑاتا نظر آتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
رمضان المبارک کی رحمت بھری ساعتیں اس کی برکتیں اس کے فوائد سمیٹنے سے کون پیچھے رہے گا اپنی مغفرت کروانے کا اس سے زیادہ عظیم مہینہ کون سا ہوگا لیکن اس عظیم ماہ مبارک میں میڈیا کا کردار قابل فکر ہے مسلمان اتنے غافل اگر ہیں تو لمحہ فکریہ یہ ہے کہ رمضان کی عظمت برکت سے ہم واقعی محروم رہ جائے گے رمضان ٹرانسمیشن کے نام پر جو کچھ اسلامی مملکت کا میڈیا پیش کر رہا ہے اس کے لیے اھل فکر طبقہ کو غزوہ بدر کی طرح فیصلہ لینا ہوگا میڈیا کا قبلہ درست کرنے کے لیے علماءاکرم کو اپنا کردار پیش کرنا ہوگا کب تک آخر کب تک طاغوت کے حواری اس طرح کھلے عام اسلامی شعائر کا مذاق اڑاتے رہے گے 313 کے پاس مالی اور افرادی وسائل کا فقدان تھا ایمان کی نعمت سے مالامال تھے باطل کو شکست ایمان کی طاقت سے ہوئی مال و اسباب سے نہیں خدارا اپنی صلاحیتیں اپنا وقت اپنی قوت ان خرافات کو بند کروانے میں لگا دے شائد کے اللہ کریم اپنی رحمت سے ہماری بخشش فرمادے علمائے کرام دینی مدارس جس طرح زکواۃ مہم چلا رہے ہیں ایسے ہی ٹی وی پر چلنے والے لغو پروگرام کو بند کرانے کی مہم چلائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے مطابق میڈیا شریعت کے تحت پابند ہے ہم میڈیا پر کیوں مقدمہ نہیں کرسکتے؟؟ اللہ سے اگر صرف رو رو کر گڑ گڑا کر گناہوں سے معافی مل جاتی تو اللہ کے رسول صحابہ اکرام بغیر کوئی غزوہ کوئی عمل کیئے بس یہی ترغیب دیتے سوچیے امت محمدی آج کس مقام پر ہے امر بلمعروف نہی عن المنکر اگر امت نے بھلا دیا اس امت کے زوال اور تباہی کو پھر کوئی روک نہ پائے گا اللہ جی رحم فرمائیے

نائلہ شاہد
 
Top