• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا میں سزا

شمولیت
اپریل 25، 2016
پیغامات
45
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
36
ایسے تین جرائم جن کی سزا آخرت سے پہلے دنیا میں بهی مل جاتی ہے....ایک والدین کا نافرمان....باقی دو؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
ایسے تین جرائم جن کی سزا آخرت سے پہلے دنیا میں بهی مل جاتی ہے....ایک والدین کا نافرمان....باقی دو؟
عن أبي بكرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما من ذنب أجدر أن يعجل الله لصاحبه العقوبة في الدنيا مع ما يدخر له في الآخرة من البغي وقطيعة الرحم» هذا حديث صحيح "
جناب ابوبکرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بغاوت اور قطع رحمی سے بڑھ کر کوئی گناہ ایسا نہیں ہے جس کا مرتکب زیادہ لائق ہے کہ اس کو اللہ کی جانب سے دنیا میں بھی جلد سزا دی جائے اور آخرت کے لیے بھی اسے باقی رکھا جائے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
تخریج : سنن ابی داود/ الأدب ۵۱ (۴۹۰۲)، سنن ابن ماجہ/الزہد ۲۳ (۴۲۱۱) (تحفة الأشراف : ۱۱۶۹۳)، و مسند احمد (۵/۳۸)
قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (4211)
اور ’’الادب المفرد ‘‘ میں اس روایت میں والدین کی نافرمانی کا بھی ذکر ہے ؛
عن بكار بن عبد العزيز عن أبيه عن جده عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: (كل ذنوب يؤخر الله منها ما شاء إلى يوم القيامة إلا البغي وعقوق الوالدين أو قطيعة الرحم يعجل لصاحبها في الدنيا قبل الموت)
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر گناہ کی سزا اللہ نے روز آخرت تک مؤخر کر رکھی ہے ، مگر ظلم و سرکشی ، والدین کی حق تلفی ،یا رشتہ ناطہ توڑنے کی سزا ان کے مرتکب لوگوں کو انکی موت سے پہلے بھی دیتا ہے ‘‘ (الأدب المفرد للبخاری )
نیز دیکھئے سلسلہ «الصحيحة» (918)
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
شیخ محترم اس روایت پر کچھ روشنی ڈال دیں. اور یہ بحار الانوار“ کونسی کتاب ھے؟؟؟


قال رسول الله صلى الله عليه وسلم :
ثلاثة من الذنوب تعجل عقوبتها و لا تؤخر الی الاخرة:
عقوقالوالدین، والبغى علی الناس و کفر الاحسان

بحار الانوار، ج ۷۴، ص ۷۴

 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
اور یہ بحار الانوار“ کونسی کتاب ھے؟؟؟
یہ مشہور رافضی تبرائی ملا محمد باقر مجلسی کی کتاب ہے ،
كتاب: بحار الانوار الجامعة لدرر اخبار الائمة الاطهار
تأليف: ملا محمد باقر المجلسي
(ولادت 1037ھ ـ وفات 1110 یا 1111ھ) کی تصنیف ہے۔
بحار.jpg
 
Top