• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا کی پہلی ویئرایبل ٹرانسلیٹنگ ڈیوائس

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,402
پوائنٹ
891
Ili ویئرایبل ٹرانسلیٹر— فوٹو بشکریہ lli

ہوسکتا ہے اسکائپ میں آپ کو رئیل ٹائم ٹرانسلیشن یا ترجمے کو استعمال کرنے کا موقع ملا ہو مگر کیا آپ کسی غیرملکی فرد سے چلتے پھرتے یا کہیں بھی اس کی زبان جانے بغیر بات چیت کرنا چاہتے ہیں؟

اگر ہاں تو اس کا جواب ہے Ili ویئرایبل ٹرانسلیٹر۔

یہ ایک ہار یا نیکلس کی شکل کی ڈیوائس ہے جس کو استعمال کرنے کے لیے جب آپ کچھ کہیں تو بولنے کے بعد ایک بٹن دبا دیں یہ خودکار طور پر آپ کے پیغام کا ترجمہ اونچی آواز میں آپ کی منتخب کردہ زبان میں کردے گی۔

فی الحال اس میں انگش، جاپانی اور چینی زبانوں کی سہولت موجود ہے جبکہ جلد فرنچ، تھائی، کورین، اسپینش، اٹالین اور عربی زبان کو بھی اس کا حصہ بنادیا جائے گا۔

اس وقت اسمارٹ فونز پر ترجمے کے لیے متعدد اپلیکشنز استعمال کی جاسکتی ہیں مگر Ili کی انفرادیت یہ ہے کہ اسے کام کرنے کے لیے کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں۔

اس میں کمپنی نے 50 ہزار الفاظ کی لغت بلٹ ان کر رکھی ہے اور اس کے اسپیکر سے اتنی اونچی آواز نکلتی ہے کہ ہر ایک باآسانی سن سکتا ہے۔

درحقیقت یہ اپنی طرز کی منفرد ڈیوائس ہے جو کافی حد تک زبان کی عدم واقفیت کے باعث درپیش مشکلات کا حل ثابت ہوتی ہے۔

یہ ڈیوائس لاس ویگاس میں ہونے والی ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کی گئی تھی جس کی قیمت 200 ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔

تاہم اسے خریدنے کے لیے رواں سال موسم گرما تک انتظار کرنا ہوگا۔

ماخذ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,402
پوائنٹ
891
ایسی اسپوکن عربی ٹرانسلیشن کے لئے اس وقت تو میں موبائل پر گوگل ٹرانسلیٹ استعمال کر رہا ہوں۔
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.google.android.apps.translate

انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو تو آپ انگریزی بولیں، یہ ایپ عربی ترجمہ اسپیکر پر سنا دیتی ہے۔ لہٰذا کسی عربی سے گفتگو کرنی ہو تو موبائل پر اسے کھو ل کر اپنے اور اس کے بیچ میں رکھ دیا اور بس بولتے رہیں ، انگریزی اور عربی کی پہچان بھی یہ ایپ خود ہی کر لیتی ہے۔ انٹرنیٹ ہونا ضروری ہے، بس یہ کمزوری نہ ہو تو اس وقت سب سے بہترین ایپلی کیشن ہے۔
 
Top