• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا کی کثرت بڑھاپے میں :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10600471_707533699341493_7353472494905579772_n.png


دنیا کی کثرت بڑھاپے میں :

فرمان باری تعالی ہے:

أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ* حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ*

کثرت کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا (۱) یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے (۲) (سورۃ التکاثر)


سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا

بوڑھےانسان کا دل دو باتوں میں ہمیشہ جوان رہتا ہے،
دنیا کی محبت اور زندگی کی لمبی امید ۔

صحیح بخاری: کتاب الرقاق حدیث نمبر :6420
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اگر دنیا کی حرص سینے میں گھر کرلے، گناہوں کی کثرت سے دلوں پر زنگ چڑھ جاۓ اور معصیت الہی کے سیاہ نکتے پھیلتے پھیلتے پورے قلب کو تاریک کر ڈالیں تو نور کی کوئ بھی کرن دل میں داخل نہیں ہوسکتی ، اور جب دل سیاہ ہوجاۓ تو انسان چیزوں کو اپنی اصل صورت میں نہیں دیکھ سکتا ،
حق و باطل آپس میں گڈمڈ ہوجاتے ھیں اور حق کو پہچاننا ممکن نہیں رھتا بلکہ حق باطل اور باطل حق دکھائ دینے لگتا ھے
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
10377161_707248096036720_2143103017417708067_n (1).png



دنیا ہمیشہ دھوکہ دیتی ہے !!

جی ہاں! اس سےجتنی محبت رکھو گے اتنی ہی یہ بے وفائی دکھائے گی۔ انسان ساری عمر خواہشات اور نفس کا بندہ رہ کر ، اپنی آخرت داو پر لگا کر اور دولت و عزت کا بھوکا بن کر اس کو جمع کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن بالاخر یہ دنیا اس کو دھوکہ دے دیتی ہے اور وہ خالی ہاتھ دنیا سے چلا جاتا ہے، اس کا مال اور اس کی دولت سب کچھ وراثت میں تقسیم ہوجاتا ہے اور صرف و صرف اس کے اعمال اس کے ساتھ باقی رہتے ہیں۔ اللہ تعالی نے قرآن میں اس کا خوبصورت نقشہ کھینچا ہے-

فرمان باری تعالی ہے:

أَلْهَاكُمُ التَّكَاثُرُ* حَتَّى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ*

(کثرت کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا (۱) یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے (۲)

(سورۃ التکاثر)


اسی طرح حدیث میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اور اس کے ساتھ دو چیزیں اس کے اندر بڑھتی جاتی ہیں، مال کی محبت اور عمر کی درازی ۔

(صحیح بخاری: کتاب الرقاق حدیث نمبر :6421)


ہمارا یہ مشاہدہ ہے کہ جو بھی دنیاکے سحر میں جتنا مبتلا ہوجاتا ہے اتنا ہی وہ دنیاوی پریشانیوں اور مصیبتوں کا شکار رہتا ہے کیوں کہ اس کے دل میں یا تو دنیا ختم ہونے کی فکر ہوتی ہے یا پھر موت کا خدشہ !

اللہ تعالی ہمیں دین کا بیٹا بنائے اور دنیا کا بیٹا بنانے سے بچائے ، آمین
 
Top