• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دنیا کے 50 ذہین ترین نوجوانوں میں پاکستانی عمرانورجہانگیر بھی شامل

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,280
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
پاکستان کو عالمی سطح پرجہاں تنہا کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں تو وہیں یہاں کے لوگوں کا ٹیلنٹ بھی دنیا بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے اوراس کی تازہ مثال ایک ایسے کم عمر پاکستانی کی ہے جسے دنیا کے 50 ذہین ترین نوجوانوں میں شامل کرلیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار’’ٹیلی گراف‘‘ کے مطابق 21 سالہ پاکستانی طالب علم عمر انور جہانگیر جن کا تعلق کراچی سے ہے اور انہیں عالمی اقتصادی فورم کا کم عمر ترین مندوب ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے اب انہیں اس فورم کے گروپ ’’گلوبل شیپر‘‘ یعنی دنیا کو نئی شکل دینے والوں میں بھی شامل کرلیا گیا ہے جس میں دنیا بھر کے 50 ذہین ترین افراد شامل ہیں، عمر انور جہانگیر پہلے پاکستانی اور کم عمر ترین رکن ہیں جنہیں اس گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔
عمر انور میڈیکل کے طالب علم ہیں جو ’’بحریہ میڈیکس‘‘ کے نام سے ایک فلاحی تنظیم چلا رہے ہیں، بحریہ میڈکس کے علاوہ عمر ملازمت کے بارے میں تربیت فراہم کرنے والی ’’رومی اسٹریٹیجیز‘‘ نامی کمپنی کے سی ای او بھی ہیں۔
 
Top