• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دوران وضو بات چیت کرنا جائز ہے ,

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
دوران وضو بات چیت کرنا جائز ہے ,
1-کیونکہ ممانعت کی کوئی دلیل موجود نہیں -
.
2-حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے موزے اتارنے کے لئے جھکا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ! انہیں چھوڑ دو میں نے جب انہیں پہنا تھا اس وقت میں وضو سے تھا ،، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر مسح کر لیا _____________بخاری #٢٠٦ ، مسلم #٤٠٨ ، ابو داؤد #١٥٠
.
معلوم ہوا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے جب کلام کیا تو اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو مکمل نہیں ہوا تھا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں پر مسح بعد میں کیا لہٰذا ثابت ہوا کہ دوران وضو کلام جائز و درست ہے
.
نوٹ ! فضول باتیں کرنے سے پانی کے اسراف کا ڈر ہے اس لیے یا تو پانی کا نلکا بند کر لیا جائے یا پھر فضول باتیں ترک کر کے وضو کیا جائے .
 
Top