• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دور حاضر میں اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت (کالم: ظفر اقبال ظفر))

ظفر اقبال

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 22، 2015
پیغامات
281
ری ایکشن اسکور
21
پوائنٹ
104
((ظفر اقبال ظفر))
دور حاضر میں اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور ضابطہ اخلاق ہے جو زندگی کے ہر پہلو کے متعلق مکمل رہنمائی کرتا ہے۔ یہ بات بد قسمتی سے اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب سے یکسر ختم ہو چکی ہےجس کی بنیادی وجہ تعلیمات الہیہ سے انحراف یا پھر تحریفات و تاویلات کا طرز فکر ہے جس نے اسلامی تعلیمات کو مسخ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ۔ اسی طرح کی کچھ صورت حال امت مسلمہ کی بھی ہے جس کی وجہ سے آج امت مسلمہ مختلف جماعتوں، گروہوں، اور ٹولیوں میں بٹی ہوئی ہے، اس ختلاف کے اسباب کیا ہیں؟ اور ان کے ازالے کی کیا صورت ہو سکتی ہے، انہیں ہم چار بنیادی باتوں میں محصور کر سکتے ہیں، تعلق باللہ کی کمی، مقام نبوت سے نا آشنائی، مقصدیت کا فقدان اور مسلکی و علاقائی اور لسانی وقومیت پر مبنی اختلافات کی حقیقت کو نہ جاننا، آج ہمارا تعلق اپنے خالق و مالک سے کمزور ہی نہیں ہوا بلکہ رسمی بن کر رہ گیا ہے۔اللہ تعالی سے تعلق کی بنیاد پر ہی دل باہم جڑتے ہیں، کتنے لوگ ہیں جو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن ان کا عمل آپ کی سنت کے خلاف ہوتا ہے۔
یاد رکھیں ! صحابہ کرام میں جو اتحاد پیدا ہوا تھا اس میں حب رسول کا بھی دخل تھا لیکن یہ خالی جذباتی محبت نہ تھی بلکہ انہوں نے آپ کو اپنی زندگی کا آئیڈیل اور نمونہ بنا لیا تھا۔ دوسری جانب کتنے ایسے لوگ ہیں جنہوں نے آپ کی محبت میں ایسا غلو کیا کہ خالق و مخلوق کا فرق بھی ختم ہونے لگا۔اسی خدشہ کا اظہار اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اخیر ی وقت میں کیا تھا اور فرمایا:میری شان میں غلو مت کرنا جیسا کہ عیسائیوں نے حضرت عیسی علیہ السلام کی شان میں غلو کیا میں محض ایک بندہ ہوں لہذا مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو۔ (صحيح البخاري)
اگر ہمیں اتحاد امت مطلوب ہے مگر میں تو کہنا چاہوں گا ضرور ہونا چاہئے اس کے بغیر انسانیت کی تکمیل اور اشرف مخلوقات ہونے کا مقام شرمندہ تعبیر ہو جاتاہے۔ ہمیں اتحاد و اتفاق کے لیے اللہ تعالی سے تعلق کو مضبوط کرنا ہوگا، پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کو اپنی اصلی شکل میں ماننا ہوگا، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بیچ فرق کو سمجھنا ہوگا اور کتاب و سنت کو اپنی زندگی کا لائحہ عمل بنانا ہوگا ۔ کیونکہ اس کی بنیاد پر امت متحد ہوئی تھی اور آج بھی اسی کی بنیاد پر متحد ہو سکتی ہے۔خود صحابہ کرام کے بیچ اختلافات پائے جاتے تھے لیکن ان کے اختلافات نے کبھی عداوت کی شکل اختیار نہ کی ‘کبھی انتشار و افتراق کا سبب نہ بنے، وجہ صرف یہ تھی کہ سب حق کے متلاشی تھے۔ قرآن و حدیث ان کا مطمع نظر تھا‘ ائمہ اربعہ کے بیچ اختلافات پائے جاتے تھےلیکن ان کا دل ایک دوسرے کے تئیں بالکل صاف تھا۔ ان کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف کبھی رنجش و عداوت پیدا نہ ہوئی۔آج امت مسلمہ کو باہمی محبت کی ضرورت ہے، ظاہر ہے اس کے لیے وسعت نظری اوروسعت قلبی پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ تنگ دلی اور تنگ نظری سے ہمیں نقصان ہی ہوا ہے اور ہو رہا ہے‘ بلکہ مجھےکہنے دیا جائے کہ ہمارے اختلاف کی وجہ سے غیر قومیں اسلام سے بدظن ہو رہی ہیں، اسلام پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔
خدا راہ ! ذرا ہوش میں آئیے اور وقت کی نزاکت کے پیش نظر اختلافات سے نکل کر اتحاد و اتفاق کی طرف توجہ مبذول کریں۔اختلافات بہت ہو گئے، بیان بازیاں بہت ہو چکیں، اب متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے ہم اپنی نیتوں میں اخلاص پیدا کریں، ہمارا کام محض اللہ کے لیے ہو، ہمارے ہر عمل میں اللہ کی خوشنودی مطلوب ہو، اچھائیوں کو سراہیں اور کوئی غلطی ہے تو نیک نیتی کے ساتھ اور خیر خواہانہ انداز میں اسے ایک دوسرے سے دور کرنے کی کوشش کریں جب تک ایک دوسرے کےقریب نہ ہوں گے تلخیاں دور نہیں ہو سکتیں۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
اتحاد امت میں نام نہاد اہلحدیث نا صرف سب سے بڑی رکاوٹ بلکہ رکاوٹیں پیدا کرنے والی فیکٹری ہے۔
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
اتحاد امت میں نام نہاد اہلحدیث نا صرف سب سے بڑی رکاوٹ بلکہ رکاوٹیں پیدا کرنے والی فیکٹری ہے۔
اتحاد امت پر بات ھو رہی ھے ، کسی قریہ کی نہیں ، جہاں صرف 2 "نام نہاد" اہلحدیثوں نے آپکا یہ حال کر رکھا ھے ۔ جب معاملہ عالمی بیان کیا جا رھا ھو تو ایک چھوٹے سے قریہ کے تجربات کو اپنے پاس رکھیں ۔
 
شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
ایک طرف اتحاد امت کے لئے اس قدر فکر مندی ، دوسری طرف یہ نام نہادی کے الزامات اورطعن وتشنیع ،کیا یہی انداز اتحاد ہوا کرتا ہے،یاللعجب
 
شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
اتحاد امت میں نام نہاد اہلحدیث نا صرف سب سے بڑی رکاوٹ بلکہ رکاوٹیں پیدا کرنے والی فیکٹری ہے۔
یہ الزام تراشی اور طعن وتشنیع ،یہ کیسا انداز اتحاد ہے،یاللعجب
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
تنگ دلی اور تنگ نظری سے ہمیں نقصان ہی ہوا ہے اور ہو رہا ہے‘ بلکہ مجھےکہنے دیا جائے کہ ہمارے اختلاف کی وجہ سے غیر قومیں اسلام سے بدظن ہو رہی ہیں، اسلام پر سوالیہ نشان اٹھ رہا ہے۔
سب سے زیادہ ضروری علم ھے ، علم کی کمی کسی بھی مسئلہ کو سمجھنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ھوتی ھے ۔ ھٹ دھرمی ، ضد اور انا یہ وہ امراض ہیں جنکا علاج اب تک ھو نا سکا ۔
اب آئیں اختلافات پر ، یہ ہیں ۔ اتحاد انتہائی وسیع معانی والا لفظ ھے ، اسکو سمجھنا ھو تو اسی امت کو بطور مثال ہی پیش کیا جا سکتا ھے جب جب اور جہاں جہاں یہ لڑ پڑی مخالف اسلام کے سامنے ایک متحد قوم ھو کر بغیر وسائل کے ، اپنے تمام تر اختلافات کے باوجود ۔ غیر قوموں کے درمیان بھی داخلی اختلافات ہیں ۔
بر صغیر کو پورا عالم اسلام نہیں سمجھنا چاہیے ، ہم تو اتنی صدیوں بعد بھی دعاء مانگنے کا طریقہ نہ سیکھ سکے ہاں رفع الیدین اور آمین پر جھگڑنے اور چیخنے چلانے کو اسلام سمجھ بیٹھے ہیں ، اسی اسلام میں خوش ہیں کیونکہ یہی ورثہ میں پایا اور بیشمار کتب بھی ملی ہیں جنکی کسی بات کو سند کے حوالے سے مانا ہی نہیں جا سکتا ۔ ان کتب کے نئے اور دیدہ زیب ایڈیشن شائع ھوے جاتے ہیں اور مزید ایک نسل کی گمراہی کا امکان قوی ھو جاتا ھے ۔
جو پڑھینگے وہی سیکھیں گے وہی مانیں گے تو آئیے اتحاد کی طرف پہلا قدم اٹھائیں ہر بلا سند بات کو کتابوں سے ھٹا دیں ، جب صحیح پڑھیں گے تب ہی تو صحیح سمجھیں گے ؟

علم کی کمی اتحاد میں پہلی رکاوٹ ھے ۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62
ایک طرف اتحاد امت کے لئے اس قدر فکر مندی ، دوسری طرف یہ نام نہادی کے الزامات اورطعن وتشنیع ،کیا یہی انداز اتحاد ہوا کرتا ہے،یاللعجب
یہ الزام تراشی اور طعن وتشنیع ،یہ کیسا انداز اتحاد ہے،یاللعجب
پہلے پہل منصفانہ کوشش کی گئی۔
کچھ ناعاقبت اندیش اور اپنے جدید مسلک کو بچانے کے لئے اس کوشش کو سبوتاژ کردیا اپنی چودراہٹ کے بلبوتہ پر۔
 
شمولیت
جولائی 22، 2018
پیغامات
637
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
62

جب تک قرآن و حدیث کے نام پر فریب دینے والوں کو بے نقاب نا کیا جائے اس وقت تک مسلم میں صحیح اتحاد پیدا نہیں ہوسکتا۔
یاد رہے فقہی اختلاف افتراق کا سبب نہیں بنا کرتا۔
 
Top