• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دولت اسلامی کے مقابلے میں 'دولت مسیحی' کا ظہور

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
دولت اسلامی کے مقابلے میں 'دولت مسیحی' کا ظہور

گمنام یورپی تنظیم کا مسلمانوں کو ذبح کرنے کا اعلان
العربیہ ڈاٹ نیٹ
اتوار 29 نومبر 2015م

اس وقت دنیا شام اور عراق میں سرگرم انتہا پسند تنظیم دولت اسلامی "داعش" کے خونی پنجوں سے نمٹنے میں مصروف ہے اور دوسری جانب مسیحی دنیا میں ایک نئی تنظیم ابھر رہی ہے جس نے بیلجیئم بالعُموم پوری دنیا کے مسلمانوں کا قلع قمع کرنے کا خوفناک اعلان کیا ہے۔


عرب روزنامہ 'الحیاۃ' کے مطابق بیلجیئم کے سرکردہ مسلمان مذہبی رہ نما اور 'اتادامون' نامی مسجد کے منتظم جمال حباشیش نے بتایا ہے کہ انہیں ڈاک کے ذریعے سے "دولت مسیحی" نامی ایک تنظیم کا پیغام ملا ہے جس میں اس نے بیلجیئم کے مسلمانوں کو قتل کی دھمکی دی ہے۔

دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ بیلجیئم میں موجود مسلمانوں کی تمام مساجد، تمام مسلمانوں اور ان کے کاروباری مراکز کو انتقام کا نشانہ بنایا جائے۔ ہم مسلمانوں کو خنزیروں اور کتوں کی طرح ہلاک کریں گے اور انہیں سرعام سولیوں پر لٹکائیں گے"۔

حباشیش کا کہنا ہے کہ "دولت مسیحی" نامی گروپ کی جانب سے بیلجیئم کی حکومت سے بھی پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف منظم انداز میں انتقامی کارروائیوں کا آغاز کرے۔

بیلجیئم میں موجود مذہبی رہ نماء نے دھمکی آمیز پیغام پر گہری تشویش کا اظٖہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے جلد ہی بیلجیئم کی حکومت کو آگاہ کریں گے اور مقامی مسلمان قیادت کو بھی اس حوالے سے متنبہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بیلجیئم میں دولت مسیحی نامی کسی تنظیم کا وجود ہے تو اسے مسلمانوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے روکنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسلام کے خلاف نفرت کو ہوا دینا اور مسلمانوں کے گلے کاٹنے کی دھمکیاں دینے سے یورپی ملکوں میں مسلمان اور غیر مسلم سب مزید غیر محفوظ ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی اخبار"لوباریزیان" نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ "دولت مسیحی" نامی گروپ کی جانب سے بیلجیئم کی دو دیگر مساجد کو بھی ایسے ہی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ بیلجیئم میں مساجد کے منتظمین کو ایک نامعلوم گروپ کی جانب سے یہ دھمکی آمیز پیغامات ایک ایسے وقت میں موصول ہوئے ہیں جب ایک ہفتہ پیشتر بیلجیئم کے وزیراعظم چارلس میچل نے ملک میں موجود تمام مساجد کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس مسجد کا تعلق شدت پسندی کو ہوا دینے سے ثابت ہوا اسے بند کر دیا جائے گا اور اس کی منتظمین کو گرفتار کرکے کڑی سزا دی جائے گی۔

ح
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
مسلمانوں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ نہ تو انکا کوئی ٹھوس ہدف ہے اور نہ ہی اسلامی قیادت ۔آج مسلمان عقیدہ توحید اور اطاعت نبی کو چھوڑکرمتعدد تولیوں میں بٹ گیا ہے اور خود اپنے آپکا دشمن بنا ہوا ہے ۔اس کے برعکس غیر قومیں کفار و مشرکین اسلام اور مسلمانوں کے خلاف متحد ہوکراپنے ٹھوس پلاننگ پر کام کررہی ہیں اور کامیاب ہورہی ہیں ۔نام نہاد مسلمان دہشت گردی کے نام پرکفار کا ساتھ دیکر خود مسلمانوں کی تباھی کا سبب بنا ہوا ہے۔ اللہم احفظنا من کل بلاءالدنیا وعذاب الآخرہ
 

akramali1436ram

مبتدی
شمولیت
نومبر 20، 2015
پیغامات
42
ری ایکشن اسکور
12
پوائنٹ
17
ہر کوئی مسلمانوں کو ہی ذبح کرنے پر تلا ہوا ہے اپنے ہوں یا پرائے؟
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
یہی مضمون گذشتہ روز میں نے بھی پوسٹ کیا ۔لیکن شائع نہ ہو سکا ۔اسباب نہ معلوم ۔واللہ اعلم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم شیخ صاحب!
آپ کا مراسلہ یہاں پر ہے۔ آپ فورم پر موجود آپشن "آپ کے موضوعات اور پوسٹس" میں جا کر دیکھ سکتے ہیں۔
 
Top