• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دہریہ کسے کہتے ہیں؟

شمولیت
مئی 17، 2014
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
11
پوائنٹ
18
دہریہ کسے کہتے ہیں؟ کیا ملحد اور دہریہ ایک ہی ہے؟ اس جمعہ کے خطبے میں ایک صاحب ملحد کی تعریف کر رہے تھے کہ جو اسلام کے قوانین کی تاویلیں کرتا ہے لیکن اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتا ہے۔ جبکہ فیروزاللغات میں دہریہ کے معانی ملحد اور خدا کے انکاری کے ہیں۔ ملحد کے معانی بے دین، فاسق ہیں۔
 

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
دہریہ کسے کہتے ہیں؟ کیا ملحد اور دہریہ ایک ہی ہے؟ اس جمعہ کے خطبے میں ایک صاحب ملحد کی تعریف کر رہے تھے کہ جو اسلام کے قوانین کی تاویلیں کرتا ہے لیکن اپنے آپ کو مسلمان ہی کہتا ہے۔ جبکہ فیروزاللغات میں دہریہ کے معانی ملحد اور خدا کے انکاری کے ہیں۔ ملحد کے معانی بے دین، فاسق ہیں۔
محترم بھائی دہریہ دہر سے ہے اور دہر کے معنی زمانہ ہے یعنی جو اس زمانے کو ہی سب کچھ سمجھتا ہو وہ دہریہ ہے یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ بعض لوگ اس زمانے کو خوایش نفس کی وجہ سے سب کچھ سمجھ لیتے ہیں جن کے لئے قرآن نے دنیا کو آخرت پر ترجیح دینا جیسے الفاظ استعمال کیے ہیں تو یہ دہریے نہیں بلکہ جو نظریہ یا عقیدہ کی وجہ سے ہی اس زمانہ کو ابتداء اور اختتام سمجھ لے کہ یہ نظام خود ہی چل رہا ہے پس وہ خدا کا بھی لازمی انکار کر دے گا انہیں جیسوں سے مناظرہ کی ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی کشتی کی مثال دینے والی روایت آتی ہے ایسے لوگ بہت کم ہوتے ہیں

اسکے مقابلے میں ملحد الحاد سے ماخوذ ہے جس کے معنی حق سے منحرف ہونے والا اور سیدھے راستے سے ہٹ کر دوسرے کی طرف مائل ہونے والا- اسی سے لحد بھی ہوتی ہے جو قبر میں بغلی سوراخ کو کہتے ہیں جو ایک طرف مائل ہوتی ہے یعنی اصل جگہ سے دوسری طرف ہٹا ہوا ہونا
اب ویسے تو اس میں تمام قسم کے کفر آ سکتے ہیں البتہ عموما یہ دیکھا گیا ہے کہ اسکا زیادہ تر اطلاق سیدھے راستے میں تاویلیں کر کے ہٹے ہوئے لوگوں کو پر کیا جاتا ہے جو اپنے نظریات کے لئے قرآن و حدیث میں تاویلیں کر کے کجی نکالتے ہیں
مثلا صلوۃ کا معنی اور ربا کا معنی میں تبدیلی کرنا وغیرہ بھی شامل ہو سکتا ہے

قرآن میں یلحدون کا لفظ کی تفسیر ابن کثیر میں وضاحت ایسے ہے
قوله تبارك وتعالى: { إن الذين يلحدون في آياتنا} قال ابن عباس: الإلحاد وضع الكلام على غير مواضعه، وقال قتادة: هو الكفر والعناد،
اضواء البیان میں ایسے ہے
وأصل الإلحاد في اللغة : الميل ، ومنه اللحد في القبر ، ومعنى إلحادهم في أسمائه هو ما كاشتقاقهم اسم اللات من اسم الله ، واسم العزى من اسم العزيز ، واسم مناة من المنان ، ونحو ذلك . والعرب تقول لحد وألحد بمعنى واحد ، وعليهما القراءتان يلحدون بفتح الياء والحاء من الأول ، وبضمها وكسر الحاء من الثاني
باقی صبح ان شاءاللہ
 
Top