• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دین اسلام کی بنیادی باتیں

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
دین اسلام کی بنیادی باتیں

دین سے متعلقہ چار بنیادی باتیں جن کا جاننا انتہائی ضروری ہے:
  1. علم ،یعنی اللہ تعالیٰ(اور اس کی صفات) کی معرفت،نبی ﷺ کی سیرت طیبہ کا علم اور دین کے احکام و مسائل دلیل کے ساتھ جاننا۔
  2. دینی احکام و مسائل پر عمل کرنا۔
  3. دین کی دعوت دینا۔
  4. اگر تبلیغ کرتے ہوئے کوئی آزمائش آ ئے تو اس پر صبر کرنا۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَٱلْعَصْرِ ﴿١﴾إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَفِى خُسْرٍ ﴿٢﴾إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْحَقِّ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ ﴿٣﴾
ترجمہ: زمانہ کی قسم ہے بے شک انسان خسارے میں ہے مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے (سورۃ العصر)
امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:
"اگر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق کے لیے محض اس سورت (العصر) کے علاوہ کوئی اور دلیل نازل نہ بھی فرماتا تو بھی بنی نوع انسان کی کامیابی کے لیے صرف یہی سورت کافی تھی"۔(تفسیر ابن کثیر4/3089،تفسیر سورۃ العصر)
امام بخاری رحمہ اللہ صحیح بخاری میں فرماتے ہیں:
العلم قبل القول والعمل
"قول و عمل سے پہلے علم ضروری ہے"۔(صحیح بخاری ،العلم،باب العلم قبل القول والعمل،قبل الحدیث:68)
امام موصوف نے اس بات کی دلیل میں اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد نقل کیا ہے:
فَٱعْلَمْ أَنَّهُۥ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ وَٱسْتَغْفِرْ لِذَنۢبِكَ
ترجمہ: پس جان لو کہ سوائے الله کے کوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگیے (سورۃ محمد،آیت 19)
یہ آیت نقل کرنے کے بعد امام صاحب وضاحت فرماتے ہیں کہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے قول و عمل سے پہلے معرفت کا ذکر فرمایا ہے،لہذا ہر مسلمان مرد و عورت کو مندرجہ ذیل تین مسائل کی اچھی طرح معرفت ہونی چاہیے۔
  • اللہ تعالیٰ کی معرفت
  • دین اسلام کی معرفت
  • حضرت محمد ﷺ کی معرفت

اقتباس "اسلام کیا ہے" از محمد بن عبدالوہاب​
 
Top