بات گھوم پھر کر وہی ویڈیو کے ثبوت پر آئی۔ ویڈیو کس حد تک مصدقہ ہیں؟ پہلے اس کااظہار کریں۔ پھر آگے بات ہوگی۔اگرویڈیو مصدقہ ہیں توپھر ہمارے پاس بھی بہت سارے ویڈیوز ہیں۔کیاانہیں بھی پیش کروں؟یہ توابتدائے عشق ہے۔یہ توآنجناب کی محبت ہے جوکسی بھی بحث سے فرار کیلئے امام ابوحنیفہ کی پناہ ڈھونڈتے ہیں۔بہرحال ہمیں اپنی بات کاتاحال ثبوت مطلوب ہے۔
محترم بھائی !
ّغالبا آپ نے جلدبازی میں یہ پوسٹ کردیا ورنہ آپ جیسے اہل علم سے اس طرح کے جواب کی توقع نہیں ہوتی ہے، بھائی میں نے کوئی صدیوں پہلے کسی عالم کی کسی بات کی طرف اشارہ نہیں کیا تھا کہ اس کی سند کتابوں سے پیش کروں، میں نے عصر حاضر میں کہی گئی بات کی طرف اشارہ کیا تھا اور وہ بات میں نے جہاں سے سنی تھی آپ کے مطالبہ پر میں نے اس کا حوالہ دے دیا، میرا جس قسم کا دعوی تھا اس قسم کے ثبوت کے لئے اتنا حوالہ کافی ہے۔
غورکریں کہ میں نے ایک سنی ہوئی بات کی طرف اشارہ کیا تھا نہ کی لکھی ہوئی بات کی طرف ، پھر سنی ہوئی بات میں تحریری شکل میں کیسے پیش کروں، ایسی صورت میں تو ویڈیو اس بات کے لئے کافی ثبوت ہے کہ واقعی کسی حنفی نے یہ بات کہی ہے ۔
ویڈیو کس حد تک مصدقہ ہیں؟ پہلے اس کااظہار کریں۔ پھر آگے بات ہوگی۔
جناب اگر آپ عصر حاضر میں کہی گئی کسی بات سے متعلق دعوی کریں کہ میں نے یہ کہتے ہوئے سناہے اور آپ نے یہ بات کسی ویڈیو میں سنی ہو تو یقینا اس کا حوالہ آپ دے سکتے ہیں، اس طرح کی باتوں کے حوالے کے لئے ویڈیو زبردست ثبوت ہے ۔
البتہ ویڈیو میں جوبات کہی جارہی ہے وہ کہاں تک درست ہے اس کے لئے ویڈیو کا حوالہ کافی نہیں ہے، امید ہے کہ اس فرق کو پیش نظر رکھیں گے۔
اگرویڈیو مصدقہ ہیں توپھر ہمارے پاس بھی بہت سارے ویڈیوز ہیں۔کیاانہیں بھی پیش کروں؟
کہیں آپ کا اشارہ ان ویڈیوز کی طرف تو نہیں ہے جنہیں آپ نے کبھی
اردو مجلس پر یہاں پیش کیاتھا ؟؟؟ اگر ہاں تو یہیں پر بعض بھائیوں نے آپ کو جو نصیحتیں کی ہیں انہیں دوبارہ پڑھ لیں۔
محترم میرا دعوی یہ تھا کہ میں نے ایک بات سنی ہے اب میں نے جہاں سے سنی تھی اس کاحوالہ دے دیا ، جو کافی ہے ، اب اس ویڈیو میں جوبات کہی گئی ہے وہ کہاں تک صحیح ہے یہ ایک الگ مسئلہ ، بالفاظ دیگر یوں سمجھئے کہ کسی قول کا قائل سے صحیح ثابت ہونا اور کسی قول کا بذات خود صحیح ہونا دونوں میں فرق ہے ، اول الذکر کے لئے ویڈیو وغیرہ کے حوالے دئے جاسکتے ہیں ، جبکہ ثانی الذکر کے لئے ویڈیو کا حوالہ کافی نہیں ہے۔
اوراگر آپ کو اس ویڈیو کے بناوٹی ہونے کا شبہہ ہے تو یاد رہے کہ ہم نے دیوبندی عالم چن محمد کی ویڈیو پیش کی ہے اس میں اس عالم کی تصویر کے ساتھ ساتھ ، اس کی آواز اور اس کا لب ولہجہ بھی قید ہے اور ان تمام سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ یہ ایک معروف دیوبندی ہی کی آواز ہے یا نہیں، اگر آپ کو اس ویڈیو کے جعلی ہونے پر شک ہے تو اس کی وجوہات پیش کریں۔
یہ بھی یاد رہے کہ یہ کسی خفیہ گوشہ میں کہی گئی بات نہیں ہے بلکہ یہ بات ایک مناظرہ میں پیش کی گئی ہے ، جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی ، اور یہ تعداد بھی اس بات پر گواہ ہے کہ دیوبندی عالم چند محمد نے یہ بات کہی ہے ، ان سے رابطہ کرکے اس کی تصدیق کی جاسکتی ہے۔
اچھا اس دیوبندی عالم نے مذکورۃ بات شیخ زبیر علی حفظہ اللہ سے مخاطب ہوکر کہی ہے تو کیا اگر میں یہی بات شیخ زبیرعلی حفظہ اللہ سے رابطہ کرنے کے بعد ان سے نقل کروں تو آپ تسلیم کریں گے یا نہیں ؟ اگر ہاں تو یہ بھی کرکے دیکھ لیاجائے اور اگر نہیں تو آپ یہ بتائیں کہ آج اگر کوئی عصرحاضر میں اپنے ہم عصر کا کوئی قول پیش کرے تو قول کی سند کے طور پر اسے کیا پیش کرنا ہوگا۔
یہ توابتدائے عشق ہے۔یہ توآنجناب کی محبت ہے جوکسی بھی بحث سے فرار کیلئے امام ابوحنیفہ کی پناہ ڈھونڈتے ہیں۔
امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی پناہ سے اللہ کی پناہ !
جناب امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کا حوالہ اس لئے پیش کیا جاتا ہے تاکہ آپ حضرات کا دوسرا رخ بھی سامنے آجائے ، یعنی آپ حضرات جن چیزوں کو بطور حجت پیش کرتے ہیں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے حق میں وہی چیزیں آپ حضرات کی نظر میں ناقابل حجت ہوتی ہیں۔
بہرحال ہمیں اپنی بات کاتاحال ثبوت مطلوب ہے۔
ثبوت آپ کو نہیں ثبوت ہمیں مطلوب ہے برائے مہربانی آپ امام احمد بن حنبل کا قول باسند صحیح پیش کردیں۔