• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دین یا فتنہ

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88

اکثر جب امت مسلمہ کی زبوں حالی پر بحث کی جاتی ہے تو کہاں جاتا ہے کہ مسلمانوں میں اتفاق نہیں،چلو جہلا لڑے تو کوئی بات نہیں انکو آپ کیا کہیں گے،ْ
درویشی بھی عیاری تو سلطانی بھی عیاری
کیا امت کو ایک ہونے دے گے فیصلہ آپ کریں؟
غیر مقلدین کی انٹرنیٹ پر امام ابو حنیفہ رھمہ اللہ کی توہین
آگے جہاں اور بھی ہیں
میں حنفی کیوں ہوا
بریلوی حضرات کا آپس میں کافر کافر کا کھیل (حصہ 2) - از : مولانا ابو ایوب قادری
یہ صرف نمک ہے ورنہ مرچیں دیکھنی ہیں تو انکی تقریریں سنو
توبہ توبہ ان فتنہ گروں سے توبہ
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جی ہاں! یہی تو ہمارا ”المیہ“ ہے۔

ہمارے جملہ مسالک و مذاہب کے ”قائدین“ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ”میڈیا“ کے سامنے ”ایک ہونے“ کا ”ڈرامہ“ کرتے ہیں۔

اور انہی مسالک و مذاہب کے ”ماننے والے“ اپنے اپنے پلیٹ فارم سے ایک دوسرے کو دائرہ اسلام سے خارج، صرف اپنے آپ کو ”صحیح مسلمان“ اور ”باقیوں“ کو ”ناقص مسلمان“ گرداننے کے ساتھ ساتھ مختلف فقہی مسالک سے وابستہ ”عوام و خواص“ پر کیچڑ اچھالنے، ان کی ذاتی خامیوں، عیبوں کی تشہیر کرنے اور انہیں سرَ عام رسوا کرنے کی مہم کو ہی ”تبلیغ دین“ سمجھتے ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ جواباً پھر ان کے خلاف بھی ایسا ہی کیا جا سکتا ہے، بلکہ کیا جارہا ہے۔ ہم دانستہ یا نادانستہ انگریزوں کے پھیلائے ہوئے جال ”تقسیم کرو اور حکومت کرو“ میں اس طرح پھنس چکے ہیں کہ پاکستان جیسے مسلم اکثریتی ملک میں عشروں تلک قادیانیوں و رافضیوں کی حکومتیں بھی ”خوش اسلوبی“ سے چلتی رہتی ہیں اور ہمارے پیشانی پر شکن تک نہیں آتی۔

کاش ہم سب اس قسم کے ”غیر مفید“ کاموں سے بالا تر ہو کر اپنی اپنی توانائیاں صرف اور صرف قرآن و سنت کی تبلیغ میں صرف کرسکیں۔ ”دینی ایشوز“ پر علمی اختلاف ہو تو اپنا نکتہ نگاہ ضرور ہیش کریں۔ لیکن ایسا کرتے ہوئے ”مخالفین کے نکتہ نگاہ“ کی تحقیر کرنااور ان کے جملہ قائدین و شخصیات پر تبرا بازی کرنا، ان کے ذاتی عیوب کی تشہیر کرنا چہ معنی دارد؟
 

qureshi

رکن
شمولیت
جنوری 08، 2012
پیغامات
236
ری ایکشن اسکور
392
پوائنٹ
88
یوسف ثانی بھائی کیا یہ فورم ایک دوسرے کو گمراہ قرار دینے کیلئے بنائے گئے ہیں ،بھلا اس میں دین کی کیا خدمت ہے،دیوبندی حضرات کا فور م حق فورم اور اسی طرح یہ محدث فورم ہی دیکھ لیں خوب مقابلہ بازی ہے یہ علماء ہیں ؟ کیا ان لوگوں میں غیرت بھی ہے؟ کیا ہمارے مدرسے یہی کہچھ سکھارہے ہیں،یا یہ لوگ انڈیا اسرائیل سے پڑھ کر آرہے ہیں،میں دعوے سے کہتا ہوں اگر یہ علماء ٹھیک ہو جائے ،متحد ہو جائے،تو امت متحد ہو جائے،مگر ہائے حسرت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں۔۔۔۔
میں عام لوگوں سے گذارش کروں گا ان فورمز پر ٹائم ضائع نہ کریں بلکہ یہی وقت کسی مثبت کوشش میں صرف کریں یہ مولوی لوگوں کے پاس ٹائم بہت ہوتا ہے لہذا ان لوگوں نے کافر کافر ،بدعتی ،مشرک کی گردان کرنی ہوتی ہے لہذا ان کے معملات کو سنجیدہ نہ لیا جائے
ویسے یہ لوگ صرف عید کے دنوں میں مصروف ہوتے ہیں پھر پورا سال بحث و مبا حثہ ہی انکا مشغلہ ہے
 
Top