• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبندی حضرات کے وسیلے کے متعلق موقف

شمولیت
فروری 19، 2014
پیغامات
91
ری ایکشن اسکور
47
پوائنٹ
83
دیوبندی حضرات بھی توسل کے قائل ہیں،،،،،ان سے بات کرنے پر معلوم ہوا ہے
کہ ہم وسیلہ بذات کو نہ فرض،نہ واجب ،نہ مستحب سمجھتے ہیں،،،،،جس کا دل چاہے
اور ایک حدیث پیش کرتے ہیں جو کہ ترمذی میں موجود ہےجو بطور دلیل پیش کرتے ہیں،،،،
براہ کرم یہاں عثمان بن عفان والی روایت جو اس فارم میں پہلے بھی گزر چکی ہے اگر ممکن ہو تو مکمل ضعف کے ساتھ اسکین لگا دیں
کیونکہ میں عربی سے تھوڑا کم واقف ہوں،،،،الابانی صاحب اور ابن حجر کے کتب میں تلاش کیا مگر سمجھ نہیں آئی
براہ کرم میری رہنمائی کریں
waseela.jpg
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
4,998
ری ایکشن اسکور
9,798
پوائنٹ
722
اس حدیث کی صحت وضعف میں اختلاف ہے۔
شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ نے اپنی کتاب ’’حقیقت وسیلہ‘‘ میں اس روایت پر تفصیلی کلام کرتے ہوئے اسے ضعیف قراردیا ہے۔
جبکہ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح کہا ہے۔

صحت وضعف کی بحث سے قطع نظر اس روایت میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے وسیلہ کی بات نہیں بلکہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دعاء کے وسیلہ کی بات ہے۔
اورزندہ شخصیات کی دعاؤں کا وسیلہ لینا یہ وسیلہ کی جائز قسموں میں سے ہے۔
 
Top