• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دیوبند کے ہاں حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی کا مقام و مرتبہ

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436

دیوبند کےہاں حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی
کا مقام و مرتبہ

سب سے پہلے میں جس بات کو سامنے لانا چاہتا ہوں وہ ’’حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی‘‘ کاعلماء و اکابرین ِ دیوبند کے ہاں مقام و مرتبہ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ رشید احمد گنگوہی،قاسم نانوتوی ، اشرف علی تھانوی اور ان کے بعد آنے والوں کا جو رتبہ دیوبندکے ہاں سمجھا جاتا ہے اس سے تقریباًہرخاص و عام واقف ہے۔مگر ان سب کے پیر و مرشد اور اعلیٰ حضرت حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی سے عام لوگ اس قدر واقف نہیں۔ چنانچہ چندحوالہ جات پیش خدمت ہیں جن سے حاجی صاحب کی حیثیت اکابرین دیوبند کے ہاں واضح ہو جائے گی۔
۱)مشہور دیوبندی عالم مناظر احسن گیلانی لکھتے ہیں:

’’مشائخ دیوبند کے شیخ الشیوخ یعنی حضرتحاجی امداد اللہ مہاجر مکیرحمتہ اللہ علیہ۔۔۔۔‘‘


(سوانح قاسمی، حصہ اول:ص 76, مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ اقراء سینٹر غزنی اسٹریٹ اردو بازار ، لاھور)

1.jpg
2.jpg


دیوبندیوں کے امامِ ربانی رشید احمد گنگوہی اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے متعلق فرماتے ہیں:

’’ فخر مشائخ عظام مرجعِ خواص و عوام، منبعِ برکات قدسیہ مظہرِ فیوض مرضیہ معدن معارف الٰہیہ،مخزن حقائق، مجمع وقائق سراج ہمسراں،سرتاج اہل زماں، سلطان العارفین تارکین دنیا کے بادشاہ،غوث کاملین غیاث الطالبین جن کی کامل ستائش سے قلموں کی زبانیں قاصر ہیں ۔۔۔۔ پیر و مرشد اور میرے دین کے راہنمااور دنیا کے مقتداء ،میرے آقا، میرے مولا اور میرے مستند اور معتمد یعنی حضرت شیخ الحاج امداد اللہ صاحب تھانوی فاروقی ۔‘‘


(امداد السلوک: صفحہ نمبر 44، مطبوعہ ادراہ اسلامیات لاہور۔کراچی)

3.jpg
4.jpg
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
۳)دیوبندیوں کے امام الکبیرقاسم نانوتوی اپنے پیر و مرشد حاجی امداد اﷲ صاحب کے بارے میں فرماتے ہیں:

’’مطلع انوار سبحانی،منبع اسرار صمدانی ،مورد افضال ذی الجلال والاکرام،مخدوم و مطاع خاص و عام، سر حلقہ مخلصان، سراپا اخلاص، سر لشکر صدیقان باختاص، رونق شریعت، زیب طریقت ، ذریعہ نجات، وسیلہ سعادات، دستاویز مغفرت نیاز مندان،بہانہ واگذاشت مستمدان، ہادی گمراہان، مقتدائے دین پناہان،زبدہ زمان،عمدہ دورانسیدنا و مرشدنامولٰنا الحاج امداد اللہ۔۔۔۔۔‘‘


(سوانح قاسمی،حصہ سوم:صفحہ نمبر11۔12 مطبوعہ مکتبہ رحمانیہ اقراء سینٹر غزنی اسٹریٹ اردو بازار ، لاھور)


5.jpg
6.jpg




 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
۴)دیوبندیوں کے حکیم الامت اشرف علی تھانوی صاحب ان کے بارے میں لکھتے ہیں:

’’شیخ العلماء سید العرفاء حجۃ اللہ فی زمانہ و آیۃ اللہ فی اوانہ اعلیٰ حضرت مرشدنا و ہادینا الحاج الحافظ اللہ محمد امداد اللہ قدس اللہ


(امداد المشتاق:ص۴ ، مطبوعہ اسلامی کتب خانہ)


7.jpg
8.jpg
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
۵)تھانوی صاحب ایک اور جگہ فرماتے ہیں:

’’حضرت حاجی صاحب کو وہ کمالات حق تعالیٰ نے دیے تھے کہ نظیر ملنا مشکل ہے۔‘‘


(قصص الاکابر:ص ۱۵۸)



9.jpg
10.jpg
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے متعلق مشہور تبلیغی دیوبندی شیخ الحدیث محمد زکریا کاندھلوی لکھتے ہیں:

’’عرب و عجم کو منور کرنے والا آفتاب دنیائے اسلام کونور معرفت سے سیراب کرنے والا سمندر۔۔۔‘‘


(امداد السلوک ۔مقدمہ: ص۴۱)


11.jpg
 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
عاشق الٰہی میرٹھی دیوبندی اپنے اعلیٰ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی کے متعلق لکھتے ہیں:

’’اعلٰحضرت کی راست گو زبان جو حقیقت میں فرمان رحمان کی ترجمان تھی۔‘‘


(تزکرۃ الرشید:ج۱ص۵۳)


12.jpg
13.jpg

 

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
یہ چند حوالہ جات صرف نمونے کے طور پر پیش کیئے گئے ہیں ورنہ علماء و اکابرین دیوبند کی کتابیں حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی کی تعریف ومدح سے بھری پڑی ہیں۔
 
Top