• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دی گرینڈ ڈیزائن: The Grand Design

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,552
پوائنٹ
641
ایک دہریے atheist نے کہا: کیا آپ نے دی گرینڈ ڈیزائن پڑھی ہے؟ میں نے کہا: کیا آپ نے دی گرینڈ پلان The Grand Planپڑھی ہے؟

اس نے کہا: نہیں، ویسے یہ کس کی کتاب ہے؟ میں نے کہا: دی گرینڈ ڈیزائن میں تو صرف ڈیزائن کا ذکر ہے، ڈیزائنر غائب ہے جبکہ دی گرینڈ پلان میں گرینڈ ڈیزائن کے ساتھ ڈیزائنر کا بھی ذکر ہے۔

کہنے لگا: واہ، کمال کی بات ہے۔ لیکن پھر بھی بتاو تو سہی کہ لکھی کسی نے ہے؟ میں نے کہا: خود ڈیزائنر نے۔

نوٹ: دی گرینڈ ڈیزائن اسٹیفن ہاکنگ کی تصنیف ہے کہ جسے کہ جسے پوری دنیا میں آئن سٹائن کے بعد آج کل ذہین، معروف اور ماہر ترین نظریاتی فزکس کا سائنسدان سمجھا جاتا ہے۔ یہ کتاب ۲۰۱۰ء میں شائع ہے اور بیسٹ سیلر میں سے ہے۔ اس کتاب میں اسٹیفن ہاکنگ نے یہ دعوی کیا ہے کہ دنیا، حیات اور کائنات کی ابتداء جاننے کے لیے کسی خدا کی ضرورت نہیں ہے بلکہ قدرت کے قوانین laws of nature ہمیشہ سے ہیں اور وہ وہی اس گرینڈ ڈیزائن کی علت cause ہیں۔ ہاکنگ کے الفاظ ہیں: science makes God unnecessary

اس مکالمہ میں دی گرینڈ پلان سے ہماری مراد لوح محفوظ تھا کہ جس میں ماضی، حال اور مستقبل سب کچھ موجود ہے۔ یہ گرینڈ پلان بتلاتا ہے کہ انسان کس قدر بے بس، محتاج اور مسکین ہے۔ نہ اس دنیا میں آنے میں اس کی مرضی غالب ہے اور نہ جانے میں اور نہ دونوں کے درمیانی وقت میں۔ اس بیچارے کو کچھ نہیں معلوم کہ اس کے ساتھ کس وقت کیا ہونے والا ہے یا کیا ہونے جا رہا ہے؟ ڈیزائن عظیم ہے تو ڈیزائنر بھی عظیم ہو گا۔ کتنی سیدھی سی بات ہے لیکن سمجھ جب شیطان کے حوالے ہو جائے تو پھر انسان ایسی ہی بہکی بہکی باتیں کرتا ہے۔​
 
Top