• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

راولپنڈی:ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی - انالله وانا اليه راجعون

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی -

انالله وانا اليه راجعون

ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے

ممتاز قادری نے 4 جنوری 2011 کو سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو اسلام آباد میں قتل کردیا تھا۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں ممتاز قادری کو پھانسی دے دی گئی۔
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری کو علی الصبح راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اس موقع پر جیل کے اندر اور اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جیل کی طرف آنے کی اجازت نہیں تھی۔
ممتاز قادری کو سزائے موت کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، لاہور میں شاہدرہ موٹر پر مظاہرین نے ممتاز قادری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی اور ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کردی۔ راولپنڈی میں بھی مظاہرین ممتاز قادری کو سزائے موت کے خلاف میٹرو بس کے ٹریک پر آ گئے جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ حیدر آباد میں مظاہرین نے مختلف سڑکوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیئے اور اسکول بند کروا دیئے۔

واضح رہے کہ ممتاز قادری نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کو 4 جنوری 2011 کو اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ ممتاز قادری کے خلاف پہلے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا پھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا اور پھر گزشتہ برس دسمبر میں سپریم کورٹ نے بھی ممتاز قادری کی درخواست مسترد کردی۔ صدر ممنون حسین نے بھی چند روز قبل ممتاز قادری کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
انا للہ و انا الیہ راجعون... یہ پھانسی کا حکم ہمارے عدالت کا تھوڑی ہے. ہمارے سپریم کورٹ میں اتنی جرات کہاں کہ وہ کسی کو پھانسی کی سزا سنائے. اگر ہمارے عدالتوں میں اتنی جرات ہوتی تو وہ ریمنڈ ڈیوس خنزیر کو پھانسی کی سزا دیتی. ارے یہ سزا تو امریکہ سے سنائی گئی ہے. ہمارے ملک کے صدر, وزیراعظم, اور عدالتوں کی شکل ہی ایسی نہیں کہ وہ امریکہ کا حکم ٹال دیں.
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
شمولیت
فروری 26، 2016
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
22
انا للہ و انا الیہ راجعون... یہ پھانسی کا حکم ہمارے عدالت کا تھوڑی ہے. ہمارے سپریم کورٹ میں اتنی جرات کہاں کہ وہ کسی کو پھانسی کی سزا سنائے. اگر ہمارے عدالتوں میں اتنی جرات ہوتی تو وہ ریمنڈ ڈیوس خنزیر کو پھانسی کی سزا دیتی. ارے یہ سزا تو امریکہ سے سنائی گئی ہے. ہمارے ملک کے صدر, وزیراعظم, اور عدالتوں کی شکل ہی ایسی نہیں کہ وہ امریکہ کا حکم ٹال دیں.
ایسی عدالتوں اور حکمرانوں کا کیا کرنا چائیے ؟؟؟
یہاں پر اچھا جواب موجود ہے

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
12799278_1104042122971608_6392179051297876095_n.jpg

ساری عمر جہاد کے خلاف بکواس کرتے گزر جاتی ہے _____ اور اپنے نام کے ساتھ شہید لگانا پسند کرتے ہیں ! ایسا کیوں ؟؟؟
 
شمولیت
فروری 26، 2016
پیغامات
103
ری ایکشن اسکور
9
پوائنٹ
22

ساری عمر جہاد کے خلاف بکواس کرتے گزر جاتی ہے _____ اور اپنے نام کے ساتھ شہید لگانا پسند کرتے ہیں ! ایسا کیوں ؟؟؟
ساری عمر کا حساب ہو گا ۔۔۔ پریشان مت ہوں
ہر چیز کا ریکارڈ اللہ تعالی کے پاس ہے
کہتے ہیں جب کوئی بندہ فوت ہو جائے تو وہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہوتا ہے ۔۔۔ اب سلمان تاثیر کا انجام برا ہو یا اچھا ۔۔۔یہ اس کی آخرت کی زندگی کا مسئلہ ہے ۔۔۔بس
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
ساری عمر کا حساب ہو گا ۔۔۔ پریشان مت ہوں
ہر چیز کا ریکارڈ اللہ تعالی کے پاس ہے
کہتے ہیں جب کوئی بندہ فوت ہو جائے تو وہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہوتا ہے ۔۔۔ اب سلمان تاثیر کا انجام برا ہو یا اچھا ۔۔۔یہ اس کی آخرت کی زندگی کا مسئلہ ہے ۔۔۔بس
شکریہ بھائی اس لنک کو ضرور پڑھے

شہید !! یہ لفظ شہید ہے کوئی آسکر ایوارڈ نہیں -------

http://forum.mohaddis.com/threads/شہید-یہ-لفظ-شہید-ہے-کوئی-آسکر-ایوارڈ-نہیں.20213/

Top