• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

" رب يسر ولا تعسر وتمم بالخير " کیا اس دعا کا پڑھنا مسنو ن ہے؟

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاته
محترم شیخ @اسحاق سلفی میں نے تحقیق حدیث کے سیکشن میں آپ سے ایک دعا کی تحقیق کا پوچھا تھا کہ آیا وہ دعا سنت سے ثابت ہے یا نہیں، جس کے جواب میں آپ نے ایک اور تھریڈ کا حوالہ دیا تھا (جو کہ میں پہلے پڑھ چکا تھا)۔ اس تھریڈ سے یہ بات سمجھ آئی کہ اس دعا کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
لیکن اس تحقیق کے جواب میں آپ نے کچھ تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں جن میں صرف وہ دعا تحریر ہے لیکن اس میں کوئی حوالہ نہیں تھا نہ ہی قرآن کا اور نہ ہی صحیح حدیث کا۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمة اللہ و برکاته
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دیکھئے : دعاء ۔۔ رب يسر ولا تعسر رب تمم بالخير ،کا مطلب ہے "اے رب مجھے آسانی عطا فرما ، اور مشکلات سے بچا ، اور یہ کام خیر و خوبی سے مکمل ہو ۔
یہ ایک دعاء ہے ، اور دعاء کیلئے ضروری نہیں کہ وہ لفظ بلفظ قرآن و حدیث سے ثابت ہو ، بلکہ اتنا ضروری ہے کہ دعاء شریعت و عقیدہ کے خلاف نہ ہو،
جس تھریڈ کا حوالہ دیا تھا ،اس میں بھی بتایا گیا ہے کہ :
بعینہ یہ الفاظ ( رب یسر ولا تعسر ) مجھے کسی حدیث میں تو نہیں ملے ۔ البتہ ان الفاظ کے ساتھ دعا کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں ہے ۔
کیونکہ اس میں اللہ سے آسانی کا سوال اور مشکل سے پناہ مانگی جارہی ہے ۔
ہم کوئی بھی اچھی چیز کے حصول یا بری چیز سے بچاؤ کی دعا اللہ سے کسی بھی زبان میں کوئی سے بھی الفاظ میں کرسکتے ہیں ۔
لیکن اس تحقیق کے جواب میں آپ نے کچھ تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں جن میں صرف وہ دعا تحریر ہے لیکن اس میں کوئی حوالہ نہیں تھا نہ ہی قرآن کا اور نہ ہی صحیح حدیث کا۔
تصویروں کا مقصد اعراب و تشکیل دکھانا تھا ،
اور ساتھ یہ بتانا مقصود تھا کہ :
رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي 0 وَيَسِّرْ لِي أَمْرِي 0 میں (یسر ) یعنی آسانی کا سوال پایا جاتا ہے جو
( رب یسر ولا تعسر ) دعاء کی تائید کرتا ہے ،
 
شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
باقی میں نے دعوت اسلامی والوں کی ایک پوسٹ کی حقیقیت جاننے کیلئے آپ سے تحقیق حدیث میں ایک سوال کیا تھا، جس مین کان کے بجنے کی وجہ نبی کریم ﷺ کا قبر میں امتی امتی پکارنا تھا۔
اس سلسلے میں روایات مجھے شیخ الحدیث عبد السلام بستوی رحمہ اللہ کی کتاب الدعاء المقبول المعروف اسلامی وظائف، جس کی تحقیق و تخریج حافظ ندیم ظہیر حفظہ اللہ اور تقدیم و نظرثانی محدث العصر زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی ہے، اس کتاب میں ایسی ہی روایات ملی ہیں جو کہ ضعیف ہیں۔ دیکھئے:
کان بجنے کی دعا.png
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
باقی میں نے دعوت اسلامی والوں کی ایک پوسٹ کی حقیقیت جاننے کیلئے آپ سے تحقیق حدیث میں ایک سوال کیا تھا،
میں نے اپنی سی کوشش کی تھی تاہم یہ روایت نہ مل سکی تھی ، الحمد للہ آپ کو مل گئی اور ساتھ ہی اس کا اسنادی حکم بھی سامنے آگیا ۔
 
Top