• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رد قادیانیت کے 100دلائل

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
ردِّ قادیانیت کے 100 دلائل

پی، پی، عبد الرحمن
ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم اپنے ملک کے ایسے پہلے وزیر اعظم بن گئے ہیں جس نے اسرائیل کا دورہ کیا ہے _ خبروں سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں ان کی ملاقات ایک قادیانی سربراہ سے کرائی گئی ہے جس نے اپنا تعلق 'احمدیہ مسلم کمیونٹی' سے بتایا ہے اور ہندوستان میں قادیانیوں کے لیے تعاون مانگا ہے _ اس طرح قوی اندیشہ پیدا ہوگیا ہے کہ ہندوستان میں ایک بار پھر قادیانیوں کا فتنہ سر ابھارے گا، جن کے اسلام سے خارج ہونے پر پوری امّت کا اتفاق ہے _
قادیانیت کے بانی مرزا غلام احمد قادیانی (م1908ء) کی عملی زندگی کو تین مراحل میں تقسیم کیا جا سکتا ہے _ پہلے مرحلے میں وہ ایک مبلّغ اور مناظرِ اسلام کی حیثیت سے سامنے آئے _ دوسرے مرحلے میں انھوں نے 'مہدی موعود' اور 'مسیحِ منتظر' ہونے کا دعوٰی کیا _ تیسرے مرحلے میں انھوں نے کھل کر اپنے نبی ہونے کا دعوٰی کیا _
ختمِ نبوت مسلمانوں کا ایک بنیادی اور متفقہ عقیدہ ہے ۔ اس کے اثبات اور ردِّ قادیانیت پر قابلِ قدر کتابیں موجود ہیں ، جن میں مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمہ اللہ کی کتاب 'قادیانی مسئلہ' اور مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ کی کتاب 'قادیانیت_مطالعہ و جائزہ' بہت معروف اور اہم ہیں _
مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی سے 'قادیانیت' کے نام سے عرصہ سے ایک کتاب شائع ہورہی ہے جس میں مولانا مودودی کے کتابچہ 'قادیانی مسئلہ' کے علاوہ مولانا سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ اور عرب محقق شیخ خضر حسین کا ایک ایک مضمون بھی شامل ہے _ قادیانی مسئلہ کا نیا اڈیشن 2015 میں مرکزی مکتبہ سے، قادیانیت سے متعلق مولانا مودودی کی بعض دیگر تحریروں کے اضافے کے ساتھ شائع ہوا ہے _
مرکزی مکتبہ سے ایک اور کتاب2013 میں 'ردِّ قادیانیت کے 100 دلائل' کے نام سے شائع ہوئی ہے _ اس کے مصنف جناب پی، پی، عبد الرحمن کا تعلق کیرلا سے ہے _ انھوں نے اصلاً ملیالم زبان میں اس کی تالیف کی تھی ، بعد میں خود ہی اسے اردو میں منتقل کیا ہے _ اس کتاب کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں بہ طور ثبوت قادیانی لٹریچر کے اوریجنل صفحات اسکین کرکے شامل کیے گئے ہیں _
محمد رضی الاسلام ندوی
 
Last edited:
Top