• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رسول اللہ ﷺ پر براہِ راست اعتراض۔ اور بالواسطہ طور پر اللہ تعالی جل شانہ پر اعتراض

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ایک صاحب نے اپنے فرمودات کے موتی کچھ اس طرح بکھیرے
سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم معاشروں کی اصلاح کا طریقہ مسلسل دعوت و نصیحت ہے۔ مسلمانوں کی غلطیوں پر جلد بازی کرنے کی بجائے انکی اصلاح کے صبر آزما راستے کو اختیار کرنا ہی ہمارا راستہ ہونا چاہیئے۔ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ عہد نبوی میں گندے ترین انسان یعنی منافقین بھی موجود تھے اور وہ اسلام کی مخالفت، اسلامی شعار کا استہزاء، حدود اللہ کا مزاق تک اڑانے سے گریز نہیں کرتے تھے۔ مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کے اس وطن کے امن و امان کی خاطر جو لائحہ عمل اور سیرت کا نمونہ پیش کیا ، آج بھی مسلمان ممالک میں اسلام کے غلبہ و احیاء اور برائی کے خاتمے کا وہی طریقہ ہی ہمارے لئے اپنانا لازم ہے۔ اس راہ اور طرہقہ سے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی شر و فساد اور فتنہ سے خالی نہیں۔
راقم نے موصوف سے سوال کرنے کی جسارت اس انداز میں کی:
رسول اللہ ﷺ کی قائم کردہ ریاست میں حدود اللہ کا نفاذ ہو چکا تھا۔ کیا آپ نے، آپ کی عدالتوں نے، آپ کی فوج نے، آپ کے ملکی حکام نے بھی حدود اللہ کا نفاذ مکمل کر لیا ہے کہ آپ کی فہم کے مطابق آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بھی شر و فساد اور فتنہ سے خالی نہیں؟
موصوف نے مندرجہ بالا اپنی تحریر کے آخری جملے کا جواب کچھ اس طرح سے ارشاد فرمایا:

جواب: اس بارے جواب اوپر زر چکا ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبد اللہ ابی اور اس کے ساتھیوں پر حدود اللہ نفاذ کیوں نہیں کیا تھا؟ اور کیا حدود اللہ کے نفاذ کے بغیر اسلام بے معنی ہے؟
موصوف کے اس جواب میں مسلمانوں کو خوابِ غفلت سے جگانے کے لئے بہت کچھ ہے۔ مثلاً:

اللہ کے نبی ﷺ نے رئیس المنافقین پر بقول موصوف کے اگر حدود اللہ کا نفاذ نہیں کیا تو
فرق بین الناس محمد رسول اللہ ﷺ نے اپنی مرضی سے ایسا ہرگز ہرگز نہیں کیا
جس کی شان عظمت یہ ہو
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰى۝۳ۭ اِنْ ہُوَاِلَّا وَحْيٌ يُّوْحٰى۝۴ۙ
وہ اپنی مرضی سے جسے چاہے چھوڑ دے اور جسے چاہے سزا دے۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے۔
اللہ کی قسم!
اگر محمد عربی (ﷺ) پر ایمان اس لئے ہے کہ وہ اللہ کے سچے رسول ہیں تو
ایسا گمان کرنا بھی صریحاً کفر ہے۔

دوسرا رُخ

کیا رسول اللہ ﷺ نے منافقین کو تو چھوڑ دیا ؟؟؟؟؟
جبکہ
سچے مومنین پر حدود اللہ کا نفاذ کر دیا؟؟؟؟؟
کیا اس سے بڑی بھی گستاخی کی گنجائش باقی ہے؟؟؟؟
میرے بھائیو!ذرا سوچو کہ بات کہاں سے کہاں تک جا پہنچی۔؟؟؟؟؟

تیسرا رُخ
موصوف نے کفر و شرک کی سرپرستی کرنے والے موجودہ حکام کو ہمارے اعتراضات سے بچاتے بچاتے
محمد رسول اللہ ﷺ کی
بے عیب ذات پر
اعتراضات صادر کر دیئے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون

چوتھا رُخ
یہ اعتراض صرف پیغمبر محمد رسول اللہ پر تو براہِ راست آتا ہے
اور
بالواسطہ طور پر
اللہ تعالی کی ذات بابرکات پر بھی آتا ہے۔

میرے بھائیو! ذرا آگاہ ہو جاؤ۔

اس کے بعد موصوف نے اپنا بہت بڑا موقف بھی صادر فرما دیا ہے۔ موصوف کے جواب کا آخری جملہ پڑھیئے، لکھتے ہیں:

کیا حدود اللہ کے نفاذ کے بغیر اسلام بے معنی ہے؟
اے اللہ! صرف اور صرف تو ہی ہدایت دینے والا ہے۔ تیرے علاوہ کوئی نہیں جو ہمیں ہدایت عطا فرمائے اور اس پر ہمیشہ قائم رکھے۔ تجھ ہی سے التجا ہے کہ آخر وقت تک اسلام پر ہمیں کماحقہ قائم و دائم رکھنا آمین۔ یا ارحم الراحمین
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
سیرت کے مطالعہ سے ہمیں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم نے ابوطالب کے لئے دُعا بھی کی تھی۔
اللہ کا شکر ہے اُس وقت ٹی ٹی پی موجود نہ تھی ورنہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
بُری بات ہے علمی موضوعات میں اس طرح غیرذمہ دارانہ رویہ اچھی بات نہیں ہوتی
 
Top