• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رقصِ درویش اور رقصِ رومی

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
رقصِ درویش اور رقصِ رومی


شفیق فاروقی نے کہا کہ ہمارے ہاں ملنگ اور درویشوں کی موسیقی بلند آہنگ ہوتی ہے جب کہ رقص رومی بہت مدھر اور دھیمی موسیقی پر ہوتا ہے جو کہ درویش کی نفاست،اس کی زندگی کی سادگی کو ظاہر کرتی ہے جس سے لوگ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
کسی بھی صوفی بزرگ کے مزار پر جائیں تو وہاں دھمال کرتے ، اپنے ہی انداز میں رقص کرتے یا پھر کسی کونے میں بیٹھا کوئی نہ کوئی شخص خاموشی سے جذب ومستی کی کسی منزل کی جستجو میں سر کو جنبش دیتا دکھائی دیتا ہے۔
وجد کی ان کیفیات کو تیرھویں صدی میں مولانا جلال الدین رومی کے پیروکاروں نے ایک منظم شکل میں متعارف کروایا جسے سَیما کہتے ہیں اور عام طور پر یہ رقصِ درویش اور رقصِ رومی بھی کہلاتا ہے۔
صوفیا کی تعلیمات اور ان کے فلسفلے کو دیکھا جائے تو اس بات کا واضح پتا چلتا ہے کہ موسیقی اور رقص پر مذہب میں کوئی قدغن نہیں بشرطیکہ وہ اپنے اندر مقصدیت رکھتا ہواور جس کا محور اور منبہ وہ ذات ہو جو کائنات کی خالق ہے۔ رقص درویش سے متعلق دلچسپ گفتگو کا موقع معروف مصور شفیق فاروقی کے ساتھ ایک نشست میں ملا جن کے فن پاروں کی نمائش ان دنوں اسلام آباد کی تنزارا آرٹ گیلری میں جاری ہے۔
شفیق فاروقی نے بتایا کہ ان کی زندگی کا ایک بڑا حصہ ترکی میں گزرا جہاں ان درویشوں کو رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جس سے وہ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔انھوں نے بتایا کہ وہ علامہ اقبال کی شاعری پر کام کرنا چاہتے تھے لیکن ان کے بقول جب اقبال کی فلسفے کا مطالعہ کریں تو مولانا روم کو کیسے بھولا جاسکتا ہے اور اس پر کام کرتے ہوئے درویشوں کے اس رقص کا شامل ہونا بہت ضروری ہے اور یہ رومی اور اقبال پر ان کے کام کا آغاز ہے۔
شفیق فاروقی نے کہا کہ ہمارے ہاں ملنگ اور درویشوں کی موسیقی بلند آہنگ ہوتی ہے جب کہ رقص رومی بہت مدھر اور دھیمی موسیقی پر ہوتا ہے جو کہ درویش کی نفاست،اس کی زندگی کی سادگی کو ظاہر کرتی ہے جس سے لوگ متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
انھوں نے اپنی تصویروں میں رقص درویش کے اسی فلسفے کو اجاگر کیا ہے کہ زمین پر گول گول گھومتا نظرآنے والا درویش آہستہ آہستہ خود کو کائنات میں گردش کرتی ہوئی دوسری چیزوں کے ساتھ گھومتا محسوس کرتا ہے اور اس کا سفر اپنے محوریعنی خالق کائنات کی طرف ہوتا ہے۔
اپنے فن پاروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے شفیق فاروقی نے بتایا کہ ان تصویروں میں نیچے نظر آنے والی روشنی زمین کو ظاہر کرتی ہے اور پھر درمیان میں نظر آنے والے رنگ خلا اور انسان کے موڈ کو ظاہر کرتے ہیں اور پھر اوپر کہیں کہیں نظر آنے والی روشنی منزل ہے جہاں وہ درویش یا کوئی شخص پہنچنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسان کا خدا کی طرف جو لگاؤ اور ربط ہے وہ اسے اپنی ان تصویروں میں ابھارنے کی کوشش کررہے ہیں اور گردو پیش نظر آنے والی اسلام کے نام پر انتہا پسندی ان کے بقول شعبدہ بازی ہے جب کہ اسلام تو نام ہی محبت کا ہے، بندے کی اپنے رب سے محبت اور پھر اس کی بندگی کے لیے اس کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل۔
اسلام آباد میں 'رقص درویش'
تبصرہ:

انا للہ وانا الیہ راجعون!!!!!
شفیق فاروقی صاحب!!

آپ ایک طرف موسیقی اور رقص کو پرموٹ کررہے ہیں اور اس کو اللہ تعالی کے پاس پہنچنے کا ذریعہ بتاتے ہیں اور دوسری طرف اللہ تعالی کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔ کیا اللہ تعالی نے کہیں ناچ گانے کے ذریعے اپنا تقرب حاصل کرنے کا کہا ہے؟؟؟؟؟؟
 

اسحاق

مشہور رکن
شمولیت
جون 25، 2013
پیغامات
894
ری ایکشن اسکور
2,131
پوائنٹ
196
انا للہ وانا الیہ راجعون!!!!!
شفیق فاروقی صاحب!!
آپ ایک طرف موسیقی اور رقص کو پرموٹ کررہے ہیں اور اس کو اللہ تعالی کے پاس پہنچنے کا ذریعہ بتاتے ہیں اور دوسری طرف اللہ تعالی کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔۔۔۔۔ کیا اللہ تعالی نے کہیں ناچ گانے کے ذریعے اپنا تقرب حاصل کرنے کا کہا ہے؟؟؟؟؟؟
بالکل صحیح، جزاک الله خیرا
 

عزمی

رکن
شمولیت
جون 30، 2013
پیغامات
190
ری ایکشن اسکور
304
پوائنٹ
43
صوفیا کی تعلیمات اور ان کے فلسفلے کو دیکھا جائے تو اس بات کا واضح پتا چلتا ہے کہ موسیقی اور رقص پر مذہب میں کوئی قدغن نہیں بشرطیکہ وہ اپنے اندر مقصدیت رکھتا ہواور جس کا محور اور منبہ وہ ذات ہو جو کائنات کی خالق ہے۔
نام نہاد صوفیا ء کی تعلیمات
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
اللہ تعالیٰ صوفیوں کے شر سے محفوظ فرمائے آمین
اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہی ہے، باقی سب راستے باطل ہیں۔
 
Top