• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان المبارک کی ان بابرکت ساعتے

ABID ZAFAR

مبتدی
شمولیت
جون 09، 2017
پیغامات
1
ری ایکشن اسکور
0
پوائنٹ
2
رمضان المبارک کی ان بابرکت ساعتوں میں اس عمل کو دن میں ایک بار لازم پکڑیں
*عمل بہت کم لیکن اجر بہت زیادہ❗
➖
بار "سبحان اللہ"
بار "الحمد للہ"
بار "اللہ اکبر"
بار "لا الہ الا اللہ"
پڑھنے کا اجر و ثواب صحیح احادیث نبویہ کی روشنی میں::

1ـہر کلمہ ہر بار جب بھی پڑھا جائے گا تو ہر بار وہ صدقہ کے طور پر نامہ اعمال میں لکھ دیا جائیگا.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 1006)
2️⃣ 2ـایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا ایک ہزار گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 2698 )
3ـحضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل کے
غلام آزاد کروانے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 , السلسلة الصحیحہ للالبانی : رقم الحدیث 1316)
بار میزان(جو کہ زمین و آسمان سے بڑا ہے) نیکیوں سے بھر جاتا ہے.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 223)
تیار گھوڑے اللہ کے رستے میں وقف کرنے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ: رقم الحدیث 3810، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)
اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 ، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)
7ـزمین و آسمان کے درمیان موجود خلا نیکیوں سے بھر جاتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 ، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)
8ـ یہ کلمات جہنم سے ڈھال ہیں اور قیامت کے دن نجات دہندہ بن کے آئیں گے.
(سنن کبری: رقم الحدیث 10618 ، صحیح الجامع الصغیر للالبانی: رقم الحدیث 3214)
9999️⃣یہ کلمات عرش کے گرد گھوم کر اپنے پڑھنے والے کو یاد کرتے ہیں.
(سنن ابن ماجہ: رقم الحدیث 3854، صحیح الترغیب والترھیب للالبانی: رقم الحدیث 1568)
10 10ـ یہ کلمات جنت کے پودے ہیں. اور یہ کلمات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھے.
(سنن ترمذی: 3693 ، صحیح مسلم : 2695)
11ـ اور یہ کلمات کثرت سے پڑھنے سے تہجد میں کاہلی ، فی سبیل اللہ خرچ کرنے میں بخل اور جہاد فی سبیل اللہ میں بزدلی جیسی بیماریاں دور ہوتی ہیں.
(مسند احمد: رقم الحدیث 3490, صحیح الترغیب والترھیب للالبانی: رقم الحدیث 1571)

✏

اللہ تو بہانے بہانے سے اجر دیتا ہے. سستی کاہلی کو چھوڑ کر دن میں ایک بار ان اذکار کو لازمی کریں! آسانی اور یاددہانی کے لئے ہر نماز کے بعد کسی ایک ذکر کو سو بار پورا کر لیا کریں، یا دورانِ سفر یہ اذکار کیا کریں..
دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دلائیں. کیونکہ شریعت عمل کرنے والے کیساتھ ساتھ اس عمل پر ترغیب دلانے والے کو بھی برابر اجر دیتی ہے!
 
Top