• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان المبارک کے احکام و مسائل

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
تعظیمی روزہ:
آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
لَا یَتَقَدَّ مَنَّ اَحَدُکُمْ رَمَضَانَ بِصَوْمِ یَوْمٍ اَوْ یَوْمَیْنِ اِلَّا اَنْ یَّکُوْنَ رَجُلٌ کَانَ یَصُوْمُ صَوْمًا فَلْیَصُمْ ذٰلِکَ الْیَوْمَ(متفق علیہ)
’’تم میں سے کوئی شخص رمضان سے پہلے ایک دن یا دو دن روزہ نہ رکھے مگر جو شخص کسی دن کا روزہ عموماً رکھتا ہو اور وہ دن رمضان سے پہلے واقع ہو جائے تو اس دن کا روزہ رکھنے کی اجازت ہے۔‘‘
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مشکوک دن کا روزہ:
سرور کائنات ﷺ نے فرمایا: غبار یا بادل ہو تو مشکوک دن کا روزہ نہ رکھو بلکہ شعبان کے ۳۰ روز پورے کرو ۔(متفق علیہ )
رویت ہلال:
رمضان المبارک کے چاند کے لئے ایک اور عید کے لئے دو مسلمان متبع شریعت کی شہادت ہونی چاہئے ۔(ابو داؤد، رمذی، نسائی، ابن ماجۃ ابن حباب، دار قطنی، بیہقی، حاکم)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
رویت ہلال کی دُعا:
نبی ﷺ نیا چاند دیکھ کر یہ دُعا پڑھتے۔اَللّٰھُمَ اَھِلَّہ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالْاِسْلَامِ یَا ھِلَالُ رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللہِ ۔(ترمذی)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
روزہ کی نیت:
روزہ عبادت ہے اور ہر عبادت کے لئے نیت ضروری ہے۔ نبی ﷺ نے فرمایا جس نے قبل فجر نیت رمضان نہ کی اس کا روزہ نہیں۔(ترمذی، ابن ماجہ، نسائی، دارمی، ابن خزیمۃ ابن حبان، دار قطنی)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
زبانی نیت بدعت ہے:
نیت دل کا فعل ہے۔ زبانی نیت بدعت ہے۔ آج کل جو الفاظ بِصَوْمٍ غَدٍ نَّوَیْتُ وغیرہ مروج ہیں ان کا کوئی ثبوت نہیں۔(فتاوی کبری ابن تیمیہ ج ۱ ص ۱ تا ۴۔ فتح القدیر (ابن الھمام حنفی) شرح ھدایۃ۔ رسالہ نیت نماز اور قنوت وتر۔ استاذ محترم حافظ عبد اللہ صاحب روپڑیؒ )
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سحری کا وقت:
حضرت زید بن ثابتؓ فرماتے ہیں، نبی ﷺ کی سحری اور نماز (اذان) میں پچاس آیات پڑھنے کا وقفہ ہوتا تھا ۔(بخاری، ترمذی، ابن ماجہ)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
سحری:
سحری کھانا سنت اور باعث برکت ہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایا:
تَسَحَّرُوْا فَاِنَّ ِفِی السُّحُوْرِ بَرَکَۃٌ۔(متفق علیہ ) سحری ضرور کھاؤ۔ اس میں برکت ہے ۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کن چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا :
الف۔بھول کر کھانا پینا۔
ب۔دن کے کسی حصہ میں تر یا خشک مسواک کرنا۔
ج۔خوشبو اور سرمہ لگانا۔
د۔سر اور بدن پر تیل ملنا
ہ۔ آنکھ ناک یا کان میں دوائی ڈالنا، پچھنے لگوانا، بشرطیکہ کمزوری کا ڈر نہ ہو۔
و۔ہنڈیا کا نمک چکھ کر فوراً تھوک دینا۔
ز۔روزہ رکھ کر صبح صادق کے بد غسل جنابت کرنا۔
ح۔احتلام ہونا
ط۔قے آنا
ی۔گرد و غبار، مکھی، مچھر کا حلق میں اتر جانا، تالاب وغیرہ میں غوطہ لگانا جس سے پانی ناک یا حقل کے ذریعے اندر نہ جائے۔
ک۔ناک میں بغیر مبالغہ پانی ڈالنا۔
ل۔مسوڑھے کے خون یا کلی کے بعد پانی کی تری کا یا دانت میں غیر محسوس ریزوں کا تھوک کے ساتھ اندر چلے جانا۔
م۔بیوی کا بوسہ لینا، یا محض ہمکنار ہونا مگر جوان کو اس سے پرہیز کا حکم دیا گیا ہے۔
حوالہ جات:(الف) بخاری، مسلم (ب) ابو داود، ترمذی، ابن ماجہ، دار قطنی، ابن خزیمۃ (ج) ترمذی، بیہقی، ابو داؤد، طبرانی اوسط، شعب الایمان (د) ابن مسعود (ترجمۃ الباب فی البخاری) (ھ) ناک: قَالَ الْحَسَنُ: لَا بَاسَ بِالسُّحُوْطِ اِنْ لَّمْ یَصِلْ اِلٰی حَلْقِہ، بخاری (ترجمۃ الباب) پچھنے لگوانا۔ بخاری مسلم (د) ابن عباس ترجمۃ البخاری (ز) موطا امام محمؒ (ح ط) ترمذی بیہقی وحکی فی المواقاۃ الاجماع علی الاحتلام (ی) مبسوط (ترجمۃ الباری رک) ابو داود، ترمذی، نسائی (ل) عطاء (ترجمۃ البخاری) البتہ مسوڑھے کا خون مسواک سے لیا جا سکتا ہے۔ (م) بخاری۔ البتہ پرہیز جوان کیلئے ابو داؤد میں ہے۔ )
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
کن چیزوں سے روزہ ٹوٹتا ہے :
ا۔دانستہ کھانا
ب۔جماع کرنا
ج۔خود قے کرنا
د۔نسوار لینا
ھ۔حقہ سگریٹ پینا
و۔ناک میں پانی یا دوائی مبالغہ سے چڑھانا، جس سے پانی حلق کے نیچے اتر جائے
و۔چغلی، غیبت کرنا (اس سے مراد تحذیر ہے)
حوالہ جات:(الف) قرآن مجید (ب) قرآن مجید (ج) ابو داؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ (د) قال الحسن لا باس بالسعوط ان لم یصل الی حلقہ بخاری ترجمۃ الباب (ھ) وافتوا بتحریم الدخان وشربہ وشاربہ لاشک فی الصوم یفطر ویلزمہ لوظن نافعا کذا دافعا شھوات بطن رد اعرف الشذی (و) ماخوذ از حدیث ابو داؤد ترمذی، نسائی (ز) بخاری )
حدیث میں ہے:
’’جو شخص جھوٹ اور اس پر عمل ترک نہ کرے اس کے روزہ کی اللہ تعالیٰ کو ضرورت نہیں۔‘‘
 
Top