• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رمضان کے بابرکت مہینے سے فائدہ کیسے اٹهایئں

نسرین فاطمہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 21، 2012
پیغامات
1,281
ری ایکشن اسکور
3,232
پوائنٹ
396
رمضان کے بابرکت مہینے سے فائدہ کیسے اٹهایئں

❤ نیت اور ارادہ.......سب سے پہلے نیت اور ارادہ کر لیں کہ میں نے اس رمضان کو اپنی زندگی کا بہترین رمضان بنانا ہے
پلا ننگ کریں .....ایک چیک لسٹ بنایئں .....وہ لوگ جو زندگی میں کجهہ پلان نہیں کرتے وہ کجهہ کر نہیں پاتے

TIP

اپنے وقت کے 24 گهنٹوں کو 3 حصوں میں بانٹیں

8 گهنٹے ...... گهر، شوہر، بچے اور کهانا پکانا

7 گهنٹے .......نیند( رات اور دن کا آرام دونوں ملا کر)

9 گهنٹے ...... ان کو پهر پلان کریں اپنی عبادت کے لیئے ہر لمحے کو قیمتی جانیں اور صبح سے رات تک ہر گهنٹے کا ٹائم ٹیبل بنایئں

ابهی سے کوشش شروع کر دیں
اپنا وقت ضائع نہ کریں اور اپنے ماہانہ کام ختم کر لیں مثال کے طور پرالماریاں تهیک کرنا ، شوہر اور بچوں کے کپڑے ٹهیک کرنا اور گهر کی تفصیلی صفائی وغیرہ تاکہ ........رمضان کا ایک ایک موتی چن سکیں

اس رمضان قرآن سے ایسا تعلق جوڑیں کہ اس میں سے عمل کی باتیں نکالیں اور ان پر عمل کی کوشش کریں

اللہ سے تعلق جوڑنا

ہر ممکن حد تک اللہ کی نافرمانی سے بچنا
نیکیوں کو ڈهونڈنا اور نیکیوں کے مواقع استعمال کرنا یعنی نیکیوں کے لیئے دوڑ لگانا

فاستبقو الخیرات
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,296
پوائنٹ
326
جزاک اللہ خیرا
وقت کی تقسیم بہت اچھی ہے۔میں نے سکرین شاٹ لے کر رکھا لیا تھا۔ان شاء اللہ وقت تقسیم کرنے سے توازن رہے گا۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
بہت خوب۔۔۔۔
اللہ سے محبت کے لیے اپنی سوچوں کا "کوڑا کرکٹ" (فلاں نے یہ کہا، ساس سسر نند کو ایسے نہیں کرنا چاہیئے تھا،لوگ بدل کیوں نہیں جاتے، میرے ساتھ ہی ایسا کیوں، وغیرہ وغیرہ) ان کو پھینک دیں!
ان شاء اللہ نفس کو ہدایت ہو گی۔
 
Top