• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کو فوری خاموش کرانے کا طریقہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روتے ہوئے نوزائیدہ بچوں کو فوری خاموش کرانے کا طریقہ
ویب ڈیسک جمعرات 3 دسمبر 2015

ڈاکٹر کی جانب سے بچے کو چپ کرانے کے لیے دکھائی گئی ویڈیو تیزی سے مقبول ہونے لگی، فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: گزشتہ 30 برس سے چھوٹے بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر رابرٹ ہیملٹن نے روتے ہونے نومولود بچوں کو فوری چپ کرانے کا آسان نسخہ ایک وڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے۔

ویڈیو میں ڈاکٹر ہیملٹن نے بچوں کو چپ کرانے کا تفصیلی طریقہ بتایا ہے، اس کے لیے بچے کو دونوں ہاتھوں سے اٹھا کر 45 درجے تک جھکائیے اور اس کے کولہوں کو ہلکے سے ہلائیں تو بچہ تھوڑی دیر میں خاموش ہوجاتا ہے۔ یہ جاننے کے لیے اس ویڈیو کو دیکھنا ضرور ہے جسے 3 دن میں 10 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ نسخہ کبھی ناکام نہیں ہوتا اور ہمیشہ کارآمد ہوگا کیونکہ یہ ان کا 30 سالہ تجربہ ہے۔

ڈاکٹر کے مطابق روتے ہوئے بچے کو اٹھائیں لیکن انگلیوں کی بجائے ہھتیلی سے بچے کو اٹھائیں، اس کی ٹھوڑی کو سہارا دیں اور 45 درجے پر جھکا کر دھیرے سے اس کے کولہوں کو ہاتھ رکھ کر بچے کو آگے پیچھے اور دائیں بائیں جھکائیں اور یہ عمل بہت دھیمے انداز میں کریں۔ ڈاکٹر کے مطابق یہ عمل چھوٹے بچوں کے لیے بہت بہتر ہے لیکن 3 ماہ سے زائد عمر کے بچوں کے لیے بھی کارآمد ہے۔
 
Top