• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روحانی وسائل۔ تفسیر السراج۔ پارہ:3

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوْنُ لِيْ غُلٰمٌ وَّقَدْ بَلَغَنِىَ الْكِبَرُ وَامْرَاَتِيْ عَاقِرٌ۝۰ۭ قَالَ كَذٰلِكَ اللہُ يَفْعَلُ مَا يَشَاۗءُ۝۴۰ قَالَ رَبِّ اجْعَلْ لِّيْٓ اٰيَۃً۝۰ۭ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَۃَ اَيَّامٍ اِلَّا رَمْزًا۝۰ۭ وَاذْكُرْ رَّبَّكَ كَثِيْرًا وَّسَبِّحْ بِالْعَشِيِّ وَالْاِبْكَارِ۝۴۱ۧ
زکریا نے کہا کہ اے میرے رب! میرے لڑکا کیوں کر ہوگا حالانکہ مجھے بڑھاپا پہنچ چکا ہے اور میری عورت بانجھ ہے۔ فرمایا اسی طرح اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔۱؎ (۴۰) کہا اے میرے رب! مقرر کر میرے لیے کچھ نشانی ۔فرمایا۔ تیری نشانی یہ ہے کہ تو تین دن لوگوں سے بول نہ سکے گا مگر اشارہ سے ۔ اپنے رب کو بہت یاد کر اور صبح وشام تسبیح کر۔۲؎ (۴۱)
۱؎ حضرت زکریا علیہ السلام نبی ہونے کے ساتھ ساتھ چونکہ انسان بھی تھے، اس لیے بشری نفسیت برابر کام کرتی رہی۔ آپ نے از راہِ استبعاد اور تعجب پوچھا۔ اللہ! یہ کیسے ممکن ہے جب کہ میں حد سے زیادہ بوڑھا ہوچکا اور میری بیوی بھی جو ان نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کَذٰلِکَ اللّٰہُ یَفْعَلُ مَایَشَاء ۔ یعنی یہ معتاد قوانین تمہارے لیے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کسی قانون کا پابند اور محتاج نہیں۔ وہ کبھی کبھی اپنی قدرت کے اظہار کے لیے ایسے خوارق ضرور پیدا کرتا ہے، تاکہ بے دین اور ملحد لوگ اس کی جلالت قدر کا صحیح اندازہ کریں۔جب لوگ اسباب ووسائل کو غیر معمولی اہمیت دے دیتے ہیں اور ہربات کو مادی ذرائع کے ماتحت سمجھتے ہیں، اس وقت اللہ تعالیٰ ایسی محیر العقول باتیں ظاہر فرماتے ہیں جن سے یہ معلوم ہو کہ ایک عزیز وقاہر ہستی ایسی بھی ہے جو ہرقانون سے بالا اور بلند ہے اور تمام باتیں جس کے اشارے سے ظہور پذیر ہوتی ہیں۔
روحانی وسائل
۲؎ حضرت زکریاعلیہ السلام نے بشارت کی تحقیق کے لیے پوچھا کہ اس کے وقوع کی علامات کیا ہوں گی؟ خدا نے فرمایا تیری زبان گنگ ہوجائے گی اور تو تین دن تک بجز اشارات کے اظہار مطلب نہ کرسکے گا اور اس اثنا میں تو رب العزت کی صبح وشام تسبیح وتقدیس کر۔ان آیات میں یہ بتایا کہ مرد مومن محض مادی اسباب ووسائل پر بھروسہ نہیں رکھتابلکہ وہ اللہ تعالیٰ سے روحانی وسائل کا طالب رہتا ہے ۔ ایک مادہ پرست انسان تلقین سن کر ہنس دے گا کہ وظیفۂ تولید کو عبادت سے کیا تعلق؟ لیکن جن کے دماغ فلسفہ سے یا بس اور خشک نہیں ہوگئے، اس بات کو تسلیم کریں گے کہ ہرمادی نتیجہ معلول ہوتا ہے روحانی اسباب ووسائل کا ۔ یہ درست ہے کہ ہماری نظریں صرف مادیت تک محدود رہتی ہیں مگر اس کے یہ معنی ہرگز نہیں کہ کائنات میں صرف مادیت ہی مادیت ہے ۔ اللہ والے اور نیک لوگ ظاہری اسباب ووسائل سے کام تو لیتے ہیں مگر ان کے تابع نہیں رہتے۔
حل لغات
{عَاقِرٌ} وہ عورت جس کے اولاد نہ ہو۔ جو عمر کے ایسے حصے میں ہو جہاں اولاد نہیں ہوتی {رَمْزٌ} اشارہ۔ کنایہ۔ الْاِبْکَارِ۔صبح۔
 
Top