• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

روزانہ ایک گلاس نارنجی کا جوس بلڈپریشراورفالج سے محفوظ رکھتا ہے، ماہرین

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
روزانہ ایک گلاس نارنجی کا جوس بلڈپریشراورفالج سے محفوظ رکھتا ہے، ماہرین

ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
نارنجیوں میں پایا جانے والا اہم جزو ہیسپریڈن جسم میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناکر کئی امراض سے بچاتا ہے۔ فوٹو؛فائل
نیویارک: ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ روزانہ صرف 2 کپ نارنجی کا رس پینے سے فالج اور بلڈ پریشر سمیت کئی امراض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق نارنجیوں میں ایک خاص قسم کا ’’فائٹو‘‘ غذائی اجزا پایا جاتا ہے جسے ہیسپریڈن کہتے ہیں، یہ جادوئی مرکب دماغ سمیت پورے بدن میں خون کے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔ ماہرین نے اس تجربے کے لیے کئی افراد کو نارنجی کے 2 کپ میں موجود ہیسپریڈن دی اور ایک خاص مشین ڈوپلر فلکسی میٹر اور لیزر کے ذریعے ان کی جلد میں خون کے بہاؤ کو نوٹ کیا گیا تو ان کے خون کا بہاؤ بہتر ہوا اور بلڈ پریشر معمول پر رہا۔
دوسری جانب کچھ لوگوں کو ہیسپریڈن کی بجائے دو کپ نارنجی جوس دیا گیا تو نتائج ہیسپریڈن سے بھی بہتر نکلے اور پورے جسم میں خون کی فراہمی بہتر ہونے لگی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ اورنج جوس ہیسپریڈن سپلیمنٹ سے بھی مؤثر ہے۔ ایک اور مطالعے میں ماہرین نے ایسی خواتین کو جمع کیا جن کے ہاتھ اور پیر کے کنارے سردیوں میں دوران خون کمزور پڑنے سے سُن ہوجایا کرتے تھے، ان خواتین کو ایک بہت ٹھنڈے کمرے میں رکھا گیا اورایک گروہ کو کھٹے رس دار پھلوں میں موجود فائٹو نیوٹرنٹس دئیے گئے اور دوسرے گروپ کو نارنجی جیسا ایک جعلی جوس پلایا گیا۔
تجربے سے معلوم ہوا کہ جعلی جوس پینے والی خواتین میں خون کا بہاؤ اتنا دھیما ہوگیا کہ وہ سردی سے کانپنے لگیں کیونکہ ان کے ہاتھ اور پیروں کی انگلیوں کا درجہ حرارت 13 درجے سینٹی گریڈ تک گرگیا تھا جب کہ جن خواتین کو اصل جوس دیا گیا تھا ان کے ہاتھ پاؤں سن ہونے میں دُگنا وقت لگا کیونکہ ان میں خون کا بہاؤ مستحکم اور برقرار رہا تھا۔ اس کے علاوہ جوس پلانے والی خواتین کو ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا گیا تو جن خواتین نے نارنجی کا رس پیا تھا بقیہ خواتین کے مقابلے میں ان کے ہاتھ دُگنے وقت میں ٹھنڈے اور سن ہوئے تھے۔ تحقیق کی بنیاد پر ماہرین صحت کا کنہا ہے کہ نارنجی کا رس فالج کے حملوں سے بہت حد تک محفوظ رکھتا ہے۔
 
Top