• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رکعات تراویح میں سنت نبوی ﷺ اور تعاملِ صحابہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مسئلہ:
رمضان المبارک میں نمازِ تراویح کتنی رکعت سنت نبوی ہیں؟ اور بیس تراویح کی کیا حقیقت ہے؟ اور کیا حضرت عمرؓ بن خطاب یا کسی دیگر صحابی سے بیس رکعت کا ثبوت ملتا ہے؟ بعض لوگ حضرت عمرؓ کی طرف نسبت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیس رکعات کا حکم دیا تھا یا ان کے زمانے میں پڑھی گئی ہیں۔ براہِ کرم وضاحت فرما کر مشکور فرمائیں۔ (محمد شعیب پاکپتن)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
نمازِ تراویح آٹھ رکعت سنت نبوی ہیں۔

حدیث1:
1-صحیحین (یہ روایت موطا امام مالک، ابو داؤد، ترمذی، بیہقی، مسند امام احمد اور ابو وانہ وغیرہ میں بھی موجود ہے۔) میں حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے مروی ہے۔
اِنَّہ سَاَلَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْھَا کَیْفَ کَانَتْ صَلٰوۃُ رَسُوْلِ اللہِ ﷺ فِیْ رَمَضَانَ؟ َقَالَتْ مَاکَانَ یَزِیْدُ فِیْ رَمَضَانَ وَلَا فِیْ غَیْرِہ عَلٰی اِحْدٰی عَشَرَۃَ رَکْعَۃً یُصَلِّیْ اَرْبَعًا فَلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِھِنِّ وَطُوْلِھِنَّ ثُمَّ یُصَلِّیْ اَرْبَعًا فَلَا تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِھِنَّ وَطُوْلِھِنَّ ثُمَّ یُصَلِّیْ ثَلَاثًا۔ قَالَتْ عَائِشَۃُ: َقُلْتُ: یَا رَسُوْلَ اللہِ ﷺ اَتَنَامُ قَبْلَ اَنْ تُوْتِرَ فَقَالَ: یَا عَائِشَۃُ اِنَّ عَیْنَیَّ تَنَامَانِ وَلَا یَنَامُ قَلْبِیْ۔
حضرت ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے ام المومنین عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے رسول اللہ (ﷺ) کی رمضان المبارک میں نماز کی کیفیت کے متعلق دریافت کیا۔ آپ فرماتی ہیں۔ رسول اللہ (ﷺ) کا معمول رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہ تھا۔ چار رکعت خوب اچھی طرح (خشوع خضوع سے) اور لمبی پڑھتے پھر چار رکعت خوب اچھی طرح اور لمبی پڑھتے پھر تین رکعت وتر پڑھتے۔ حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) فرماتی ہیں۔ میں نے کہا یا رسول اللہ (ﷺ) کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں۔ فرمایا اے عائشہ میری آنکھیں سوتی ہیں اور دِل جاگتا ہے۔
اس حدیث کو امام المحدثین محمد بن اسمٰعیل بخاری (رحمہ اللہ تعالیٰ) اپنی جامع میں تین مقامات پر لائے ہیں۔کتاب التہجد۔ کتاب صلوۃ التراویح
(عنوان کتاب صلوۃ التراویح صرف نسخہ مستملی میں ہے۔)
۔ کتاب المناقب۔
مقصود اس سے مختلف مسائل کا استنباط و استخراج ہے جیسا کہ بخاری کی عادت ہے۔ حافظ ابن حجر (رحمہ اللہ) فتح الباری جز ۳ صفحہ ۳۳ مذکورہ حدیث کے تحت یوں رقم طراز ہیں:
فِیْ الْحَدِیْثِ وَلَالَۃٌ عَلٰی اَنَّ صَلَاتَہ (ﷺ) کَانَتْ مُتَسَاوِیَۃً فِیْ جَمِیْعِ السَّنَۃِ
یعنی اس حدیث میں اس بات پر دلالت ہے کہ آپ کی (رات کی) نماز سارا سال برابر تھی۔
فضیلۃ الشیخ علامہ ابو الحسن عبید اللہ بن علامہ محمد عبد السلام مبارک پوری حفظہ اللہ تعالیٰ فی الدارین اپنی محققانہ تالیف مرعاۃ المفاتیح شرح مشکوٰۃ المصابیح میں تحریر فرماتے ہیں:
فَھٰذَا الْحَدِیْثُ نَصٌّ فِیْ اَنَّہُ (ﷺ) اِنَّمَا صَلّٰی التَّرَاوِیْحَ فِیْ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَکَعَاتٍ فَقَطْ َلَمْ یُصَّلِ بِاَکْثَرَ مِنْھَا۔
یعنی یہ حدیث اس بات پر نص ہے کہ نبی (ﷺ) نے رمضان میں صرف آٹھ رکعت ہی پڑھی ہیں اس سے زیادہ نہیں پڑھیں۔
مولانا انور شاہ کشمیرؒ حنفی عرف الشذی صفحہ ۳۰۹ میں فرماتے ہیں:
فِیْہِ تَصْرِیْحٌ اَنَّہ حَالُ رَمَضَانَ فَاِنَّ سَالَ سَالَ عَنْ حَالِ رَمَضَانَ وَغَیْرِہ کَمَا عِنْدَ التِّرْمِذِی،ّ وَمُسْلِمٍ َّلَا مَنَاصَ مِنْ تَسْلِیْم اَنَّ تَرَاوِیْحَہ عَلَیْہِ السَّلَامُ کَانَتْ ثَمَانِیَۃَ
(صحیح ثمان رکعات یا ثمانی رکعات ہے یعنی تاء کے بغیر، کیونکہ تین سے نو تک عدد معدود میں تذکیر و تانیث کا اختلاف ہوتا ہے) رَکَعَاتٍ َّلَمْ یَثْبُتْ فِیْ رِوَایَۃٍ مِّنَ الرِّوَایَاتِ اَن َّہ عَلَیْہِ السَّلَامُ صَلّٰی التَّرَاوِیْحَ وَالتَّھَجُّدَ عَلٰی حِدَۃٍ فِیْ رَمَضَانَ بَلْ طَوَّلَ التَّرَاوِیْحِ، وَبَیْنَ التَّرَاوِیْحِ وَالتَّھَجُّدِ فِیْ عَھْدِہ عَلَیْہِ السَّلَامُ لَمْ یَکُنْ فَرْقٌ فِی الرَّکَعَاتِ۔
حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) کی حدیث میں تصریح ہے کہ یہ (گیارہ رکعات) بحالت رمضان ہیں کیونکہ سائل کا سوال رمضان و غیر رمضان سے ہے جیسا کہ ترمذی اور مسلم میں ہے، اور یہ ماننا ہی پڑتا ہے کہ نبی (ﷺ) کی نمازِ تراویح آٹھ رکعات تھیں اور روایتوں میں سے کسی روایت میں یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آپ نے رمضان میں تراویح اور تہجد علیحدہ علیحدہ پڑھی ہوں بلکہ آپ نے تراویح ہی کو لمبا کیا اور آنحضرت (ﷺ) کے عہد مبارک میں تراویح اور تہجد کی رکعات میں کوئی فرق نہیں تھا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
گیارہ رکعات کی حکمت:
رکعات تراویح میں گیارہ رکعات کی حکمت یہ ہے کہ تہجد (تراویح) اور وتر رات کی نماز ہیں جس طرح ظہر، عصر اور مغرب دن کی نماز ہیں، جب دن کی نماز ظہر ۴، عصر ۴ اور مغرب ۳ کل گیارہ رکعات فرض ہیں۔ رات کی نماز بھی عدد میں (گیارہ رکعات) ان کے برابر مناسب ہے اور اگر فجر کے دو فرض بھی دن کی نمازوں میں شامل کر لیے جائیں تو تیرہ رکعات کی حکمت بھی حاصل ہو جاتی ہے۔(یہی حکمت حاظ ابن حجرؒ نے فتح الباری جلد ۳ میں بیان فرمائی ہے)
اگر کوئی کہے کہ عائشہؓ کی یہ روایت ان کی ایک دوسری روایت کے خلاف ہے جو یوں ہے اِنَّه كَانَ (ص) اِذَا دَخْلَ الَْشْرُ الْاَوَاخِرُ يَجْتَھِدُ مَا لَا يَجْتَھِدُ فِيْ غَيْرِه۔ رمضان المبارک کا جب آخری دھاکا آتا تو آنحضرت (ﷺ) عبادت میں اتنی محنت کرتے جو اس سے دوسرے دنوں میں نہ ہوتی۔یعنی آپ ﷺ نفل نوافل بہت پڑھتے تھے۔
اس کے جواب میں صاحب مرعاۃ المفاتیح مولانا رحمانی فرماتے ہیں۔
قُلْتُ: اَلْمَرادُ بِالْاِجْتِھَادِ تَطْوِيْلُ الرَّكَعَاتِ لَا الزِّيَادَةُ فِيْ الْعَدَدِ۔ يعنی محنت سے مراد رکعات کا لمبا کرنا ہے نہ کہ عدد میں زیادتی۔
اور علامہ عینیؒ حنفی فرماتے ہیں:
اِنَّ الزِّيَادَةَ فِيْ الْعَشْرِ الْاَوَاخِرِ يُحْمَلُ عَلٰي التَّطْوِيْلِ دُوْنَ الزِّيَادَةِ فِيْ الْعَدَدِ آخری عشرہ میں زيادتی (محنت) كو ركعات كے لمبا كرنے پر محمول كيا جائے گا نہ کہ زيادتی عدد پر۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حديث2-
معجم الصغير اور قيام الليل مروزی میں (یہ روایت صحیح ابن خزیمہ، صحیح ابن حبان اور مسند ابو یعلی وغیرہ میں بھی موجود ہے) حضرت جابر بن عبد اللہ سے مروی ہے۔
قَالَ صَلّٰي بِنَا رَسُوْلُ اللهِ (ﷺ) فِيْ شَھْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ حضرت جابر بن عبد الله فرماتے ہيں: رسول الله (ﷺ) نے ماهِ رمضان میں ہمیں آٹھ رکعت تراویح پڑھائیں۔
امام ذہبی اس حدیث کو میزان الاعتدال جلد ۲ صفحہ ۳۱۱ میں عیسی بن جاریہ مدنی راوی حدیث کے ترجمہ (بیان احوال) میں ذکر فرماتے ہیں:
اسنادہ وسط یعنی اس حدیث کی سند رمیانہ درجہ کی ہے۔ حافظ ابن حجرؒ نے فتح الباری میں اس حدیث کو بیان کر کے اس کی سند پر کوئی جرح نہیں کی۔ گویا مقدمہ فتح الباری (ہدی الساری) میں ذکر کردہ شرط کی بناء پر حافظ صاحب کے نزدیک اس کی سند صحیح یا کم از کم حسن درجہ کی ہے۔
ایسے ہی حافظ ابن حجرؒ نے اس حدیث پر تلخیص الجیر فی تخریج احادیث الرافعی الکبیر (فقہ شافعی) میں سکوت کیا ہے۔
اور علامہ عینی حنفی بھی عمدۃ القاری شرح بخاری میں اس حدیث کو لائے ہیں اور ابن خزیمہ اور ابن حبان سے اس کی تصحیح نقل کی ہے اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
ہاں البتہ مولوی شوق نیموی نے آثار السن میں امام ذہبی کے کلام پر تنقید کی ہے چنانچہ لکھا ہے۔ اس حدیث کا مدار عیسی بن جاریہ پر ہے۔ اس میں ابن معین، ابو داؤد اور نسائی وغیرہ نے جرح کی ہے اس بناء پر اس کی اسنادلین (کمزور) ہے لہٰذا دلیل کے قابل نہیں۔
اس کا جواب یہ ہے کہ حافظ ابن حجر شرح نجنۃ الفکر میں فرماتے ہیں
اَلذَّھْبِيُّ مِنْ اَلِ اسْتقْرَاءِ التَّامِّ فِي نَقْدِ الرِجَّالِ
امام ذہبی رواۃ کی جرح و تعدیل میں اہل استقراء تام سے ہیں۔ بحر العلوم صفحہ ۴۴۱ طبع نول کشور شرح مسلم الثبوت (اصول فقہ حنفی) ميں ذہبی کے متعلق ذکر ہے:
ھُوَ مِنْ اَھْلِ الْاِسْتِقْرَاءِ التَّامِّ فِيْ نَقْلِ حَالِ الرِّجَالِ یعنی اس کا (ذہبی کا) استقراء اسماء الرجال میں بہت کامل ہے۔
صاحب تحفة الاحوذی جز ۳ ص ۵۲۵ (طبع جديد مصری) ميں فرماتے ہیں۔
فَلَمَّا حَكَمَ الذَّھْبِيُّ بِاَنَّ اِسْنَادَه وَسَطٌ بَعْدَ ذِكْرِ الْجَرْحِ وَالتَّعْدِيْلِ فِيْ عِيْسٰي بْنِ جَارِيَةَ وَ ھُوَ مِنْ اَھْلِ الْاِسْتِقْرَاءِ التَّامِّ فِيْ نَقْدِ الرِّجَالِ فَحُكْمُهٌ بِاَنَّ اِسْنَادَه وَسَطٌ وَھُوَ الصَّوَابُ وَيُؤَيِّدُه اِخْرَاجُ ابْنِ خُزَيْمَةَ وَابْنُ حِبَّانَ ھٰذَا الْحَدِيْثَ فِيْ صَحِيْحَيْھِمَا فَلَا يُلْتَفَتُ اِلٰي مَا قَالَ النِّيْمَوِيُّ وَيَشْھَدُ لِحَدِيْثِ جَابِرٍ ھٰذَا حَدِيْثُ عَائِشَةَ الْمَذْكُوْرُ مَا كَانَ يَزِيْدُ فِيْ رَمَضَانَ وَلَا فِيْ غَيْرِه عَلٰي اِحْدٰي عَشَرَة رَكَعَةً
جب امام مذہبیؒ نے عیسی بن جاریہ میں جرح و تعدیل کے بعد اس حدیث کی سند پر وسط (درمیانہ درجہ) کا حکم لگایا ہے۔ وہی صحیح ہے کیونکہ ذہبی نقد رجال میں اہل استقراء تام سے ہیں اور اس کی تائید اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ ابن خزیمہ اور ابن حبان (اگر کوئی کہے کہ ابن حبان تصحیح میں متساہل ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ یہاں ابن خزیمہ اور ابو زرعۃ، عیسی بن جاریہ کی توثیق میں ابن حبان کے موید ہیں۔ ابن حبان تصحیح میں منفرد نہیں لہٰذا ابن حبان کی تصحیح قابل اعتماد ہوئی۔ صحیح ابن خزیمہ کے بارہ میں حضرت الاستاد حماد بن محمد الانصاری (مدینہ منورہ) کو فرماتے سنا: صحیح ابن خزیمہ کی احادیث علی الاقل حسن درجہ کی ہے۔ حاصل یہ ہے کہ امام ذہبی کا اس حدیث کے متعلق ’’اسنادہ وسط‘‘ فرمانا درست ہے۔ صحیح ابن خزیمہ ابھی تک قلمی ہے جس کا فوٹو میں نے مدینہ منورہ میں دیکھا ہے جو دار العلوم برلن (جرمنی) کے کتب خانہ میں موجود قلمی نسخہ سے لیا گیا ہے۔ مدینہ منورہ کا ایک تاجر اسے طبع کرانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ خدا کرے جلد از جلد منظر عام پر آجائے تاکہ علماء و طلباء مستفید ہو سکیں) اپنی اپنی صحیح میں اس حدیث کو لائے ہیں۔ پس نیموی کا قول قابل التفات نہیں ہے۔ نیز حضرت جابر کی اس حدیث کی مؤید (شاہد) حضرت عائشہ کی حدیث ہے یعنی رسول اللہ (ﷺ) کا معمول رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں تھا۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
حدیث3:
تحفۃ الاحوذی میں بحوالہ ابو یعلی جابر بن عبد اللہ سے روایت ہے۔
جَاءَ اُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ اِلٰي رَسُولِ اللهِ (ﷺ) فَقَالَ: يَا رَسُوْلَ اللهِ (ﷺ) اِنَّه كَانَ مِنِّيْ اللَّيْلَةَ شَئٌ يَعْنِيْ فِيْ رَمَضَانَ قَالَ: وَمَا ذَاكَ يَا اُبَيُّ، قَالَ: نِسْوَةٌ فِيْ دَارِيْ قُلْنَ: اِنَّا لَا نَقْرَءُ الْقُرْاٰنَ فَنُصَلِّيْ بِصَلَاتِكَ قَالَ: فَصَلَّيْتُ بِھِنَّ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ َاَوْتَرْتُ فَكَانَتْ سُنَّةَ الرِّضَا وَلَمْ يَقُلْ شَيْئًا:
قَالَ الْھَيْثميُّ فِيْ مَجْمَ الزَّوَائِدِ: اِسْنَادُه حَسَنٌ۔
ابی بن کعب رسول اللہ (ﷺ) کے پاس حاضر ہوئے۔ عرض کی یا رسول اللہ (ﷺ) رمضان ميں آج رات مجھ سے ايك (عجيب) كام ہوا، آپ نے فرمایا وہ کیا؟ عرض کی ہمارے گھر میں عورتوں نے مجھ سے کہا کہ ہم قرآن نہیں پڑھ سکتیں اس لئے ہم تیرے ساتھ نماز پڑھیں گی۔ پس میں نے انہیں آٹھ رکعات (تراویح) پڑھائیں اور ور پڑھے۔ پس راوی کا بیان ہے کہ یہ طریقہ پسند کیا گیا اور آپ نے کوئی اعتراض نہ کیا۔
حافظ ہیثمی فرماتے ہیں: اس حدیث کی سند حسن ہے۔
مندرجہ بالا تین احادیث سے ثابت ہوا کہ نماز تراویح آٹھ رکعت ہی سنت ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بیس تراویح کی حقیقت:
بیس تراویح رسول اللہ (ﷺ) یا کسی صحابی مثلاً عمر بن خطابؓ وغیرہ سے ثابت نہیں اس سلسلہ میں جو احادیث پیش کی جاتی ہیں اس کی حقیقت ملاحظہ فرمائیں۔
اس سلسلہ میں سنن کبریٰ بیہقی
(بہ روایت مصنف ابن ابي شيبه، عبد بن حميد في المنتخب من المسند، طبراني في المعجم الكبير وفي المعجم الاوسط والمنتقي منه للذھبي والجمع بينه وبين الصغير لغير الطبراني وابن عدي في الكامل والخطيب في الموضح)
کی ايك روايت عبد الله بن عباس سے مرفوعا بیان کی جاتی ہے جو یہ ہے:
اِنَّ النَّبِیَّ (ﷺ) کَانَ یُصَلِّیْ فِیْ رَمَضَانَ عِشْرِیْنَ رَکْعَةً سِوٰی الْوِتْرِ۔
نبی (ﷺ) کا معمول رمضان میں بیس رکعات وتر کے سوا تھا۔ اس پر صاحب مرعاۃ المفاتیح لکھتے ہیں
فَھُوَ ضَعِيْفٌ جِدًّا لَّا يَصْلُحُ لِلْاِسْتِدْلَالِ ولا للاستشْھَادِ وَلَا لِلْاِعْتِبَارِ فَاِنَّ مَدَارَه عَلٰي اَبِيْ شَيْبَةَ اِبْرَاھِيْمَ بْنِ عُثْمَانَ وَھُوَ مَتْرُوْكُ الْحَدِيْثِ كَمَا فِيْ التَّقْرِيْبِ۔
یعنی عبد اللہ بن عباس کی حدیث سخت ضعیف ہے جو نہ تو دلیل بنانے کے قابل ہے اور نہ ہی تائید و تقویت کے قابل ہے کیونکہ اس کا مدار ابو شیبہ ابراہیم بن عثمان (دادا امام ابن ابی شیبہ) پر ہے اور وہ متروک الحدیث ہے جیسا کہ تقریب التہدیب میں ہے۔
اور علامہ زیلعی حنفی اسی حدیث کے متعلق نصب الرایہ فی تخریج احادیث الہدایۃ میں فرماتے ہیں:
ھُوَ مَعْلُوْلٌ بِاَبِيْ شَيْبَةَ اِبْرَاھِيْمَ بْنِ عُثْمَانَ مُتَّفَقٌ عَلٰي ضَعْفِه وَلَيَّنَه ابْنُ عَدِيٍّ فِيْ الْكَامِلِ ثُمَّ اِنَّه مُخَالِفٌ لِلْحَدِيْثِ الصَّحِيْحِ عَنْ اَبِيْ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ اَنَّه سَأَلَ عَائِشَةَ كَيْفَ كَانَتْ صَلٰوةُ رَسُوْلِ اللهِ (ﷺ) فِيْ رَمَضَانَ؟ قَالَتْ: مَا كَانَ يَزِيْدُ فِيْ رَمَضَانَ وَلَا فِيْ غَيْرِه عَلٰي اِحْدٰي عَشَرَةَ رَكْعَةً الْحَدِيْثَ
عبد اللہ بن عباس کی حدیث ابو شیبہ ابراہیم بن عثمان کے سبب سے ضعیف ہے۔ جس (ابی شیبہ) کے ضعف پر اتفاق ہے اور ابن عدی نے کامل میں اسے لین (کمزور) کہا ہے۔
پھر یہ روایت ابو سلمہ بن عبد الرحمن کی صحیح حدیث کے مخالف ہے جس میں انہوں نے حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے سوال کیا کہ رسول اللہ (ﷺ) کی رمضان کی نماز کیسی تھی؟ فرمایا: آپ کا معمول رمضان غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہ تھا۔
اور ابن الہمام حنفی فتح القدیر شرح ہدایۃ میں اس حدیث کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں
ھُوَ ضَعِيْفٌ بِاَبِيْ شَيْبَةَ اِبْرَاھِيْمَ بْنِ عُثْمَانَ مُتَّفَقٌ عَلٰي ضَعْفِه مَعَ مُخَالَفَتِه لِلصَّحِیْحِ
یہ روايت ابو شیبہ ابرہيم بن عثمان کی وجہ سے ضعيف ہے جس كے ضعف پر علماء كا اتفاق ہے جب کہ وہ صحیح حدیث کے بھی مخالف ہے۔
اور علامہ عینی حنفی عمدۃ القاری شرح صحیح بخاری میں تحریر فرماتے ہیں:
اَبُوْ شَيْبَةَ اِبْرَاھِيْمُ ابْنُ عُثْمَانَ عَبْسِيٌّ كُوْفِيٌّ قَاضِيْ وَاسِطَ جَدُّ اَبِيْ بَكْرِ بْنِ اَبِيْ شَيْبَةَ كَذَّبَه شُعْبَةُ وَضَعَّفَه حَمْدُ فِيْ مَنَاكِيْرِه انْتَھٰي
امام شعبہ نے ابراہيم بن عثمان كو كذاب کہا ہے اور امام احمد، ابن معين، بخاری اور نسائی وغيره نے اسے ضعیف کہا ہے اور اس حدیث کو ابن عدی نے کامل میں ابراہیم بن عثمان کی منکر احادیث میں شامل کیا ہے۔
اور امام بیہقی فرماتے ہیں۔
تَفَرَّدَ بِه اَبُوْ شَيْبَةَ اِبْرَاھِيْمَ بْنِ عُثْمَانَ الْعَيسِيُّ الْكُوْفِيُّ وَھُوَ ضَعِيْفٌ اس حدیث میں ابو شیبہ ابراہیم بن عثمان عبسی کوفی متفرد ہے اور وہ ضعیف ہے۔
فتح الباری جز ۴ میں حافظ ابن حجر فرماتے ہیں۔
وَاَمَّا مَا رَوَاهُ ابْنُ اَبِيْ شَيْبَةَ مِنْ حَدِيْثِ ابْنِ عَبَّاسٍ كَانَ رَسُوْلُ اللهِ ﷺ يُصَلِّيْ فِيْ رَمَضَانَ عِشْرِيْنَ رَكْعَةً وَالْوِتْرَ فَاِسْنَادُه ضَعِيْفٌ وَقَدْ عَارَضَه ھَدِيْثُ عَائِشَةَ ھٰذَا الَّذِيْ في الصَّحِيْحَيْنِ مَعَ كَوْنِھَا اَعْلَمَ بِحَالِ النَّبِيِّ (ﷺ) لَيْلًا مِّنْ غَيْرِھَا
ابن ابی شیبہ نے (مصنف میں) ابن عباس سے جو روايت كی ہے کہ رسول الله ﷺ رمضان ميں بيس ركعت اور وتر پڑھتے۔ اس كی سند ضعيف ہے۔ نیز حضرت عائشہ (رضی الله عنها) كی صحيحين والی حديث اس كے خلاف ہے۔ حالانکہ عائشہؓ نبی (ﷺ) كے رات احوال سے دوسروں كی نسبت زياده با خبر ہیں۔
اور حضرت الشیخ علامہ ناصر الدین البانی محدث شام اپنی تالیف صلوٰۃ التراویح میں فرماتے ہیں: میں نے اس حدیث کے مصادر کا تتبع کیا۔ جمیع طرق میں ابراہیم بن عثمان عن الحکم عن مقسم عن ابن عباس مرفوعا ہے۔
امام طبرانی فرماتے ہیں:
یہ روایت حضرت ابن عباس سے صرف اسی اسناد سے منقول ہے۔
اور حافظ نور الدین ہیثمی کا قول ہے۔
انہ ضعیف۔
عبد اللہ ؓ بن عباس کی حدیث ضعیف ہے۔
اور علامہ البانی فرماتے ہیں:
وَالْحَقِيْقَةُ اَنَّه ضَعِيْفٌ جِدًّا كَمَا يُشِيْرُ اِلَيْهِ قَوْلُ الْحَافِظِ الْمُتَقَدِّمِ (مَتْرُوْكُ الْحَدِيْثِ) وَھٰذَا ھُوَ الصَّوَابُ فَقَدْ قَالَ ابْنُ مَعِيْنٍ: لَيْسَ بِثِقَةٍ وَقَالَ الْجَوْزَ جَانِيُّ: سَاقِطٌ وَّقَالَ الْبُخَارِيُّ: سَكَتُوْا عَنْهُ۔
حقیقت یہ ہے کہ حضرت ابن عباس كی روايت بہت ضعيف ہے جيسا کہ تقريب التہذیب میں حافظ ابن حجر کے قول (متروک الحدیث میں) اشارہ ہے اور یہی درست ہے۔ امام الجرح والتعدیل ابن معین نے کہا: ابراہیم ثقہ نہیں اور جو زجانی نے کہا ہے: اعتبار سے گرا ہوا ہے اور امام بخاری فرماتے ہیں: سَکَتُوْا عَنْهُ (امام بخاری كے نزديك یہ کلمہ متروك الحديث كے شبیہ ہے۔ ملاحظہ ہو اختصار علوم الحدیث للحافظ ابن کثیر ص ۱۱۸)
پھر شیخ البانی اپنے رسالہ ’’صلوۃ التراویح‘‘ میں فرماتے ہیں۔
وَلِذَالِكَ فَاِنِّيْ اَرٰي اَنَّ حَدِيْثَه ھٰذَا فِيْ حُكْمِ الْمَوْضُوْعِ لِمُعَارَضَتِه لِحَدِيْثِ عَائِشَةَ وَجَابِرٍ كَمَا سَبَقَ عَنِ الْحَافظَيْنِ الزَّيْلَعِيِّ وَالْعَسْقَلَانِيِّ
اور اسی لئے میری رائے یہ ہے کہ ابن عباس سے روایت موضوع کے حکم میں ہے کیونکہ یہ عائشہ اور جابر کی احادیث کے بھی معارض ہے جیسا کہ حافظ زیلعی اور حافظ عسقلانی کے اقوال میں گزرا ہے۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ مذکورہ بالا روایت قابل احتجاج و اعتبار نہیں ہے اس لئے حضرت عائشہ اور جابر کی روایت پر عمل کیا جائے گا جس میں آٹھ رکعت کا ذکر ہے۔
حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) سے بیس تراویح ثابت نہیں اور نہ ہی ان کے دورِ خلافت میں یہ صحابہ کا معمول رہا بلکہ حضرت عمرؓ نے سب کو جمع کر کے ابی بن کعب اور تمیم داری کو گیارہ رکعات پڑھانے کا حکم دیا تھا جیسا کہ موطا امام مالک (یہ حدیث ابو بکر نیشا پوری نے فوائد میں اور بیہقی نے سنن کبریٰ میں اور فریابی نے بھی روایت کی ہے) میں ہے۔

عَنْ مُّحَمَدَّ بْنِ يُوْسُفَ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيْدَ اَنَّه قَالَ اَمَرَ عُمَرُبْنُ الْخَطَّابِ اُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ وَّتَمِيْمًا الدَّارِيَّ اَنْ يَّقُوْمَا لِلنَّاسِ بِاحْدٰي عَشَرَةَ َكْعَةً قَالَ وَقَدْ كَانَ الْقَارِيُ يَقْرَءُ بِالْمِئِيْنَ حَتّٰي كُنَّا نَعْتَمِدُ عَلٰي الْعِصِيِّ مِنْ طُوْلِ الْقِيَامِ وَمَا كُنَّا نَنْصَرُِ اِلَّا فِيْ فُزُوْعِ الْفَجْرِ۔
سائب بن یزید فرماتے ہیں خلیفۃ المسلمین حضرت عمر بن خطاب (رضی اللہ عنہ) نے ابی بن کعب اور تمیم داری کو حکم دیا تھا کہ لوگوں کو گیارہ رکعت پڑھایا کریں۔ راوی کا بیان ہے کہ قاری مئین سورتیں پڑھتا یہاں تک کہ ہم طول قیام کی وجہ سے لاٹھیوں پر ٹیک لگاتے اور ہم پو پھٹنے کے قریب (گھروں کو) واپس ہوتے۔
محدث شام شیخ البانی فرماتے ہیں:
قُلْتُ: َھٰذَا سَنَدٌ صَحِيْحٌ جِدًّا فَاِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ يُوْسُفَ شَيْخ مَالِكٍ ثِقَةٌ اِّفَقًا وَّاحْتَجَّ بِه الشَّيْخَانِ وَاسَّائِبُ بْنُ يَزِيْدَ صَحَابِيٌّ حَجَّ مَعَ النَّبِيِّ (ﷺ) وَھُوَ صَغِيْرٌ۔
اس روایت کی سند بہت صحیح ہے کیونکہ محمد بن یوسف شیخ امام مالک بالاتفاق ثقہ ہے اور شیخین (بخاری مسلم) نے اس سے حجت لی ہے اور سائب بن یزید صحابی ہے جس نے بچپن میں نبی ﷺ کے ساتھ حج کیا تھا۔
حضرت عمرؓ کا یہ فرمان حضرت عائشہؓ و جابرؓ کی پہلے بیان کردہ احادیث کے عین موافق ہے جس سے ثابت ہوا کہ حضرت عمرؓ کے نزدیک مسنون گیارہ رکعت ہی ہیں جس پر آپ نے لوگوں کو جمع کیا۔
باقی رہا کہ حضرت عمرؓ كے عہد خلافت ميں لوگوں کا معمول کیا تھا؟ سو وہ بھی بیس تراویح کسی صحیح طریق سے ثابت نہیں اور حضرت عمرؓ کے عہد میں لوگوں کا باجماعت گیارہ رکعت پڑھنا صحیح روایت سے ثابت ہو چکا ہے۔ بیس رکعت والی روایات ضعیف ہیں۔ ملاحظہ فرمائیے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
روایت1:
موطا امام مالک میں یزید بن رومان سے مروی ہے۔
کَانَ النَّاسُ يَقُوْمُوْنَ فِيْ زَمَانِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِيْ رَمَضَانَ بِثَلٰثٍ وَّعِشْرِيْنَ رَكْعَةً۔
حضرت عمرؓ کے عہد میں لوگ رمضان میں تئیس رکعت پڑھا کرتے تھے۔ اس روایت کو امام بیہقی سنن کبریٰ اور المعرفۃ (معرفۃ السنن والآثار) میں لائے ہیں۔ پھر فرماتے ہیں یزید بن رومان لم یدرک عمر۔
اس روایت کے راوی یزید بن رومان نے حضرت عمرؓ کو نہیں پایا لہٰذا یہ روایت منقطع ہے جو ضعیف کی قسم ہے اور حافظ زیلعی حنفی نے نصب الرایہ میں اس (جرح) پر کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ اسے برقرار رکھا ہے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
روایت 2:
علامہ عینی نے عمدۃ القاری میں ایک روایت حافظ ابن عبد البر سے نقل کی ہے۔
قَالَ: وَرَوٰي الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ اَبِيْ ذُبَابٍ عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيْدَ قَالَ: كَانَ الْقِيَا عَلٰي عَھْدِ عُمَرَ بِثَلَاثٍ وَّعشرِيْنَ رَكْعَةً
سائب بن یزید روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں تئیس رکعت کا رواج تھا۔
اس اثر میں بھی ضعف ہے۔
علامہ البانی فرماتے ہیں:
ھٰذَا سَنَدٌ ضَعِيْفٌ لِّاَنَّ ابْنَ اَبِيْ ذُبَابٍ ھٰذَا فِيْهِ ضَعْفٌ مِنْ قَبْلِ حِفْظِه قَالَ ابْنُ اَبِيْ حَاتِمٍ فِيْ الْجَرْحِ وَالتَّعْدِيْلِ: قَالَ اَبِيْ: يَرْوِيْ عَنْهُ الدَّارَ وَرْدِيُّ اَحَادِيْثَ مُنْكَرَةً وَّلَيْسَ بِذَالِكَ القَوِيِّ يُكْتَبُ حَدِيْثُه قَالَ اَبُوْ زُرْعَةَ: لَا بَأسَ بِه۔
اِس اثر کی سند ضعیف ہے کیونکہ ابن ابی ذباب حافظہ کمزور ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔
ابن ابی حاتم ’’الجرح والتعدیل‘‘ میں فرماتے ہیں۔ میرے والد نے کہا دراوردی نے اس سے منکر احادیث نقل کی ہیں اور یہ با اعتماد نہیں کہ اس کی حدیث لکھی جائے۔ ابو زرعہ نے کہا لا بَأْسَ بِه
(لَا بَأْسَ بِہ وَفِیْ تَھْذِیْبِ التَّھْذِیْبِ (جلد ۲ ص ۱۴۸) بِلَفْظِ قَالَ اَبُوْ زُرْعَةَ: لَیْسَ بِہ بَأْسٌ۔ جرح اور تعدیل کے قواعد کے مطابق ابن ابی ذباب مندرجہ ذیل وجوہات سے ضعیف ہے۔
الف۔ جارح محدثین بہت ہیں اور ابو زرعہ کی تعدیل ’’لا بأس بہ‘‘ مبہم، خفیف اور چوتھے درجہ کی ہے۔
ب۔ جرح مفسر ہے اس لئے مقدم ہے۔ اِذَا اجْتَمَعَ فِيْ شَخْصٍ جَرْحٌ وَّتَعْدِيْلٌ فَالْجَرْحُ مُقَدَّمٌ الخ (مقدمة ابن الصلاح ص ۹۹ طبع جديد)
اور حافظ ابن حجر تقریب میں فرماتے ہیں صدوق بہم اور تہذیب التہذیب میں ہے امام مالک اس پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
روایت 3:
حافظ ابن حجر فتح الباری میں ایک اثر لائے ہیں فرماتے ہیں:
رَوَاهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ مِنْ وَّجْهٍ اٰخَرَ (اَيْ مِنْ طَرِيْقِ دَاودَ بْنِ قَيْسٍ) عَنْ مُّحَمَّدِ بْنِ يُوْسُفَ فَقَالَ اِحْدٰي وَعِشْرِيْنَ
اور عبد الرزاق نے اسے ايك دوسرے طريق سے روايت کیا ہے یعنی داؤد ابن قیس کے طریق سے جو محمد بن یوسف سے روایت کرتے ہیں: فرمایا: اکیس۔
یہ اثر بجائے اس کے کہ حنفیہ اس سے دلیل پکڑیں بلکہ ان کے مخالف ہے کیونکہ وہ ایک رکعت وتر کے قائل نہیں۔
شیخ ناصر الدین البانی فرماتے ہیں۔
اس اثر میں کلام دو طرح سے ہے ایک تو یہ اثر گیارہ رکعت والے صحیح اثر کے مخالف ہے (شاذ ہونے کی وجہ سے ضعیف ہوا)
دوسرا سبب اس میں بذات خود عبد الرزاق ہے جس کے متعلق تقریب میں ہے وقد کان عمی فی آخر عمرہ فتغیر
آخری عمر میں آنکھوں کی بینائی زائل ہونے کے بعد حافظہ جاتا رہاتھا۔
اور حافظ ابو عمرو بن الصلاح نے علوم الحديث ص ۳۵۵ ميں ان كا شمار مختلطین ميں كيا ہے اور امام نسائی فرماتے ہیں۔
نُظِرَ لِمَنْ كَتَبَ عَنْهُ بِاٰخِرَةً
جس نے عبد الرزاق سے آخری عمر میں لکھا ہے اس کی اچھی طرح جانچ پڑتال کی جائے۔ مختلطین كے متعلق علماء اصول الحدیث کا قانون یہ ہے کہ جس نے اختلاط سے پہلے ان سے حدیث لی قبول کی جائے گی اور جس نے اختلاط کے بعد لی رد کر دی جائے گی۔ اگر معلوم نہ ہو سکے کہ آیا یہ روایت قبل از اختلاط ہے یا بعدِ از اختلاط تو پھر بھی رد کر دی جائے گی۔ اور زیر بحث اثر اسی قبیل سے ہے۔ وَاللهُ تَعَالٰي اَعْلَمُ
 
Top