• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

رکوع کے بعد قیام میں ہاتھوں کو چھوڑنا ہی صحیح عمل ہے۔

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
عبدالوکیل ناصر حفطہ اللہ کا زیر نظر مضمون اصل میں حافظ عبداللہ محدث روپڑی رحمہ اللہ کے رسالے ارسال الیدین بعد الرکوع میں بطور ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جسے ادارہ اشاعت قرآن و حدیث، کراچی کی جانب سے شائع کیا گیا ہے۔
بہترین اور قابل مطالعہ مضمون ہے۔ شاہد نذیر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

ضمیمہ ارسال الیدین
(از قلم عبدالوکیل ناصر)


امام ابن القیم رحمہ اللہ اپنی معرکۃ الآراء کتاب’’ اعلام الموقعین‘‘ میں رقم طراز ہیں:
’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ترک کی نقل کرنا دو قسم پر ہے ۔ اور دونوں سنت ہیں، ایک ان کا صراحت سے یہ کہنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ترک کر دیا، اسے اختیار نہیں کیا‘‘۔

(۱) جیسے کہ شہداء احد کے بارے میں مروی ہے کہ نبی علیہ السلام نے انہیں غسل دیا اور نہ ہی ان کے جنازے کی نماز پڑھی۔

(۲) نماز عید کے لئے مروی ہے کہ اس کے لئے نہ اذان ہوتی تھی نہ اقامت ہوتی تھی اور نہ ہی منادی ہوتی تھی۔

(۳) دو نمازوں کے جمع کر کے پڑھنے کے موقعہ پر مروی ہے کہ ان دونوں کے درمیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوافل و سنت پڑھے نہ ان میں سے کسی کے بعد وغیرہ وغیرہ ۔

دوسری قسم ترک کی یہ ہے کہ کسی فعل کی نقل نہ ہو باوجود یہ کہ اسباب ایسے موجود ہوں کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے کرتے تو ضرور لوگ اسے روایت کرتے یا تو سب ہی روایت کرتے یا کم از کم کوئی نہ کوئی ضرور اسے بیان کرتا۔

اور جب کسی نے بھی اسے بیان ہی نہیں کیا تو معلوم ہوا کہ اس کی کوئی اصل ہے ہی نہیں۔ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اجمعین) ایسے نہ تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے کسی فعل کو امت تک نہ پہنچائیں،کوئی کسی بھی وقت کہیں بھی اسے بیان نہ کرے۔ یہ بالکل نہ ممکن ہے۔ اس کی مثالیں سنئے:

(۱) نماز کے شروع میں نیت کے الفاظ زبان سے نہ کہنا۔

(۲) ہمیشگی اور پابندی کے ساتھ صبح اور عصر کی نماز کے بعد یا پانچوں نمازوں کے بعد مقتدیوں کی طرف منہ کر کے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دعا نہ مانگنا اور مقتدیوں کا آمین نہ کہنا۔

(۳) صبح کی نماز کے آخر میں بعد از رکوع ہر رکوع ہر روز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ اٹھا کر دعا ئے قنوت ’’ اللھم اھدنا‘‘ کے ساتھ نہ مانگنا اور سب مقتدیوں کا آمین نہ کہنا۔ (یہ نا ممکن ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ کام مواظبت کے ساتھ کریں روزانہ کریں اور پھر کوئی بڑا ، کوئی چھوٹا کوئی مرد کوئی عورت اس( کام) کو نقل نہ کرے، بیان نہ کرے)

(۴) مزدلفہ میں رات گذرانے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل نہ کرنا۔

(۵) شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل نہ کرنا۔

(۶) طواف زیارت کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا غسل نہ کرنا۔ اس سے معلوم ہوا کہ جو لوگ ان وقتوں میں غسل کو مستحب کہتے ہیں ان کا قول غلط ہے اور ان موقعوں پر غسل کرنا بھی خلاف سنت ہے۔ کیوں کہ ترک فعل بھی سنت ہے جس طرح کسی فعل کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا کرنا سنت ہے۔ پس جب ہم کسی ایسے کام کا کرنا مستحب مانیں گے۔ جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ کیا ہو تو ایسا ہی برا ہوگا جیسے ہم کسی ایسے کام کے نہ کرنے کو مستحب جانیں جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اختیار کیا ہو۔ ان دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ اگر اس پر یہ اعتراض ہو کہ نبی علیہ السلام نے اسے (یعنی کام کو) نہیں کیا۔ اس پر آپ کے پاس کیا دلیل ہے؟ کیوں کہ عدم نقل عدم فعل کو مستلزم نہیں۔

تو ہم جواب دیں گے کہ یہ اعتراض سنت و طریقہ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ناشناسی پر مبنی ہے۔ اور اگر آپ کو اسی پر اصرار ہے تو ہم کہتے ہیں کہ اگر کوئی تراویح کی نماز کے لئے بھی اذان کو مستحب بتلائے تو آپ اسے کیا جواب دیں گے؟ وہ بھی آپ سے کہہ سکتا ہے( جو آپ نے ہم سے کہا) کہ اس کے مستحب نہ ہونے کی دلیل کیا ہے؟ اگر آپ کہیں کہ اس کا منقول نہ ہونا ہی اس کے عدم استحباب کی دلیل ہے تو وہ پلٹ کر آپ کو کہے گا کہ کرنے کی روایت کا نہ پایا جانا نہ کرنے کا تقاضہ ضروری طورپر نہیں کرتا۔

اسی طرح ہو سکتا ہے کوئی کہہ دے کہ ہر نماز کے لئے غسل بھی واجب ہے تم کہو کہ یہ منقول نہیں۔ وہ کہے گا منقول نہ ہونے سے فی الواقع غسل کا بھی نہ ہونا لازم نہیں آتا اور کیوں جی اگر کوئی کہے کہ اذان کے آخری کلمے’’ لا الہ الا اللہ‘‘ کے بعد ’’ رحمکم اللہ‘‘ کہنا بھی مستحب ہے تم اگر انکار بھی کرو گے تو زیادہ سے زیادہ تمہاری دلیل یہی ہوگی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ منقول نہیں۔ وہ آپ کا یہ قاعدہ پیش کر دے گا کہ منقول نہ ہونا یہ ثابت نہیں کرتا ہے کہ دراصل موجود ہی نہ ہو۔

اگر کوئی کھڑا ہو کر یہ کہنا شروع کر دے کہ سیاہ لباس اور طیلسانی کپڑا پہننا جمعہ کا خطبہ دینے والے خطیب کے لئے ضروری ہے اور خطیب جب گھر سے چلے تو اس کے آگے چاؤش ہوں اور جب کبھی وہ اللہ اور اس کے رسول کا نام لے تو مؤذن بھی اپنی آواز بلند کریں۔ سب مل کر یا الگ الگ تم انکار کرو تو وہ تم سے دلیل طلب کرے تم کہو کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایسا ہونا مروی نہیں تو وہ کہے کہ مروی نہ ہونے سے واقعہ میں ایسا نہ ہونا ضروری نہیں ہو سکتا۔

کوئی کہے شعبان کی پندرہویں شب کو رجب کے پہلے جمعہ کی شب کو ساری رات نماز میں گزارنا مستحب ہے اور تمہارے انکار پر وہ تمہیں وہی کہے جو تم نے ہمیں کہا تھا تو آخر تمہارا جواب کیا ہوگا؟

الغرض اگر تم نے یہ اصول جاری کیا تو بدعتوں کا دروازہ کھل جائے گا اور ہر بدعتی اپنی بدعت کے لئے اس کو دلیل بنالے گا، سند بنالے گا۔ پس صحیح بات یہی ہے کہ جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کئے ہوئے کام کرنا سنت ہے اسی طرح آپ کے چھوڑے ہوئے کام چھوڑ دینا بھی سنت ہے۔(اعلام الموقعین ،عربی جلد۲، اردو جلد اول)
(رکوع کے بعد ہاتھ نہ باندھنا اسی تناظر میں دیکھا جائے تو سنت ترکیہ قرار پاتا ہے۔واللہ اعلم)

امام ابن القیم رحمہ اللہ کی اس گفتگو کے بعد غور کیجئے کہ نماز کے مسائل کس قدر واضح ہیں۔ ان میں کوئی بھی ابہام و اشکال اور اخفاء نہیں رہاہے۔ ائمہ کرام علماء عظام (رحمہم اللہ وشکرسعیھم) ہر دور میں چند ایک مخصوص( نماز کی) غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہے ہیں۔ حتی کہ امام احمد رحمہ اللہ نے نماز میں پائی جانے والی کم و بیش سو غلطیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کی اور پھر سنت سے ان کی اصلاح کی بھی کوشش کی۔(جیسا کہ عندالعلماء معروف ہے)

امام شاطبی رحمہ اللہ ، امام ابن القیم رحمہ اللہ وغیرہ نے اپنی اپنی کتب میں بہت سی چھوٹ جانے والی رہ جانے والی سنتوں کی نشاندہی کی اور ساتھ ساتھ ان بدعات کا بھی قلع قمع کیا جو سنت کے مفقود ہونے سے وجود میں آئی تھیں۔ فجزاھم اللہ خیر الجزاء۔
(اصحاب علم و ذوق اس کی تفصیل اعلام الموقعین اور الاعتصام میں دیکھ سکتے ہیں)
مگر اتنی محنتو ں کے باوجود زیر نظر مسئلہ’’ رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا‘‘ (جس کے مقابلے میں ارسال الیدین بعد الرکوع کو خلاف سنت قرار دیا جا رہا ہے) کہیں بھی کسی بھی تصنیف میں دکھا ئی نہیں دیتا۔ اضطراب لحیۃ تک بیان کر دینے والے سے یہ( اگر واقعی یہ کوئی مسئلہ تھا) تو مخفی کیسے رہ گیا؟

اگر رکوع کے بعد ہاتھ نہ باندھناغلطی تھی ،کوتاہی تھا، سنت کی موت تھی تو پھر امام احمد رحمہ اللہ نے اپنے ذکر کردہ سو مسائل میں اسے ذکر کر کے اس کی اصلاح کیوں نہ کی؟ بلکہ اس کے بر عکس بعد الرکوع کے مسئلے میں اختیار دیدیا کہ باندھ لو تو بھی صحیح چھوڑ دو تو بھی صحیح آخر کیوں؟

وہ کون سے دلائل تھے جن کی بنیاد پر امام احمد رحمہ اللہ جیسے محدث و فقیہ نے اس مسئلہ میں گنجائش کا راستہ اختیار کیا؟ کیا آج وہ دلائل ارسال والوں کو کفایت نہیں کر رہے؟ جو انہیں( وضع الیدین والے) آئیں بائیں شائیں کا حامل قرار دیتے ہیں۔

کیا امام احمد رحمہ اللہ کی طرح وضع الیدین والے بھی اتنے معتدل مزاج ہیں؟ اگر ہیں تو پھر آئیں بائیں شائیں اور خلاف سنت کے فتوے کس بنیاد پر؟

وضع کے حق میں انہی سابقہ باتوں کو گھما پھرا کر بار بار چھاپنا (جبکہ ان تمام باتوں کا جواب شافی و کافی ہو چکا ہے) کیا معنی رکھتا ہے؟

حتی کہ ایک صاحب نے( جن کی کتاب ابھی تک چھپی نہیں ہے) یہاں تک لکھ دیا کہ ارسال والے اپنے عمل کو سنت کہہ کر’’ من کذب علی متعمدا۔۔۔۔۔‘‘ کی رو سے جہنم کے ایندھن ہیں۔ نعوذباللہ من ذلک

اور موصوف کی سب سے وزنی دلیل( ان کے زعم میں ) یہ تھی کہ بچہ جب پیدا ہوتا ہے تو اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اور یہ فطری عمل ہے جبکہ ارسال ایک غیر فطری عمل ہے۔ سبحان اللہ

اگر ازراہ انصاف دیکھا جائے تو محدثین کے ابواب و تراجم ، احادیث کا سیاق و سباق اس سلسلے میں بالکل واضح ہے کہ ہاتھ باندھنے کا عمل قیام قبل الرکوع میں ہے۔
اسی طرح امت مسلمہ کا عملی تواتر بھی اسی کی تائید کرتا ہے اور یہ بات فریق ثانی کو بھی تسلیم ہے کہ تواتر عملی کسی ثابت شدہ عمل کا مؤید ہو سکتا ہے۔

اسی طرح اگر کچھ روایتوں میں مطلقا ہاتھ باندھنے کا ذکر آیا ہے تو اس مطلق کو بھی مقید پر محمول کیا جائے گا۔ اور ہاتھ باندھنے کا عمل قیام قبل الرکوع کے ساتھ مقید ہے۔ کما لا یخفی علی اھلم العلم والمعرفۃ

اس مسئلہ میں احباب وضع الیدین (بعدالرکوع) کی طرف سے چند شبھات پیش کیئے جاتے ہیں۔ تو اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضرورت محسوس ہوئی کہ مختصراً و اجمالاً شبھات کو مع الجواب جمع کر دیا جائے۔ تاکہ متلاشیان علم و حق کی تشنہ لبی کے لئے سیرابی کی راہ ہموار ہو سکے۔ ملاحظہ کیجئے۔ واللہ ولی التوفیق

شبہ:
ایک رکعت میں دو قیام ہوتے ہیں بالکل ایک ہی حیثیت کے۔

الجواب: امام ابن القیم رحمہ اللہ نے اپنی’’کتاب الصلاۃ‘‘ میں صرف سجدہ ہی کو ایک رکعت میں دوہرا(مکرر) ذکر کیا ہے، اور لکھا ہے کہ یہی سب سے افضل ترین رکن ہے اور اس کی تکرار بھی اس کی عظمت و فضیلت کی نشاندہی ہے۔ اس طرح کی بات شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے اپنی کتاب’’ حجۃ اللہ البا لغۃ‘‘ میں لکھی ہے۔ لہٰذا یہ بات بالکل واضح ہے کہ ایک رکعت کے ارکان میں صرف رکن سجدہ ہی دوہرا یا جاتا ہے۔ اور اسی طرح یہ بھی سمجھ لینا چاہیئے کہ قیام قبل الرکوع اور قیام بعدالرکوع میں بھی فرق واضح ہے۔ امام احمد رحمہ اللہ کا بعد الرکوع میں وضع اور ارسال میں اختیار بھی دونوں قیاموں میں فرق کی دلیل ہے۔ کیوں کہ قبل الرکوع کے قیام میں یہ اختیار نہیں پایا جاتا کہ اس میں تو وضع کی دلیلیں خود مسند احمد میں بھی درج ہیں۔
نیز اھل علم کا قیام بعد الرکوع کو قومہ قرار دینا بھی دونوں قیاموں کی حیثیت میں فرق کی دلیل ہے ۔ اس لئے ایک رکعت میں دو قیاموں کو ایک ہی حیثیت سے بیان کرنا، لکھنا اور دونوں کا حکم ایک ہی قرار دینا فہم سلف صالحین کے منافی ہے۔واللہ اعلم

شبہ:
نسائی میں ہے’’اذا کان قائما فی الصلاۃ۔۔۔‘‘ یعنی جب بھی نماز میں آپ کھڑے ہوتے تو دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ کو پکڑ کر کھڑے ہوتے۔ لہٰذا ہر قیام میں ہاتھ باندھنا ثابت ہوا۔

الجواب: یہاں غالباًلفظ ’’اذا‘‘ کے عموم سے استدلال کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہر وقت ہر مسئلہ میں اسی طرح استدلال کرنا صحیح نہیں۔ اگر یہ بات ہی صحیح ہے تو پھر صحیح بخاری میں’’ اذا قام فی الصلاۃ رفع یدیہ‘‘ وارد ہوا ہے۔ جس کا معنی یہ ہے کہ جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں کھڑے ہوتے رفع الیدین کرتے تھے ۔اب عموم کا تقاضہ ہے کہ جب بھی پہلی رکعت سے کھڑے ہوں یا تیسری سے کھڑے ہوں رفع الیدین کیا جائے اسی طرح وتر کی 9رکعت میں ہر رکعت کے قیام پر اور سجدہ تلاوت سے اٹھ کر رفع الیدین کیا جائے(جبکہ سجدہ تلاوت حالت نماز میں ہو)۔
مگر ہم دیکھتے ہیں کہ اس’’عموم‘‘ کا قائل وفاعل کوئی بھی نہیں۔ آخر کیوں؟ اور نہ ہی کوئی اس کا مخصص پیش کر سکتا ہے۔ اور نہ ہی ان مقامات پر رفع الیدین کی ممانعت کسی حدیث میں وارد ہوئی ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ یہ حدیث سیدنا وائل رضی اللہ عنہ کی ہے۔ اگر تمام ذخیرہ احادیث سے ان کی وضع الیدین کی مرویات جمع کی جائیں تو نتیجہ یہی نکلے گا کہ ہاتھ قیام قبل الرکوع میں باندھے جائیں گے۔(تفصیل کے لے سلسلہ صحیحہ ۲۲۳۷ دیکھئے)
تیسری بات یہ ہے کہ نسائی کی شرح’’ ذخیرۃ العقبی فی شرح المجتبی‘‘ جو (۴۰) اجزاء میں چھپی ہے اس میں بھی’’ اذا‘‘ کے عموم سے استدلال کر کے بعد الرکوع ہاتھ باندھنے والوں کے استدلال کی تردیدی کی گئی ہے۔

شبہ:
بخاری میں’’ اذا قام فی الصلاۃ‘‘ہے جبکہ نسائی میں’’ اذا کان قائما فی الصلاۃ‘‘ ہے۔ دونوں میں فرق ہے۔

الجواب: قام اور قائما میں اذا کی وجہ سے عموم کا معنی ہی پایا جاتا ہے۔ دونوں میں کوئی فرق دکھائی نہیں دیتا۔ نیز یہ کہ نسائی والی روایت بیہقی و طبرانی وغیرہ میں ’’ کان اذا قام فی الصلاۃ قبض علی شمالہ بیمینہ ‘‘ کے الفاظ سے وارد ہوئی ہے۔(دیکھئے سلسلہ صحیحہ نمبر ۲۲۳۷)

لہٰذا دونوں لفظ ایک ہی معنی میں آئے ہیں کہ جب بھی نماز میں کھڑے ہوئے۔
مزید یہ کہ شیخ محدث دیار سندھ بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ نے بھی الجامع الصغیر کے حوالے سے یہ الفاظ لکھے ہیں’’کان اذا قام فی الصلاۃ۔۔۔۔۔۔۔‘‘اور اس قام کو قائماً کے معنی میں لیتے ہوئے ترجمہ کیا ہے’’جب بھی نماز میں کھڑے ہوئے۔۔۔۔۔۔‘‘
(دیکھئے رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا صفحہ ۱۵ طبع مکتبہ الدعوۃ السلفیہ حیدر آباد سندھ)
لہٰذا قام اور قائماً میں معناً کوئی فرق نہیں خصوصاً فیما نحن فیہ۔۔۔

شبہ:
بخاری میں حدیث ہے کہ آپ رکوع سے سر اٹھاکر اتنی دیر کھڑے رہتے کہ ہم کہتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھول گئے ہیں۔ اس سے ثابت ہوا کہ یہ اشتباہ صرف اسی صورت میں ہو سکتا ہے جب ہاتھ بندھے ہوں۔

الجواب: بھولنے کی وجہ صرف طول قیام تھا۔ مسند احمد میں ہے’’قد نسی من طول ما یقوم‘‘ہاتھوں کے باندھنے کو بھول و نسیان کی وجہ قرار دینا خود ساختہ اختراع ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے لکھا ہے:

(۱) ای نسی وجوب الھوی الی السجود
(۲) یحتمل ان یکون المراد انہ نسی انہ فی الصلاۃ
(۳) او ظن انہ وقت القنوت حیث کان معتدلا۔۔۔(فتح الباری)

اب اس فرمان ابن حجر پر ازراہ انصاف غور کیجئے کیا معنی نکلتا ہے۔
ابن حجر رحمہ اللہ کی دوسری بات کیا واضح نہیں کہ اشتباہ کی وجہ صرف ارسال الیدین تھا۔ کیا ہاتھ بندھے ہونے کی صورت میں یہ خیال ہو سکتا تھا، کہ شاید نماز کی حالت ہی میں نہیں؟ اسی طرح ابن حجر رحمہ اللہ کی(تیسری بات کہ حالت اعتدال میں تھے اور گمان تھا کہ یہ وقت قنوت ہے) پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ’’کان معتدلا‘‘ سے مراد ہاتھ چھوڑ کر سیدھا کھڑے ہونا مراد ہے۔
(یاد رہے کہ لفظ اعتدال سے اور جگہ ہم ارسال مراد نہیں لیتے مگر یہاں یہ اس معنی کا متقاضی ہے)

شبہ:
نماز میں ہاتھ کی صرف ۴ حالتیں ہیں( ہاتھ باندھنا، گٹھنے پر رکھنا، زمین پر رکھنا ،ران پر رکھنا)۔

الجواب: یہ جملہ کہ نماز کی چار ہی حالتیں ہیں کسی حدیث کا ٹکڑا نہیں ہے۔ بلکہ خود ساختہ اختراع ہے۔
’’ام لھم شرکاء شرعوالھم من الدین مالم یاذن بہ اللہ‘‘
کیا رفع الیدین ہاتھوں سے نہیں ہوتا؟ رفع الیدین ہاتھوں کی پانچویں حالت ہے۔ لہٰذا چار کا خود ساختہ عقیدہ حدیث کی روشنی میں ٹوٹ گیا۔

کیا قنوت میں ہاتھ نہیں اٹھائے جاتے؟ تو یہ بھی ایک حالت ہے۔ جس نے چار حالتوں کی قید کو پاش پاش کر دیا۔

نمازی کی ہر حرکت کو توقیفی قرار دینا( اپنی طرف سے) شریعت سازی ہے۔ کیوں کہ تجربہ شاہد ہے کہ نمازی شخص کئی ایک حرکتیں (اختیاری وغیر اختیاری) سر انجام دیتا ہے۔ تو کیا اسے توقیفی قرار دے کر اسے سنت کا درجہ دیا جائے گا؟

ذرا بتائیے! کہ حدیث میں رکوع و سجود کی حالت میں نگاہ کے بارے میں کیاحکم وارد ہوا ہے، نگاہ کہاں رکھی جائے گی؟

نیز قیام میں دونوں پیروں کا درمیانی فاصلہ کس قدر ہوگا؟

شبہ:
اس مسئلہ میں صحابہ بھی مختلف فیہ تھے۔

الجواب: یہ بات دنیا کی کسی بھی کتاب میں نہیں ہے۔ اگر ہے تو ذرا اس کتاب کا نام بتادیں، یہ بھی بتادیں کہ ارسال الیدین والوں کے دلائل کیا کیا تھے؟
(یاد رہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے نماز نبی علیہ السلام سے سیکھی تھی، کتب احادیث سے نہیں)

شبہ:
امام ابن حزم رحمہ اللہ نے’’المحلیٰ‘‘ میں لکھا ہے’’ویستحب ان یضع المصلی یدہ الیمنیٰ علی کوع یدہ الیسریٰ فی الصلاۃ فی وقوفہ کلہ فیھا‘‘ نیز المحلی میں بڑے بڑے محدثین ہاتھ باندھے ہوئے نظر آتے ہیں۔

الجواب:یہ بھی سراسر غلط فہمی اور استقراء و تتبع کی کمی کے باعث ہے۔ یا پھر ادھوری عبارتیں نقل کر نے کی وجہ سے ایسا ہے۔(یہ کوئی دلیل تو نہیں مگر الزامی جواب سنیئے)

اس سلسلے میں عرض ہے کہ کیا امام ابن حزم رحمہ اللہ کا صرف باب قائم کر دینا ہی دلیل ہے؟

کیا اسے دلیل بنا کر ’’شرع مالم یاذن بہ اللہ ‘‘ کا ارتکاب نہیں کیا جا رہا؟
اور اگر امام ابن حزم رحمہ اللہ کا قائم کر دہ باب بھی دلیل و حجت ہے تو پھر دیگر ائمہ حدیث کے قائم کر دہ باب حجت کیوں نہیں ہو سکتے، جن میں صراحت کی گئی ہے کہ ہاتھ باندھنے کا عمل قبل الرکوع کے قیام میں ہوگا۔

امام ابن حزم کے ہاں ہاتھ باندھنا( نماز میں) فقط مستحب ہے ۔ کیا آپ کے ہاں بھی فقط مستحب ہے؟ اگر ہے تو مستحباب کے لئے اس قدر شورو غوغا کس لئے؟ اور اگر نہیں تو پھر اس سے استدلال کیوں؟

یاد رکھیئے کہ دلیل تو امام ابن حزم رحمہ اللہ کی پیش کردہ احادیث و آثار صحیحہ ہی ہوں گے۔ آئے دیکھئے وہ کیا ذکر کرتے ہیں۔

امام ابن حزم رحمہ اللہ پہلی دلیل میں حدیث وائل بن حجر رحمہ اللہ عنہ نقل کرتے ہیں۔ جس کے الفاظ ہیں’’ رفع یدیہ حین دخل فی الصلاۃ کبر ثم التحف بثوبہ ثم وضع یدہ الیمنیٰ علی الیسریٰ‘‘

اب ایمانداری سے بتائیں اس میں قیام قبل الرکوع میں وضع ہے یا بعد الرکوع ؟ یا مطلقا قیام میں وضع ہے؟

یقیناًصرف پہلی ہی بات ہے، اب بتایئے جناب کہ صرف باب سے استدلال کرنا کیسا ہے، جبکہ حدیث باب اپنے موقف میں واضح ہے اور یہ بات امام ابن حزم کو بھی معلوم تھی اور اس باب سے انہوں نے بھی وہ مطلب اخذ نہیں کیا جو آج کے متاخرین نے اخذ کیا ہے۔ اسی طرح تیسری دلیل کے طور پر جو اثر امام ابن حزم نے پیش کیا ہے وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا اثر ہے جو ہم قیام قبل الرکوع میں وضع کی دلیل بنا کر پیش کر چکے ہیں۔ تفصیل المحلیٰ میں دیکھ لیں، بات سمجھ آجائے گی۔ ان شاء اللہ

اور جہاں تک بات ہے بڑے بڑے محدثین کے عامل وضع ہونے کی تو یہ بھی سراسر خوش فہمی پر مبنی ہے۔ اس لئے کہ جن چند ایک بزرگوں کے امام ابن حزم نے نام دیئے ہیں، ان میں ابراہیم نخعی، سعید بن جبیر اور محمد بن سیرین (رحمہم اللہ )سے تو ارسال کا عمل ہی ملتا ہے۔
(دیکھیئے ابن ابی شیبہ ، التمھید وغیرہ)

اب اگر اس ارسال کو مطلقاً مانیں تو مسئلہ ہی ختم اور اگر آپ ضد چھوڑ کر( اچھے بچوں کی طرح )اس ارسال کو بعد الرکوع پر محمول کر لیں تو سب صحیح ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ

ویسے یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اصحاب وضع کبھی بھی امام ابن حزم رحمہ اللہ کی ’’ المحلیٰ‘‘ سے پوری عبارتیں مع احادیث و آثار نقل نہیں کرتے۔ آخر کیوں؟
’’کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے‘‘

شبہ:
ائمہ اربعہ کے ہاں بھی (بعد الرکوع) ہاتھ باندھنا ہی ہے۔

الجواب: ائمہ اربعہ کا عمل کوئی دلیل تو نہیں ہے؟ مگر انہیں وضع کا عامل قرار دینا بھی صحیح نہیں ہے۔ تفصیل دیکھئے۔

فقہ حنفی:
فقہ حنفی میں قومہ میں ارسال اتفاقی عمل ہے۔
(فتاویٰ عالمگیری)
ارسال پر تین ائمہ احناف کا اتفاق اور امام محمد کا عمل دلیل ہے۔
(البنایہ شرح الھدایہ)
بعدالرکوع وضع کے مسنون نہ ہونے پر اجماع ہے۔
(بدائع الصنائع)
صحیح بات یہی ہے کہ قومہ و قیام بعد الرکوع میں وضع نہیں ۔
(عمدۃ القاری)
عبدالحئی لکھنوی رحمہ اللہ نے یہ تو لکھا ہے کہ وضع اختیار کرنے میں کوئی حرج نہیں(کیونکہ اصول حنفیہ کے موافق ہے) مگر یہ بھی تو لکھا ہے

کہ یہ تمام کتب( احناف) کے خلاف ہے*۔(السعایہ، سہیل اکیڈمی لاہور)
موجودہ حنفیوں کا عمل بھی ارسال ہی کا مؤید ہے۔

فقہ مالکی:
امام مالک رحمہ اللہ سے نماز میں ہاتھوں کے بارے میں دوباتیں نقل ہوئی ہیں۔ (۱) نماز میں صرف ارسال ہی ہے۔(قیام اول ہو یا ثانی)(۲) نماز میں ہاتھ باندھے جائیں گے۔ (التمہید)
اب عملی زندگی میں مالکی مقلدین کا عمل دیکھ لیں وہ کس پر عمل پیرا ہیں بعد از رکوع تو یقیناًارسال ہی کے عامل ہیں۔

فقہ شافعی:
امام نووی رحمہ اللہ نے’’ المجموع‘‘ میں لکھا ہے’’فاذا اعتدل قائماً حط یدیہ‘‘ یعنی بعد الرکوع جب سیدھا کھڑا ہو تو ہاتھوں کو گرادے۔ (المجموع شرح المھذب)
دکتو روہبہ زحیلی نے بھی شافعی نماز کے طریقہ میں بعد الرکوع ارسال کا ذکر کیا ہے۔ (الفقہ الاسلامی جلد اول)
____________________________________________________________________________
* حنفیہ اسے سنت نہیں کہتے بلکہ اصول کے موافق بتاتے ہیں۔
عملی طور پر بھی تجربہ کر لیں شافعی مقلدین کیا کرتے ہیں۔(ارسال ہی کرتے ہیں)

فقہ حنبلی:
فقہ حنبلی میں امام احمد رحمہ اللہ سے بعد الرکوع کے قیام میں وضع اور ارسال کا اختیار نقل کیا گیا ہے۔ مگر فقہ حنبلی میں فقط ارسال کا بھی قول ذکر
ہوا ہے۔ جیسے کہ صاحب الانصاف نے ایک جگہ لکھا ہے’’أو ارسلھما نص علیہ کما سبق وعنہ اذا قام رفعھما ثم حطھما فقط ،وقال فی المذہب والافادات والتلخیص وغیرھم: اذا انتصب قائماً ارسل یدیہ‘‘
(الانصاف فی معرفۃ الراجح من الخلاف علی مذہب الامام احمد بن حنبل)
خلاصہ کلام یہ کہ صرف ارسال بھی نقل ہوا ہے اور موجودہ حنبلی مقلدین کی اکثریت کا عمل اس کا مؤید ہے۔ نیز فقہ حنبلی کے معروف عابد و زاہد شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے بھی ارسال ہی ذکر کیا ہے۔
(غنیۃ الطالبین دیکھئے)
کتبہ عبدالوکیل ناصر
وصلی اللہ تعالیٰ علی نبیہ محمد وعلی آلہ وصحبہ اجمعین
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
السلام علیکم ورحمتہ اللہ!

یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں کہ مصنف حفطہ اللہ پہلے رکوع کے بعد قیام میں ہاتھ باندھنے کو نہ صرف راجح قرار دیتے تھے بلکہ کبھی کبھی خود بھی اس پر عمل کرتے تھے۔ لیکن جب احباب میں سے متشددین نے اس مسئلہ کو بہت اچھالا اور کہا کہ رکوع کے بعد ہاتھوں کو چھوڑنا صحیح حدیث کی مخالفت ہے تو اس مسئلہ پر تحقیق کی اور اپنے پرانے موقف سے رجوع کرلیا۔ اب موصوف رکوع کے بعد قیام میں ہاتھ باندھنے کو واضح غلطی یا اجتہادی خطاء قرار دیتے ہیں۔ اور اس پر مناظرہ کرنے کو بھی تیار ہیں۔
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
یہ سراسر اجتھادی مسئلہ ہے اس میں سختی سے گریز کرنا چاہئے شیخ العرب والعجم بدیع الدین شاہ راشدی رحمہ اللہ جو رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے کے قائل اور ان کے بھائی شیخ محب اللہ شاہ راشدی رحمہ اللہ رکوع کے بعد ہاتھ چھوڑنے کے قائل تھے کسی بھی تحقیق کرنے والے کیلئے ان دونوں شیخین کی کتب میں کافی مواد موجود ہے جن کے تقابل کے بعد کسی ایک مؤقف کی راجح ہونے کا مؤقف قائم کیا جاسکتا ہے اور ان اجتھادی مسائل میں مناظرہ بازی سمجھ سے بالا ہے ایک سنجیدہ طرز تحقیق والے شخص کیلئے ان کتب کا مطالعہ ہی کافی رہے گا ۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
ان اجتھادی مسائل میں مناظرہ بازی سمجھ سے بالا ہے ۔
جب رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے والوں کی اکثریت سرے سے اس مسئلہ کو اجتہادی ہی تسلیم نہ کرے بلکہ بعض متشددین تو اسی مسئلے کو دوستی اور دشمنی کا معیار بنالیں اور وضع الدین بعد الرکوع پر عامل علمائے کرام اس پر خاموش تماشائی ہوں الا ماشاءاللہ تو فتنے کی سرکوبی کے لئے مناظرے کی نوبت آجانا ایک فطری اور جائز عمل ہے۔
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
تشدد کی مثالیں دونوں فریقین سے ملتی ہیں جبکہ موجودہ حالات میں تو وہ سابقہ تشدد والی فضا بھی برقرار نہیں رہی تو پھر ایسی صورتحال میں دوبارہ وہ فضا کیوں پیدا کرنا چاہتے ہیں ؟
مسئلہ ھذا میں صرف اور صرف سنجیدہ مطالعہ کی ضرورت ہے اگر کتاب وسنت کی ٹیم مسئلہ ہذا پر لکھی گئی جانبین کی کتب اپلوڈ کردے تو قارئین جانبین کے دلائل پڑھ کر کسی نتیجہ پر پہنچ سکتے ہیں
مناظرہ بازی تو ان مسائل کا بھی حل نہیں جن کے دلائل صریحہ ہیں اھل حق بھی مناظرہ میں شکست سے دوچار ہوجاتے ہیں تو پھرآپ نے مناظرانہ بازی کو مسائل کا حل کیسے سمجھ لیا ۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
[URDU]اس مسئلہ میں صحیح بخاری کی ایک حدیث فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہے , مگر اس حدیث کو پڑھنے سے قبل یہ سمجھ لیں کہ وہ فیصلہ کن کیوں ہے ؟
اس بناء پر کہ قائلین وضع الیدین بعد از رکوع کے دلائل جو خاص ہیں وہ سب ضعیف اور نا قابل اعتماد ہیں یا پھر دین میں حجت و دلیل بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے , اور وہ دلائل جو دین میں حجت بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ دو طرح کے ہیں
۱۔ سدل سے ممانعت والی احادیث
۲۔ عمومات , جن میں قیام میں ہاتھ باندھنے کا ذکر ہے۔
پہلی قسم کے دلائل :
تو اس لیے معتبر نہیں ہیں کیونکہ نماز میں ممنوعہ سدل لغوی سدل نہیں بلکہ خاص سدل ہے ۔
لغت میں سدل کا معنى ہے " ارخاء " یعنی کسی بھی چیز کو لٹکا دیناخواہ وہ لباس ہو یا جسم کا کوئی حصہ اگر وہ آزادانہ طور پر لٹک رہا ہے کہ اسکا زیریں حصہ کسی بھی چیز کے ساتھ باندھا نہیں گیا اس پر لغۃً لفظ سدل صادق آتا ہے ۔
چونکہ ہاتھوں کو اگر چھوڑ دیا جائے تو بھی لغوی طور پر سدل بنتا ہے اسی بناء پر مانعین ارسال الیدین بعد از رکوع اس عمل کو ناجائز قرار دیتے ہیں اور ہاتھ باندھتے ہیں ۔
لیکن اگر نماز میں ممنوعہ سدل کو لغوی سدل ہی سمجھ لیا جائے تو پھر قمیص پہن کر نماز پڑھنا بھی ناجائز ٹھہرتا ہے کیونکہ وہ بھی آگے اور پیچھے اسی کیفیت سے لٹکتا ہے جس پر لفظ سدل صادق لغوی اعتبار سے صادق آتا ہے , یہیں بس نہیں بلکہ لغوی سدل تو دھوتی پر بھی صادق آتا ہے اور انسان کے سر کے بالوں پر بھی پگڑی کے شملہ پر بھی اور اور اور ....... الخ .
نماز میں جو سدل ممنوع ہے وہ ہے :
" ارخاء الثوب قياما حتى يصيب الأرض "
قیام کی حالت میں کپڑوں کو اس انداز سے لٹکانا کہ وہ زمیں بوس ہو جائیں ۔
اور دوسری دلیل :
اس لیے ساقط الاعتبار ہے کیونکہ اس میں عموم ہے , یعنی قیام مطلقا کہا گیا ہے اب اس قیام سے کونسا قیام مراد ہے رکوع سے پہلے والا یا بعد والا اسکی وضاحت نہیں ہے ۔ اور اصول ہے کہ جب کسی معاملہ ایک دلیل عام اور ایک خاص تو خاص کو عام پر مقدم کیا جاتا ہے۔
ہماری دلیل :
اس بارہ میں خاص رکوع سے بعد ہاتھ چھوڑنے پر واضح دلالت کرتی ہے , ملاحظہ فرمائیں :
عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ يُرِينَا كَيْفَ كَانَ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَاكَ فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ فَقَامَ فَأَمْكَنَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَمْكَنَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَانْصَبَّ هُنَيَّةً

ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ سیدنا مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ نماز کے اوقات کے علاوہ ہمیں دکھاتے تھے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کیسی تھی , تو وہ کھڑے ہوئے اچھی طرح قیام کیا پھر رکوع کیا تو اچھی طرح رکوع کیا پھر اپنے سر کواٹھایا تو تھوڑی دیر کے لیے جسم کو ڈھیلا چھوڑ کر کھڑے ہوگئے ۔
صحيح بخاري كتاب الأذان باب الطمانينة حين يرفع رأسه من الركوع حـ 802

اس حدیث میں ایک تو خاص موقعہ ذکر ہوا ہے اور وہ رکوع کے بعد کا , اور دوسرا اس دوران ایک خاص عمل ذکر ہوا ہے اور وہ ہے " انصباب " انصباب عربی زبان میں کسی بھی چیز کے بہاؤ پر بولا جاتا ہے ۔ اللہ نے سورۃ عبس میں آسمان سے نازل ہونے والے پانی یعنی بارش کے لیے لفظ "صب" استعمال کیا ہے اسی طرح غسل والی احادیث میں سر پر پانی بہانے کے لیے بھی لفظ " صب " استعمال کیا گیا ہے جسکا معنى ہے پانی کو بہانا , اسی مصدر ص ب ب کا باب انفعال انصباب ہے جو کہ اسے متعدی سے لازم بنا دیتا ہے تو انصباب کا معنى ہوگا خود بہہ جانا ۔
یعنی اس حدیث میں رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ نماز بیان کرتے ہوئے مالک بن حویرث رکوع کے بعد انصاب کرکے دکھا رہے ہیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہاتھوں کو ڈھیلا چھوڑ دیا جائے باندھا نہ جائے ۔ صرف ہاتھوں کو ہی نہیں بلکہ سارے جسم کو ڈھیلا چھوڑا جائے قیام کی حالت میں تو انصباب بن جائے گا۔
اس حدیث میں رکوع کے بعد ہاتھ چھوڑنے پر واضح اشارہ موجود ہے ۔
لہذا یہ حدیث اس مسئلہ میں فیصلہ کن " حکم " کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس میں تأویل کی گنجائش نہیں ہے ۔
[/URDU]
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
[URDU]
لہذا یہ حدیث اس مسئلہ میں فیصلہ کن " حکم " کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس میں تأویل کی گنجائش نہیں ہے ۔
[/URDU]
مولانا ابوالاشبال احمد شاغف بہاری نے اپنی کتاب "مقالاتِ شاغف" میں تحریر کیا ہے کہ صحیح بخاری کی متعدد شروحات تحریر کی جا چکی ہیں۔
مجھے یہ جاننے کی خواہش ہے کہ وہ کون کون سے قابل احترام شارحینِ بخاری ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ صادر کیا ہو کہ ارسال الیدین بعد الرکوع کے مسئلہ کی تائید میں یہ حدیثِ بخاری فیصلہ کن " حکم " کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس میں تاویل کی گنجائش نہیں ہے ۔

اگر اس ضمن میں اپنی مفید معلومات سے آگاہ کریں تو نوازش ہوگی۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
مولانا ابوالاشبال احمد شاغف بہاری نے اپنی کتاب "مقالاتِ شاغف" میں تحریر کیا ہے کہ صحیح بخاری کی متعدد شروحات تحریر کی جا چکی ہیں۔
مجھے یہ جاننے کی خواہش ہے کہ وہ کون کون سے قابل احترام شارحینِ بخاری ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ صادر کیا ہو کہ ارسال الیدین بعد الرکوع کے مسئلہ کی تائید میں یہ حدیثِ بخاری فیصلہ کن " حکم " کی حیثیت رکھتی ہے کہ جس میں تاویل کی گنجائش نہیں ہے ۔

اگر اس ضمن میں اپنی مفید معلومات سے آگاہ کریں تو نوازش ہوگی۔
اللہ کا لاکھ فضل وکرم ہے کہ اللہ نے ہمیں اہل الحدیث بنایا ہے اور کسی شخصیت سے مرعوب ہونے کے شر سے محفوظ رکھا ہے ۔ ہمارا مسلک اتباع کتاب وسنت ہے ۔ ہمارا بچہ بچہ یہ نعرہء رستہ خیز بلند کرتا نظر آتا ہے : اہل الحدیث کے دو ہی اصول " کتاب اللہ و سنت رسول" , اہل الحدیث کے دو اصول " اطیعوا اللہ و أطیعوا الرسول " یہی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا منہج تھا اور یہی سلف صالحین کا منہج تھا کہ ہر مسئلہ کو قیل وقال کے بجائے براہ راست کتاب وسنت سے اخذ فرماتے تھے ۔ اور کتاب وسنت کے مفاہیم ومطالب کو سمجھنے کے لیے وہ کسی شخصیت سے مرعوب ہوئے بغیر دلائل کا سہارا لیتے تھے اور کہا کرتے تھے " الجماعۃ ما وافق الحق ولوکنت وحدک " جماعت وہ ہے جو حق کے موافق ہو خوا تو اکیلا ہی کیوںنہ ہو , یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالى نے اکیلے ابراہیم علیہ السلام کوجماعت قرار دیتے ہوئے فرمایا :إن ابراہیم کان امۃ " ابراہیم اکیلے ہی امت تھے (النحل : ۱۲۰) ,
اہل الحدیث اورمحدثین متقدمین اورصحابہ وتابعین کے منہج کو اجمالا ذکر کرنے کے بعد عرض ہے کہ :
میں نے دلائل پیش کر دیے ہیں , اگر ان دلائل پر کوئی اعتراض یا اشکال ہے تو اسے بیان کیا جائے ۔
وگرنہ اگر آپ کی ذکر کردہ قید درست تسلیم کرلی جائے تو ہر وہ شخص جو سب سے پہلے کوئی بھی اجتہاد و استنباط پیش کرے اس سے یہ کہا جائے گا کہ اپنے سے قبل کے افراد جنہوں نے اس حدیث یا آیت سے یہ مفہوم کشید کیا ہو یا یہ تبصرہ کیا ہو کا قول یا حوالہ پیش کیا جائے نتیجۃ اجتہاد واستنباط کا دروازہ آپ بند کر بیٹھیں گے اور کسی کے لیے بھی کوئی بھی اجتہاد جائز نہیں ہوگا کیونکہ مجتہد اول سے قبل بھی آپکے قاعدے کی رو سے قول مانگا جائے گا وگرنہ اسکا قول مردود قرار دے دیا جائے گا۔
الغرض بات دلیل کی ہوتی ہے خواہ اس سے قبل کسی نے اس دلیل سے وہ مسئلہ نکالا ہو یا نہ , صرف دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ اس دلیل کی عبارۃ , اشارہ , دلالت , اقتضاء , یا مفہوم سے مسئلہ مستنبطہ کشید ہوتا بھی ہے کہ نہیں ۔
دلیل میں نے پیش کی ہے آپ یہی سمجھیں کہ میں ہی وہ پہلا شخص ہوں جو صحیح بخاری کی اس روایت سے یہ مطلب و مسئلہ کشید کررہاہوں اور اس مسئلہ کے درست کشید ہونے پر دلائل رکھتا ہوں ۔ جن میں سے کچھ میں نے ذکر کر دیے ہیں ۔ ان پر اگر کوئی اشکال واعتراض ہے یا کچھ شبہات ہیں تو آپ انہیں پیش کرنے کا مکمل حق محفوظ رکھتے ہیں ۔
 

بشیراحمد

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
101
ری ایکشن اسکور
459
پوائنٹ
115
[URDU]
ہماری دلیل :
اس بارہ میں خاص رکوع سے بعد ہاتھ چھوڑنے پر واضح دلالت کرتی ہے , ملاحظہ فرمائیں :
عَنْ أَبِي قِلَابَةَ قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ يُرِينَا كَيْفَ كَانَ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَاكَ فِي غَيْرِ وَقْتِ صَلَاةٍ فَقَامَ فَأَمْكَنَ الْقِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَمْكَنَ الرُّكُوعَ ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَانْصَبَّ هُنَيَّةً

ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ سیدنا مالک بن الحویرث رضی اللہ عنہ نماز کے اوقات کے علاوہ ہمیں دکھاتے تھے کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی نماز کیسی تھی , تو وہ کھڑے ہوئے اچھی طرح قیام کیا پھر رکوع کیا تو اچھی طرح رکوع کیا پھر اپنے سر کواٹھایا تو تھوڑی دیر کے لیے جسم کو ڈھیلا چھوڑ کر کھڑے ہوگئے ۔
صحيح بخاري كتاب الأذان باب الطمانينة حين يرفع رأسه من الركوع حـ 802


[/URDU]
مسئلہ ھذا کے اجتھادی ہونے میں کسی قسم کا شک وشبہ نہیں
یہاں جسم کے ڈٍھیلا چھوڑنے سے کب لازم آیا کہ ہاتھوں کا ارسال کردیا کیا وضع الیدین کے سوا جسم ڈھیلا نہیں ہوسکتا ہے
آپ کا مطلب یہ ہے جسم کل سے مراد ایک جزء بازو ہیں تو اطلاق الجزء علی الکل مجاز ہے جب کہ کسی کو لفظ کو حقیقت سے مجاز میں لانے کیلیے قرینہ صارفہ کی ضرورت پڑتی ہے قرینہ صارفہ شرعی ہوگا یا عقلی اگر شرعی واضح قرینہ ہوتا تو اختلاف کیوں ہوتا اگرقرینہ عقلی کوئی پیش کریں تو پھر وہ بات ہوگئی کہ کوئی دلیل واضح نہیں اس لئے مسئلہ اجتھادی ہے اور اجتھادی رہنے دیا جائے اور کسی اور علمی تحقیقی کام میں صلاحیتیں صرف کی جائیں ۔
 

رفیق طاھر

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 04، 2011
پیغامات
790
ری ایکشن اسکور
3,980
پوائنٹ
323
۱۔ میں نے اس مسئلہ کے اجتہادی ہونے سے انکار نہیں کیا بلکہ یہ بات بیان کی ہے کہ اس بارہ میں جو مجتہدین ارسال کے قائل ہیں انکا اجتہاد مبنی بر صواب ہے اور اس پر ایک دلیل پیش کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ جو مجتہدین وضع کے قائل ہیں انکا اجتہاد مبنی بر خطأ ہے اور اس پر بھی دلیل قائم کی ہے۔
۲۔ آپ کھڑے ہوکر اپنے سارے جسم کو ڈھیلا چھوڑیں آپ کوخود ہی معلوم ہو جائے گا کہ جسم ڈھیلا چھوڑنے سے ہاتھ بندھے رہتے ہیں یا چھوٹ جاتے ہیں ................!!!!!!
۳۔ آپ کا یہ اعتراض تب بنتا تھا جب میں نے ایسا کہا ہوتا , میری پوسٹ کو بغور پڑھیے میں نے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ سارے جسم کو ڈھیلا چھوڑیں تو انصباب بن جائے گا۔ یعنی میں نے کل بول کر جزء مراد ہی نہیں لیا ہے .... فتدبر ....!!!!!
 
Top