• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زائرین مدینہ منورہ کے لیے خوشخبری ۔۔۔۔۔۔۔۔ معالم مدینہ کے حوالے سے بلا معاوضہ خدمات

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد للہ و الصلاۃ و السلام علی رسو اللہ وعلی آلہ وصحبہ و من تبع ہداہ أما بعد :
مکتب تعاونی مدینہ منورہ کئی سالوں سے حجاج کرام و زائزین عظام کے لیے اپنی مختلف الأنواع و کثیر الجہات خدمات پیش کررہا ہے ۔ مکتب کے مختلف اہداف میں سے ایک ہدف زائرین کے لیے مدینہ منورہ کی تاریخی و شرعی حیثیت رکھنے والے کجھ مشہور مقامات کی زیارتوں کے لیے حجاج کرام کے لیے ( بلا معاوضہ ) انتظام و انصرام کرنا ہے ۔

مکتب کے نگران اعلی امام و خطيب مسجد نبوى جناب ڈاكٹر عبد المحسن القاسم حفظہ اللہ ہيں، جو كہ مدينہ منورہ شرعى عدالت ميں قاضى كے فرائض بھى سرانجام ديتے ہيں.

مکتب تعاونی ایک بہت بڑا ادارہ ہے جس کے تحت کئی افراد کام کر رہے ہیں جو مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں پاکستانی حجاج کرام کے لیے یہ انتظام و انصرام چند پاکستانی افراد کے ذمہ ہے جن کے انچارج جناب شیخ سعیدأحمد حفظہ اللہ (تفسیر فکیلٹی ، جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ ) ہیں ۔

مسجد قباء ، مسجد قبلتین ، میدان أحد اور سبع مساجد ( غزوہ خندق ) کی زیارتیں کروائی جاتی ہیں جس کے کے لیے گاڑی اور راہنما مہیا کیا جاتا ہے جو ان مقامات کی تاریخی و شرعی حیثیت سے وضاحت کرتا ہے ۔
اس بلامعاوضہ خدمت سے خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دیگر زائرین کرام کی بھی اس طرف زیادہ سے زیادہ رہنمائی کریں تاکہ یہ کار خیر زیادہ سے زیادہ بڑھ سکے ۔




مصدر : مدینہ منورہ کی زیارتیں ۔۔۔۔ بلامعاوضہ خدمات ۔۔۔ مکتب تعاونی ، سعودی عرب
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
حرمین شریفین انتظامیہ کی طرف سے حجاج کرام و زائرین عظام کے لیے بے شمار سروسز پیش کی جاتی ہیں ، جو بھی لوگ وہاں آتے جاتے ہیں ، وہ اس بات کی تصدیق کریں گے ۔
لیکن بہت سارے لوگ یہ بھی جانتے کہ وہاں پیش کی جانے والی خدمات سے اکثریت نہ سہی تو ایک کثیر نا واقف ہوتی ہے ، یا کہہ لیں کہ ان سے اس قدر واقف نہیں ہوتی کہ ان سے مستفید ہوسکیں ۔
اور اس خرابی کی ایک بنیادی وجہ ہمارے ملکوں کی حج و عمرہ انتظامیہ کا حرمین کے منتظمین سے درست طریقے سے رابطہ نہ ہونا ہے ، یعنی نہ تو وہ اپنے حاجیوں کی مشکلات و ضروریات سے حرمین انتظامیہ کو باخبر کرتے ہیں ، اور نہ ہی حرمین انتظامیہ کی طرف سے پیش کی جانے والی سہولیات سے اپنے اہل وطن کو آگاہ کرتے ہیں ۔
حکومتی سطح پرکیا ہورہا ہے ، اور کیا ہونا چاہیے ... اس کو ایک طرف رکھ کر ۔
عام لوگ ، جو حرمین شریفین میں رہتے ہیں ، یا کثرت سے وہاں آتے جاتے رہتے ہیں ، وہ اس نیکی کے کام میں کافی حد تک ممد و معاون بن سکتے ہیں ۔
میں یہاں مدینہ منورہ اور پاکستان کی بات کرون گا ، حج اور عمرہ کے سیزن میں تقریبا ایک محتاط اندازے کے مطابق 200 کے قریب رضا کار متعین کیے جاتے ہیں ، جو حرمین انتظامیہ اور پاکستانی مہمانوں کے درمیان ایک ’ واسطہ ’ اور ’ ذریعہ ’ کا کردار ادا کرکے حاجیوں کی رہنمائی کا سبب بنتے ہیں ،اور پھر آخر میں أپنے تجربات و مشاہدات کو انتظامیہ تک پہنچا کر آئندہ سالوں میں مزید بہتری پیدا کرنے کی سعی کرتے ہیں ۔
مدینہ منورہ میں زائرین کے لیے جو خدمات پیش کی جاتی ہیں اور عام طور پر لوگ ان سے واقف نہیں ہوتے ، ان میں سے چںد ایک کا میں تذکرہ کرتا ہوں :
مسجد نبوی کے ارد گرد تقریبا پانچ نمائشیں قائم کی گئی ہیں ، جن میں اللہ کے اسماء حسنی ، سیرت رسول ، مدینہ منورہ و مسجد نبوی کے مختلف تاریخی ادوار کاتعارف اور قرآن مجید سے متعلق بہت قیمتی معلومات دی جاتی ہیں . اور ان سب چیزوں کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے ، جس کی مد میں انتظامیہ نے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں ریال خرچ کیے ہیں ۔
اور یہ سب چیزیں حاجیوں کے لیے بالکل فری ہیں ، اور بالخصوص اردو زبان میں رہنمائی کے لیے ہمہ وقت وہاں گائیڈز موجود ہوتے ہیں ۔
مدینہ منورہ کے معروف مقامات کی زیارت کا بندوبست کیا جاتا ہے ، اس کے لیے بس ، راہ نما ، اور دیگر تمام ضروریات بلا کسی سروس چارجز کے پیش کی جاتی ہیں ۔
حج وعمرہ سے متعلق دینی رہنمائی کے لیے ، مسجد نبوی میں اردو زبان میں مستقل دروس کا اہتمام کیا جاتا ہے ، اور اسی طرح خصوصی سوال و جواب کے لیے مفتیان کرام متعین کیے گئے ہیں ، جو لوگوں کی رہنمائی کے لیے مخصوص اوقات میں موجود ہوتے ہیں ۔
حرمین کی انتظامی امور پر مشتمل کمیٹی نے کچھ سافٹ ویرز بھی ترتیب دیے ہیں ، جن کے ذریعے آپ حرمین کا محل وقوع ، حدود اربعہ ، آسانی سے سمجھ سکتے ہیں ، ایک جگہ سے دوسری جگہ جی بی آر ایس کی مدد سے آسانی سے آ جا سکتے ہیں ۔
طواف والی جگہ پر رش ہے ، یا نہیں ، یہ معلومات بھی آپ کو اپنی جگہ پر بیٹھے بیٹھے مل جائیں گی ۔
اور بہت ساری سہولیات ، جو تلاش و جستجو سے مل سکتی ہیں ۔
ہمارے کرنے کا کام یہ ہےکہ ، جس قدر ہمیں معلومات ہوں ، انہیں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے ، اپنے تجربات و مشاہدات سے لوگوں کو باخبر کیا جائے ۔
ذیل میں ایک پیج کا لنک دے رہا ہوں ، اس کا وزٹ کرنے سے یقینا آپ کی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا . اور آئندہ بھی اس پر اس قسم کی پوسٹیں وقتا فوقتا شیئر کی جاتی رہیں گی۔
www.facebook.com/mmziarat
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
حرمین شریفین میں حاجیوں کے لیے پیش کی جانی والی خدمات کا مختصر تعارف

میزبان : حافظ خضرحیات
مہمان : شیخ شفقت الرحمن مغل ( @ابن مبارک ) حفظہ اللہ
لائیو کال : شیخ یاسر مکی حفظہ اللہ
پیشکش : وصال اردو
پروگرام میں کوشش کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ معلوماتی باتیں آجائیں ۔
مسجد حرام و مسجد نبوی میں اردو زبان میں دینی رہنمائی کہاں سے ملے گی ؟
حرمین میں طبی سہولیات کیسے ، اور کہاں سے حاصل کی جاسکتی ہیں ؟
سم آسانی سے کہاں سے مل سکتی ہے ؟
پاسپورٹ گم ہو جائے تو کیا کرنا چاہیے ؟
اردو میں فری کتابیں کہاں سے ملتی ہیں ؟
وہیل چیئرز فری میں کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ؟
سامان یا بچے گم ہو جائیں تو کیا کرنا چاہیے ؟
اور اسطرح کی دیگر بہت ساری باتیں پروگرام کا حصہ بنیں ، اور بہت ساری چیزیں دامن وقت کے تنگ ہونے کے سبب رہ گئیں ۔
ناظرین سے گزارش ہے کہ ہماری اس کوشش کو بطور ایک معلوماتی پروگرام لیں گے تو ان شاءاللہ بہت زیادہ مفید پائیں گے . ( مطلب زبان و بیان اور تکنیکی غلطیوں سے درگزر کیا جائے :) )
یوٹیوب ویڈیو لنک :
 
Top