• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زمزم سے علاج

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150

زمزم سے علاج

1 - قال عليه الصلاة والسلام في ماء زمزم:"إنها مباركة إنها طعام طعم‘[وشفاء سقم]"(مسلم وما بين المعكوفين عند البزار والبيهقي وإسناده صحيح)
رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :بلاشبہ زمزم بابرکت اورکھانے والے کے لیے کھانے کی حیثیت رکھتا ہے صحیح مسلم حدیث نمبر ( 2473 )
اورایک روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں کہ ( یہ بیمارکی بیماری کی شفا ہے ) مسند البزار حدیث نمبر ( 1171 ) اور ( 1172 ) اورمعجم طبرانی الصغیر حدیث نمبر ( 295 ) ۔

2 - وحديث جابر يرفعه:"ماء زمزم لما شرب له"(صحيح ابن ماجه)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
" زمزم كا پانى اسى كے ليے ہے جس غرض سے نوش كيا جائے''

3 - و"كان يحمل ماء زمزم في الأداوي والقرب فكان يصب على المرضى ويسقيهم"(صحيح الترمذي)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ انہوں نے زمزم پیا اوراس سے وضوء کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے سرپر بھی بہایا ، اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم مشکیزوں اوربرتنوں میں بھر کرلےجاتے اوربیمارلوگوں پربہاتے اورانہیں پلاتے تھے ۔
دیکھیں السلسلۃ الصحیحۃ حدیث نمبر ( 883 )

قال ابن القيم رحمه الله:
"وقد جربت أنا وغيري من الاستسقاء بماء زمزم أمورا عجيبة واستشفيت به من عدة أمراض فبرأت بإذن الله .
ابن قیم رحمہ اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اورمیرے علاوہ دوسروں نے بھی زمزم پی کر عجیب و غریب امور کا تجربہ حاصل کیا ہے اورمجھے زمزم کے ساتھ کئی ایک بیماریوں سے شفا نصیب ہوئی ہے
اورالحمدللہ میں ان سے نجات حاصل کرچکا ہوں ۔
( زاد المعاد 4/393و178)
 
Top