• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زوجات رسولﷺ ہماری مائیں ہیں!!

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
*درس عقیدہ*

محمد عبد الرحمن کاشفی
ـــــــ.ــــــ.ـــــ ــــــ ــــــ ـــــــ

[emoji421] علامہ آجری نے اپنی معروف کتاب: "الشريعة" 2393/5 کے اندر یہ روایت نقل کیا ہے: ( "قيل لأم المؤمنين عائشة رضي الله عنها : إن رجلا قال إنك لست له بأم، فقالت : "صدق أنا أم المؤمنين، و لست بأم المنافقين")
*ترجمہ* : ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے کہا گیا کہ ایک سخص کہہ رہا ہے کہ آپ اسکی ماں نہیں ہیں۔ تو آپ نے جواب دیا: اس نے سچ کہا، میں مومنوں کی ماں ہوں، منافقوں کی ماں نہیں ہوں۔

ہمارا عقیدہ ہے کہ نبی کریم صلى الله عليه و سلم کی ساری بیویاں مومنوں کی مائیں ہیں، ارشاد باری تعالی ہے: (النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ)
ترجمہ: یہ نبی مومنوں پر ان کی جانوں سے زیادہ حق رکھنے والا ہے اور اس کی بیویاں ان کی مائیں ہیں۔ سورہ احزاب، آیت نمبر: 6

اسی طرح مسلمانوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ساری بیویاں پاک باز تھیں، ارشاد باری تعالی ہے: (وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ أُولَئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ لَهُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ)۔
ترجمہ: اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں۔ یہ لوگ اس سے بری کیے ہوئے ہیں جو وہ کہتے ہیں، ان کے لیے بڑی بخشش اور باعزت روزی ہے۔ سورہ نور، آیت نمبر: 26.

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top