• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

زیادہ گوشت کھانے والوں نے ہسپتال بھر دئیے۔۔۔

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
زیادہ گوشت کھانے والوں نے ہسپتال بھر دئیے۔۔۔
روزنامہ خبریں

لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں ہزاروں لاہوریے عید کے دنوں میں زیادہ گوشت کھانے اور جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران چھریاں لگنے اور ٹریفک حادثات کے پیش نظر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

بتایا گیا ہے کہ درجنوں نوجوان لڑکے تیز رفتاری اور ون ویلنگ کی وجہ سے زخمی ہو گئے۔

5 ہزار سے زائد شہری مختلف پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی گیسٹرو‘ ہائی بلڈ پریشر اور بدہضمی کی وجہ سے داخل ہوئے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مختلف ہسپتالوں میں زیادہ تر مریض قربانی کے جانوروں کا گوشت کھانے کی وجہ سے بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے اور زیادہ مصالحے استعمال کرنے کی وجہ سے آئے۔

400 کے قریب ایسے افراد ہسپتالوں میں آئے جو کہ قربانی کے جانوروں کو ذبح کرتے وقت چھریاں چاقو لگنے سے معمولی زخمی ہوئے۔ انہیں طبی امداد دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

مشروبات کے استعمال سے مریضوں کا مختلف ہسپتالوں کا ایمرجنسی میں علاج جاری ہے۔ بڑے پیمانے پر مختلف ہسپتالوں میں مریضوں کے رش بڑھنے کی وجہ سے سینئر ڈ اکٹروں کی غیر حاضری ہے۔

بیشتر مریضوں کے لواحقین وارڈ میں ڈاکٹروں نرسوں اور سٹاف کو ڈھونڈتے رہے۔ ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور ہسپتالوں میں مریضوں کے رش بڑھنے کی وجہ سے انکوائری لگا دی گئی اور مریضوں کے لواحقین کی طرف سے شکایات کو دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔
 
Top