• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سب جانتے ہیں پھر بھی انجان بنے پھرتے ہیں

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604





سب جانتے ہیں پھر بھی انجان بنے پھرتے ہیں




خود کو مسلمان کہتے ہو تو صبر و شکر کیوں نہیں؟

گر اللہ سے ڈرتے ہو تو اپنے نفس پر قابو کیوں نہیں؟

گر اللہ کے جلال سے ڈرتے ہو تو پھرمُتقی کیوں نہیں؟


گر اللہ سے ڈرتے ہو تو تم مومن کیوں نہیں؟

دنیا عارضی ہے تو آخرت کی تیاری کیوں نہیں؟

علم ہے تو اُس پر عمل کیو ں نہیں؟

دولت ہے تو اُس میں برکت کیوں نہیں؟

غصہ حرام ہے تو اُس پر قابو کیوں نہیں؟

گر تلاوت کرنے سے ایمان تازہ ہوتا ہے تو پھر پڑھتےکیوں نہیں؟

روزہ روزِ قیامت گواہی دے گا تو رکھتے کیوں نہیں؟

والدین بہت بڑی ہستی ہوتے ہیں پھر بھی ان کی قدر کیوں نہیں؟

موت اپنے ساتھ سب لے جائے گی ، پھر بھی موت سے ڈرتے کیوں نہیں؟

جھوٹ کو جھوٹ سمجھتے ہو تو سچی بات زباں پر لاتے کیوں نہیں؟

اللہ شرک کے علاوہ سب گناہ معاف کر سکتا ہے پھر بھی مُشرک بنتے کیوں ہو؟

جنت تو اللہ کے پاس ہے توپھر دنیاوی جنت بناتے کیوں ہو؟

نماز کی معافی نہیں تو پھر بے نمازی کیوں ہو؟

جس ہستی سے پیدا کیئے گئے اُسی کے لُٹیرے کیوں ہو؟

نشہ اِک لعنت ہےتو پھرکرتے کیوں ہو؟

جھوٹے پر لعنت ہوتی ہے پھر بھی جھوٹ بولتے کیوں ہو؟

مسلمان ، مسلمان کا بھائی ہے پھر اُس کے قاتل کیوں ہو ؟

دنیا عارضی ہے تو پھر اس کے خواب دیکھتے کیوں ہو؟

پیسہ آنی جانی چیز ہے ، پھر اسے پا کر اکڑتے کیوں ہو؟

غرور کا سر نیچا ہوتا ہے پھر بھی گھمنڈی کیوں ہو؟

ہمسایوں کے حقوق فرض ہیں تو ہمسایوں سے ناراض کیوں ہو؟

کسی کی خوشی میں خوش نہیں ہوتے تو کسی کے دکھوئوں میں ہنستے
کیوں ہو؟

گر اللہ ہر چیز پر قادر ہے تو دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلاتےکیوں ہو؟

تحریر: ساجد تاج


 
Top