• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

سب کے بس کی بات نہیں۔ نظم

شمولیت
جون 25، 2014
پیغامات
61
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
59
ابوالبیان رفعت کا ایک خوبصورت کلام

خوف خدا میں اشک بہانا سب کے بس کی بات نہیں

کر کے خطائیں معاف کرانا سب کے بس کی بات نہیں

اپنے صدیقوں سے ہمدردی کوئی بڑا کردار نہیں
دشمن جاں کو دل سے لگانا سب کے بس کی بات نہیں

بن کے بگڑنا ہنس کے رونا یہ تو اکثر ہوتا ہے
ٹھوکر کھاکے بلندی پانا سب کے بس کی بات نہیں

دشمن دیں کو گالی دینا رب نے کہا ہے ٹھیک نہیں
دشمن دیں سے گالی کھانا سب کے بس کی بات نہیں

کوثر سے دھتکارا جانا بیشک ثمرہ بدعت ہے
دست نبی سے کوثر پانا سب کے بس کی بات نہیں

حرص و ہوس میں رب کو بھلانا بیشک نفس کا فتنہ
صبرو قناعت تقوی پانا سب کے بس کی بات نہیں

حب نبی کے نعرے لگانا سب کو اچھا لگتا ہے
سنت نبوی کو اپنانا سب کے بس کی بات نہیں

ظہروعصر و مغرب پڑھنا کوئی مشکل کام نہیں
فجر و عشاء کی لذت پانا سب کے بس کی بات نہیں

فرد بشر کو نوری بتانا لوگوں کی نادانی ہے
فہم کتاب وسنت پانا سب کے بس کی بات نہیں

چاروں طرف سے کفر و ضلالت بیچ میں تنہا سلفی ہیں
ایسے میں ایمان بچانا سب کے بس کی بات نہیں

ابوالبیان رفعت سلفی داعی/ اسلامک انفارمیشن سینٹر یادو نگر ساکی ناکہ ممبئی
موبائل : 8268563300
 
Top